PakQ this page for education parpas

06/21/2026

Mohammad Rasoolallah part 3 Full HD Movie The Messenger Of God Muhammad Seerat Un Hindi Urdu

   #قرآن  #اسلام  #مسلمان
06/15/2026

#قرآن #اسلام #مسلمان

حضرت علی ؓ  نے فرمایااگر تم اس وقت مسکرا سکتے ہو جب تم پوری طرح ٹوٹ چکے ہو تو یقین جانو دنیا میں تمہیں کبھی کوئی نہیں تو...
06/15/2026

حضرت علی ؓ نے فرمایا
اگر تم اس وقت مسکرا سکتے ہو جب تم پوری طرح ٹوٹ چکے ہو تو یقین جانو دنیا میں تمہیں کبھی کوئی نہیں توڑ سکتا

امریکا اور ایران کے درمیان طے پانے والے امن معاہدے پر ترکیہ، قطر اور برطانیہ سمیت متعدد عالمی رہنماؤں نے مثبت ردعمل دیتے...
06/15/2026

امریکا اور ایران کے درمیان طے پانے والے امن معاہدے پر ترکیہ، قطر اور برطانیہ سمیت متعدد عالمی رہنماؤں نے مثبت ردعمل دیتے ہوئے اسے مشرق وسطیٰ میں استحکام اور دیرپا امن کی جانب اہم پیش رفت قرار دیا ہے۔

ترک صدر رجب طیب اردوان نے معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ یہ پیش رفت خطے میں امن اور سلامتی کے پائیدار ماحول کے قیام کی راہ ہموار کرے گی۔

انہوں نے فریقین پر زور دیا کہ وہ بیان بازی اور اشتعال انگیزی سے گریز کریں اور ممکنہ تخریب کاری کے خدشات کے پیش نظر مکمل چوکسی اختیار کریں۔

اردوان نے کہا کہ خطے کو طویل عرصے سے امن کے ماحول کی ضرورت ہے اور انقرہ اس سمت میں جاری سفارتی کوششوں میں تعاون جاری رکھنے کے لیے تیار ہے۔

دوسری جانب قطر کے وزیراعظم نے بھی معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے تمام فریقین پر زور دیا کہ آئندہ مذاکرات میں تعمیری جذبے کے ساتھ شریک ہوں۔

انہوں نے پاکستان سمیت تمام علاقائی اور بین الاقوامی کرداروں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس پیش رفت کو ممکن بنانے میں کردار ادا کیا۔

ادھر برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے بھی امریکا اور ایران کے درمیان معاہدے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے امریکا، پاکستان، قطر اور دیگر فریقین کو مبارکباد پیش کی۔

انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت بغیر کسی رکاوٹ کے بحال ہونی چاہیے تاکہ عالمی تجارت معمول پر آسکے

تہران: ایران اور امریکا کے درمیان جاری سفارتی رابطوں میں ایک نئی پیش رفت سامنے آئی ہے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق قطر کا ایک ...
06/14/2026

تہران: ایران اور امریکا کے درمیان جاری سفارتی رابطوں میں ایک نئی پیش رفت سامنے آئی ہے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق قطر کا ایک اعلیٰ سطحی وفد مذاکراتی عمل کو آگے بڑھانے کے لیے تہران پہنچ گیا ہے۔
ایرانی خبر رساں ایجنسی آئی ایس این اے کے مطابق اس ثالثی وفد کی قیادت قطر کے وزیر اعظم اور وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن بن جاسم آل ثانی کے مشیر کر رہے ہیں۔
وفد کا مقصد ایران اور امریکا کے درمیان حالیہ مذاکرات کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لینا اور سفارتی عمل کو آگے بڑھانے کے امکانات پر بات چیت کرنا ہے۔
ایرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ دورہ گزشتہ ہفتے ہونے والے مذاکرات کے تسلسل میں کیا جا رہا ہے۔ قطر طویل عرصے سے ایران اور امریکا کے درمیان اہم ثالثی کردار ادا کرتا رہا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان رابطوں کے لیے ایک مؤثر سفارتی پل سمجھا جاتا ہے۔

ایرانی خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق قطری وفد اپنے دورے کے دوران مذاکراتی عمل سے متعلق تازہ ترین پیش رفت، ممکنہ معاہدوں اور مستقبل کے سفارتی اقدامات پر ایرانی حکام سے تبادلہ خیال کرے گا۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ قطر کے اس دورے کو خطے میں کشیدگی کم کرنے اور ایران و امریکا کے درمیان ممکنہ مفاہمت کی جانب ایک اہم قدم کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھارت نے پاکستان کو جیت کے لیے 171 رنز کا ہدف دے دیا۔برمنگھم میں جاری میچ میں بھارت کی ٹیم نے ٹا...
06/14/2026

ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھارت نے پاکستان کو جیت کے لیے 171 رنز کا ہدف دے دیا۔
برمنگھم میں جاری میچ میں بھارت کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 170 رنز اسکور کیے۔
بھارت کی جانب سے سمرتی مندھانا 68 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔ کپتان ہرمن پریت کور 36، رچا گھوش 34، شفالی ورما 6، بھارتی فُلمالی 1 اور جمائمہ روڈریگیز 1 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئیں۔
دیپتی شرما 12 اور شریانکا پاٹِل 1 رن بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹیں۔
پاکستان کی جانب سے فاطمہ ثناء اور سعدیہ اقبال نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ رامین شمیم اور تسمیہ رباب 1، 1 وکٹ لے سکیں۔

یرانی فوج اور پاسدارانِ انقلاب نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس دعوے کو سختی سے مسترد کر دیا ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ...
06/14/2026

یرانی فوج اور پاسدارانِ انقلاب نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس دعوے کو سختی سے مسترد کر دیا ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ایران کے ساتھ امن معاہدے پر آج دستخط ہو جائیں گے۔

پاسدارانِ انقلاب کی جانب سے جاری مؤقف میں کہا گیا ہے کہ ایرانی مذاکرات کار پہلے ہی واضح کر چکے ہیں کہ اتوار کے روز کسی بھی قسم کے معاہدے پر دستخط کا کوئی امکان موجود نہیں۔

بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ امریکی صدر کی جانب سے دیے گئے بیانات زمینی حقائق کے برعکس ہیں۔

فیفا ورلڈ کپ میں شائقین امریکا اور ایران کا میچ دیکھنے کے منتظر ہیں تاہم تین آپشن ایسے ہیں جس کے...See more
06/13/2026

فیفا ورلڈ کپ میں شائقین امریکا اور ایران کا میچ دیکھنے کے منتظر ہیں تاہم تین آپشن ایسے ہیں جس کے...See more

صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب بھر میں گرد آلود ہواؤں اور بارش برسانے والا کمزور سسٹم موجود ہے، جبکہ گزشتہ روز ہونے والی ب...
06/13/2026

صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب بھر میں گرد آلود ہواؤں اور بارش برسانے والا کمزور سسٹم موجود ہے، جبکہ گزشتہ روز ہونے والی بارش سے گرمی کی شدت میں کمی آ گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت آج 26 ڈگری ریکارڈ ہوا ہے اور یہ زیادہ سے زیادہ 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ آج بھی لاہور اور پنجاب بھر میں گرد آلود ہواؤں کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

پی ڈی ایم اے نے صوبے بھر میں آندھی، بارشوں اور ژالہ باری سے متعلق الرٹ جاری کر دیا ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ آج تک پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کا امکان ہے۔ ترجمان نے راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، جہلم، چکوال، بھکر، لیہ، فیصل آباد، جھنگ، اوکاڑہ، گجرانوالہ، حافظ آباد اور وزیر آباد میں بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ سرگودھا، میانوالی، شیخوپورہ، خوشاب، ڈیرہ غازی خان، بہاولپور، بہاولنگر، ملتان، خانیوال، لودھراں، مظفرگڑھ، راجن پور، رحیم یار خان، کوٹ ادو اور منڈی بہاالدین میں بھی بارشوں کی پیشگوئی ہے۔ پی ڈی ایم اے نے لاہور، سیالکوٹ، نارووال، فیصل آباد، جھنگ اور گردونواح میں بھی بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایات کے پیش نظر صوبے بھر کے کمشنرز و ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ لاہور میں ممکنہ بارش کے پیشِ نظر واسا نے آپریشنل سٹاف کو فیلڈ میں رہنے کی ہدایت جاری کی ہیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ شہری آسمانی بجلی سے بچاؤ کے لیے محفوظ مقامات پر رہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ آسمانی بجلی کی گرج چمک کے دوران کھلے مقامات تلے ہرگز نہ جائیں۔ گرد و غبار اور تیز آندھی کے پیش نظر محفوظ مقامات پر رہیں۔ کسان اپنی تمام تر پیشگی اقدامات موسمی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے کریں۔ سیاح شمالی علاقہ جات کے سفر میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

کراچی : سندھ کے مختلف اضلاع میں آج اور کل گردآلودآندھی اور بارش کا امکان ہے ، جس سے درجہ حرارت میں کمی متوقع ہے۔تفصیلات ...
06/13/2026

کراچی : سندھ کے مختلف اضلاع میں آج اور کل گردآلودآندھی اور بارش کا امکان ہے ، جس سے درجہ حرارت میں کمی متوقع ہے۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی سندھ نے صوبے میں گرمی کی لہر میں کمی اور مختلف اضلاع میں گرد آلود آندھی کے ساتھ بارش کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ صوبے میں جاری شدید گرمی کی لہر میں کل تک واضح کمی متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ آج اور کل سندھ کے مختلف اضلاع میں تیز اور گرد آلود ہوائیں چلنے کے علاوہ بارش کا قوی امکان ہے۔
پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری کردہ الرٹ میں کہا گیا ہے کہ سندھ کے بالائی اور وسطی اضلاع: کشمور، شکارپور، گھوٹکی، لاڑکانہ، قمبر شہدادکوٹ، خیرپور، نوشہرو فیروز اور شہید بینظیر آباد، جامشورو، دادو، حیدرآباد، میرپورخاص، ٹنڈو الہ یار، عمرکوٹ اور تھرپارکر۔

ان اضلاع میں بعض مقامات پر تیز آندھی اور ہلکی بارش کے باعث موسم خوشگوار ہونے اور درجہ حرارت میں کمی آنے کا امکان ہے، جس سے شہریوں کو شدید گرمی سے بڑی حد تک ریلیف ملے گا۔ انتظامیہ کو بھی الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔

Address

New York
New York, NY
10001

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when PakQ posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share