09/12/2023
پاکستان میں اس وقت ایم بی بی ایس کی ڈگری کے
حامل ڈاکٹرز کے شعبہ کو انتہائی بےروزگاری کا سامنا ہے۔ لیکن "روایتی محدود سوچ " اور تیزی سے بدلتے جدید حالات کے مطابق "تعلیمی پلاننگ کی کمی" کا شکار یہ معاشرہ اپنے تئیں ان انتہائی ذہین، محنتی اور تخلیقی صلاحیتوں کے حامل ان بچوں کو ""صرف میڈیکل شعبے"" کے ایسے سبز باغ دکھائے بیٹھا ہے جو اکثر کے ٹوٹ جانے والے ہیں۔ انٹری ٹیسٹ کے بعد تقریبن 4000 بچے گورنمنٹ سیکٹر اور تقریبن اتنے ہی پرائیویٹ یا بیرون ملک ایم بی بی ایس کر کے اگلے پانچ سال بعد اس شعبے میں پہلے سے موجود ہزاروں بے روزگاروں کے جنگل میں اضافہ کریں گے لیکن بھلا رہے ان روائتی بزنس مائینڈڈ اکیڈمیوں کا جن کے بزنس بل بورڈز پر انٹری ٹیسٹ کلیئر کرنے والے اس سال کے یہ بچے سیلز آرٹیکلز کے طور ڈسپلے ہو کر ان کے بزنس کو چار چاند لگا جائیں گے۔
Dr Maqbool Alam
۔