17/05/2026
الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ایک سال پرانے ایج وائز ڈیٹا کے مطابق جب کل ووٹرز کی تعداد تقریباً 13 کروڑ 1 لاکھ تھی( اب 60 لاکھ زیادہ ہیں)،اس میں 18سے 45 سال کی عمر کے نوجوان ووٹرز مجموعی طور پر تقریباً 8 کروڑ 70 لاکھ بنتے ہیں،جو کل ووٹ بینک کا تقریباً 67 فیصد ہے۔ اس میں 18 سے 25 سال کے ووٹرز (تقریباً 2 کروڑ 47 لاکھ)ہیں اگر ان کو کو نکال دیا جائے تو مجموعی طور پر تقریباً 10 کروڑ 35 لاکھ ووٹرز باقی رہ جاتے ہیں، جن میں سے 26 سے 45 سال کے ووٹرز کی تعداد تقریباً 6 کروڑ 23 لاکھ بنتی ہے جو باقی بچنے والے ووٹرز کا تقریباً 60 فیصد ہیں، جبکہ 46 سال سے زائد عمر کے ووٹرز تقریباً 4 کروڑ 31 لاکھ ہیں جو تقریباً 40 فیصد کے برابر بنتے ہیں، یعنی 18 سے 25 سال کے ووٹرز کو نکالنے کے بعد بھی اکثریت واضح طور پر 26 سے 45 سال کے نوجوان اور درمیانی عمر کے ووٹرز کے پاس ہی رہتی ہے، جن کا انتخابی سیاست میں فیصلہ کن کردار ہوگا اس لئے اگر یہ والی حرکت کر بھی لی جائے تب بھی فرضی فارم 47 بنانا ہوگا، فہیم اختر ملک