Riyadh saudi arabia

Riyadh saudi arabia Entertainment fun and more follow for more updates Riyadh Saudi Arabia

29/03/2026

سعودی عرب اب بدل رہا ہے… اور تیزی سے بدل رہا ہے 🇸🇦
پہلے زیادہ تر کام غیر ملکی کرتے تھے، مگر اب تصویر بدل گئی ہے۔
65٪ نوجوان آبادی کے ساتھ سعودی حکومت چاہتی ہے کہ اس کے اپنے لوگ آگے آئیں، کام کریں اور معیشت کا حصہ بنیں۔
اب ہر شعبے میں مقامی افراد کو موقع دیا جا رہا ہے،
اور غیر ملکیوں کے لیے مقابلہ پہلے سے زیادہ سخت ہو گیا ہے۔
کیوں؟
کیونکہ جو پیسہ پہلے باہر جاتا تھا، اب سعودی چاہتا ہے وہ ملک کے اندر رہے، یہیں گھومے، یہی بڑھے… اور یہی مضبوط معیشت بنائے 💰
یہ صرف پالیسی نہیں، یہ ایک نیا نظام ہے۔
سوال یہ ہے:
ہمارا مستقبل اپنے ملک میں ہونا چاہیے… ہماری امید اپنا ملک ہونا چاہیے۔
مگر بدقسمتی سے، ہمارے حکمرانوں کا مستقبل بھی اکثر ہمارے ملک سے الگ ہوتا ہے۔
اب وقت ہے سمجھنے اور فیصلہ کرنے کا:
ہم انتظار کریں یا اپنے مستقبل کے لیے خود قدم اٹھائیں؟
۔
۔

#سعودائزیشن #ویژن2030 #کام

25/03/2026

پریشان نہ ہوں، حالات بدل جاتے ہیں، بہت ساری محنت پھر صبر اور رج کے دعا کرنی پڑتی ہے. الله سائیں کافر کی محنت (دنیا میں) ضایع نہیں کرتے آپ تو پھر مسلمان ہیں

کیجئے "اپنی" نگاہوں ٫کو ایک چہرے پے پابند🧬⁦ہر صورت پے لٹ جانا "توہینِ "وفا ہوتی ہے,
18/03/2026

کیجئے "اپنی" نگاہوں ٫کو ایک چہرے پے پابند
🧬⁦ہر صورت پے لٹ جانا "توہینِ "وفا ہوتی ہے,

17/03/2026

میرے دو چار اپنوں میں بہت خاص ہو آپ۔

25/01/2026

منافع کمانے کے باوجود بھی کچھ کاروبار کیوں ڈوبتے ہیں یا پھر منافع کمانے کے باوجود کچھ کاروباری بدحال کیوں ہوتے ہیں ؟ کیوں سمجھ نہیں اتی کہ پیسہ جا کدھر رہا ہے ؟ اور اس کا حل کیا ہے ؟ آج ہم اس موضوع پر بات کریں گے اور سمجھنے کی کوشش کریں گے
کہ اخر ایسا کیوں ہوتا ہے
تحریر میاں نعیم اختر
کاروباری باتیں بزنس موٹیویشن
یہ چیز سمجھنے کے لیے ہمیں
کیش فلو اور پرافٹ میں فرق کرنا سیکھنا پڑے گا
چلیں شروع کرتے ہیں
سب سے پہلا سوال
کیش فلو اور پرافٹ میں فرق کیا فرق ہوتا ہے؟
اور اور کسی بھی کاروباری کے لیے اس کے کاروبار میں ان میں سے کون زیادہ اہمیت کا حامل ہے؟
کاروبار چلانے کے دو بنیادی ستون
Profit (نفع)
Cash Flow (نقد کا بہاؤ)
عام لوگ یہی سمجھتے ہیں کہ دونوں چیزیں ایک ہی ہیں لیکن حقیقت یہ ہے کہ ہر کاروبار نفع تو بنا سکتا ہے لیکن ہر کاروبار کیش فلو کو کنٹرول نہیں کر سکتا یا سنبھال نہیں پاتا
اور اکثر کاروبار منافع ہوتے ہوئے بھی بند ہو جاتے ہیں کیونکہ وہ کیش فلو کو نہیں چلا پاتے
اب دونوں چیزوں کو ایک بہترین طریقے سے سمجھانے کی کوشش کرتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ میرے اس ارٹیکل کے بعد اپ دونوں چیزوں میں فرق کرنا سیکھ جاؤ گے اگر اپ نے ابھی تک اس پیج کو فالو نہیں کیا تو فالو ضرور کیجئے اور ہر پوسٹ کو شیئر ضرور کیجئے کمنٹ باکس میں ضرور بتائیے گا کہ اپ کیا کاروبار کرتے ہیں چلیں پھر واپس اتے ہیں اپنے ٹاپک کی طرف
1 پرافٹ کیا ہوتا ہے؟
پرافٹ کا مطلب ہوتا ہے:
آمدن – اخراجات = نفع
سمجھ گئے چلیں ایک مثال کے ذریعے سمجھاتا ہوں
مثال
آپ نے 100 روپے کا مال بیچا
70 روپے اس پر خرچ ہوئے
تو 30 روپے پرافٹ ہے
یعنی پرافٹ ایک اکاؤنٹنگ فگر ہے جو بتاتا ہے کہ کاروبار کتنا کماتا ہے۔
لیکن پرافٹ یہ نہیں بتاتا کہ پیسے کب آئے اور کب نکلے۔
پرافٹ کاغذوں پر دکھتا ہے، کیش فلو ہاتھ میں
2 کیش فلو کیا ہوتا ہے؟
کیش فلو مطلب:
کاروبار میں پیسے کا آنا اور جانا روز، ہفتہ، مہینے کی بنیاد پر۔
یہ وہ پیسہ ہے جو
سپلائر کو دیا جاتا ہے
اسٹاف کو دیا جاتا ہے
بلوں میں جاتا ہے
انوینٹری میں لگتا ہے
اور سیل سے واپس آتا ہے
کیش فلو کاغذ پر نہیں بلکہ روزمرہ کے کھاتے میں نظر آتا ہے۔
اصل فرق کہاں بنتا ہے؟
فرق صرف یہی نہیں کہ ایک آمدنی ہے اور دوسرا نقد
اصل فرق اس وقت سامنے آتا ہے جب
مال بک تو جاتا ہے
مگر پیسے بعد میں آتے ہیں
یہاں پرافٹ تو ہے (کیونکہ سیل ہوگئی)
مگر کیش فلو نہیں ہے (کیونکہ پیسے ہاتھ میں نہیں)
اسی کو کہتے ہیں Profit on Paper, Zero in Pocket
مثال جو فوراً سمجھا دے:
فرض کرو آپ کے پاس ایک جنرل اسٹور ہے۔
مہینے کے آخر میں حساب کیا:
سیل: 10 لاکھ
مال کی خرید: 7 لاکھ
خرچے: 1 لاکھ
تو پرافٹ بنتا ہے:
10 لاکھ – 7 لاکھ – 1 لاکھ = 2 لاکھ پرافٹ
لیکن اگر:
4 لاکھ ادھار پر دے دیے
2 لاکھ کا اسٹاک خریدا
50 ہزار کا بل دے دیا
تو آخر میں ہاتھ میں پیسے کتنے بچے؟
10,00,000 سیل
– 4,00,000 ادھار پر
– 2,00,000 اسٹاک
– 50,000 بل
= 3,50,000 کیش فلو
یعنی پرافٹ تو 2 لاکھ تھا
مگر کیش فلو 3.5 لاکھ ہوا
اور یہ دونوں ہمیشہ ایک جیسے نہیں ہوتے۔
اب سوال: کاروبار میں زیادہ اہم کون ہے؟
اگر بات زندہ رہنے کی ہو تو
کیش فلو زیادہ اہم ہے
کیوں؟
کیونکہ:
بل کیش سے ادا ہوتا ہے
تنخواہ کیش سے دی جاتی ہے
کرایہ کیش میں جاتا ہے
اسٹاک کیش میں آتا ہے
نہ کہ پرافٹ سے
اسی لیے کہتے ہیں
Profit

بتاتا ہے آپ کتنے کامیاب ہو
Cash Flow

بتاتا ہے آپ کتنے زندہ ہیں
۔
ایک انگریزی مشہور اقوال ہے کہ
“Businesses don’t die from lack of profit, they die from lack of cash flow.”
اس کا مطلب

"کاروبار منافع کی کمی کی وجہ سے نہیں مرتے (بند نہیں ہوتے)، وہ کیش فلو (نقد رقم کے بہاؤ) کی کمی کی وجہ سے بند ہوتے ہیں۔"

ایک اہم حقیقت:
کاروبار بڑھتے وقت Profit کم پڑتا ہے، Cash Flowنہیں!
جیسے ہی سیل بڑھتی ہے
مال زیادہ لگتا ہے
کیش زیادہ بندھ جاتا ہے
خرچے بڑھ جاتے ہیں
اسی لیے جس نے Cash Flow نہیں سمجھا — وہ Growth نہیں دیکھ پاتا۔
کیش فلو strong رکھنے کے 5 بنیادی اصول
Credit Discipline (ہر کسی کو ادھار نہ دو)
Inventory Control (سلو موونگ مال کم)
Supplier Terms (ریٹ کم نہیں — ٹائم زیادہ لو)
Daily Cash Sheet (روز کا حساب)
Personal & Business Money جدا رکھو
یہ پانچ چیزیں کاروبار کو Profit سے Cash میں تبدیل کرتی ہیں۔
نتیجہ (Conclusion)
مختصر اور سچ بات:
Profit نظریاتی ہے
Cash Flow عملی ہے
Profit آپ کو خوش رکھتا ہے
Cash Flow آپ کو زندہ رکھتا ہے
اور زندہ کاروبار ہی آگے بڑھتے ہیں۔

25/01/2026

ہجر دی رات دا پِچھلا پہر
ٹھنڈی ٹھار ہوا تے میں

کسے بدید دی راہ وِچ رُل گئے
ہَنجو، خواب، وفا تے میں

゚viralシfypシ゚viralシ

25/01/2026

کچھ لوگ شور مچاتے ہیں تاکہ دنیا انہیں سن لے،
اور کچھ خاموش رہ کر ایسا کام کر جاتے ہیں کہ دنیا اُن کا ذکر خود کرتی ہے۔

طاقت اُس آواز میں نہیں جو اونچی ہو
طاقت اُس دل میں ہے جو سچا ہو۔

زندگی اُن کے لیے نہیں جو اپنے حالات پر روتے ہیں،
بلکہ اُن کے لیے ہے جو اپنے حالات کو بدلنے کا حوصلہ رکھتے ہیں۔

انسان جب خود پر یقین کر لیتا ہے،
تو راستے خود اُس کے قدم چومنے لگتے ہیں ۔۔۔سو زندگی بس اپنے اصولوں پر جیو✌️👍❤️ ゚viralシfypシ゚viralシ

سعودیہ میں ہم نے یہ گاڑی2020 ماڈل صرف25000ریال کی لی ہے جو کہ پاکستان کا 18 لاکھ بنتا ہے اور پاکستان میں یہ میرے خیال سے...
20/01/2026

سعودیہ میں ہم نے یہ گاڑی2020 ماڈل صرف25000ریال کی لی ہے جو کہ پاکستان کا 18 لاکھ بنتا ہے اور پاکستان میں یہ میرے خیال سے35 40 لاکھ کی ہے یار اتنا فرق کیوں ہے کیا آپ لوگ بتا سکتے ہیں

#پردیسی

15/01/2026

معاشرے کے خوف سے اپنے فیصلے کبھی نہ بدلیں، معاشرہ آپ کو مشورہ دے گا کھانا نہیں.

15/01/2026

غصہ عقل پر پردہ ڈال دیتا ہے
اور خوشی اکثر حد سے بڑھا دیتی ہے
اسی لیے فیصلہ بھی اور وعدہ بھی سوچ سمجھ کر کرو

💯

#پردیس

14/01/2026

14/01/2026

اشعار میرے یوں تو زمانے کے لئے ہیں
کچھ شعر فقط اُن کو سنانے کے لئے ہیں

یہ علم کا سودا یہ رسالے یہ کتابیں
اک شخص کی یادوں کو بھلانے کے لئے ہیں

Address

Batha Street
Riyadh
12212

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Riyadh saudi arabia posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share