Flowery Feel

Flowery Feel خوبصورت اسلامی تاریخی معلومات ،واقعات اور جنرل نالج کے کیے ہمارے پیج کو لائک اور فالو کریں۔
شکریہ

❁﷽❁رسول اللہ (ص) نے فرمایا:"جو شخص جمعہ کے دن سورۂ کہف پڑھے گا، اس کے لیے دو جمعوں کے درمیان نور روشن کر دیا جائے گا۔" (...
05/06/2026

❁﷽❁

رسول اللہ (ص) نے فرمایا:
"جو شخص جمعہ کے دن سورۂ کہف پڑھے گا، اس کے لیے دو جمعوں کے درمیان نور روشن کر دیا جائے گا۔" (السنن الکبریٰ للبیہقی، صحیح)
سورۂ کہف کی برکتیں:)
دو جمعوں کے درمیان نور… ایمان کی تازگی فتنوں سے حفاظت…اللہ تعالیٰ کی رحمت کا حصول!
جلد ہی کچھ وقت نکالیں اور سورۂ کہف کی تلاوت کا اہتمام کریں، اور اپنے اہلِ و عیال اور دوستوں کو بھی یاد دلائیں..

❁﷽❁نبی کریمﷺ  تین صفات والوں کیلے جنت کے ضامنحضرت ابو امامہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:’’میں جنت ک...
05/06/2026

❁﷽❁

نبی کریمﷺ تین صفات والوں کیلے جنت کے ضامن

حضرت ابو امامہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
’’میں جنت کے کنارے ایک گھر کا ضامن ہوں اُس شخص کے لیے جو حق پر ہونے کے باوجود جھگڑا چھوڑ دے، اور جنت کے وسط میں ایک گھر کا ضامن ہوں اُس شخص کے لیے جو مذاق میں بھی جھوٹ بولنا چھوڑ دے، اور جنت کے اعلیٰ حصے میں ایک گھر کا ضامن ہوں اُس شخص کے لیے جو اپنے اخلاق کو اچھا بنا لے۔

(سنن ابی داؤد، کتاب الأدب، باب فی حسن الخلق، ج 4، ص 253)

❁﷽❁ حضرت سہل بن سعد رضی اللہ عنہ نبیِ کریم ﷺ کا یہ ارشاد نقل فرماتے ہیں:’’جو شخص مجھے دو چیزوں (کی حفاظت) کی ضمانت دے گا...
04/06/2026

❁﷽❁

حضرت سہل بن سعد رضی اللہ عنہ نبیِ کریم ﷺ کا یہ ارشاد نقل فرماتے ہیں:
’’جو شخص مجھے دو چیزوں (کی حفاظت) کی ضمانت دے گا، میں اس کے لیے جنت کی ضمانت دیتا ہوں: ایک وہ جو دو جبڑوں کے درمیان ہے (یعنی زبان)، اور دوسری وہ جو دو ٹانگوں کے درمیان ہے (یعنی شرمگاہ)۔‘‘

(بخاری، حدیث نمبر: ۶۴۷۴)

❁﷽❁رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:"سب سے بہتر وہ شخص ہے جو قرآن سیکھے اور دوسروں کو سکھائے۔"(صحیح بخاری: 5027)اللہ تعالیٰ ہم سب ک...
04/06/2026

❁﷽❁

رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:

"سب سے بہتر وہ شخص ہے جو قرآن سیکھے اور دوسروں کو سکھائے۔"

(صحیح بخاری: 5027)
اللہ تعالیٰ ہم سب کو قران مجید سیکھنے اور سیکھانے کی توفیق عطا فرمائے۔
آمین

04/06/2026

❁﷽❁

ایسی نماز اب کون پڑھے گا؟

نقل کرتے ہیں کہ عصام بن یوسف حضرت حاتم اصم رحمۃ اللہ علیہ کی مجلس میں آئے اور اُن پر اعتراض کرنا چاہا۔ چنانچہ عصام نے حاتم سے کہا:
’’اے ابو عبدالرحمٰن!‘‘ (یہ حاتم کی کنیت ہے) ’’آپ نماز کس طرح ادا کرتے ہیں؟‘‘

حاتم رحمۃ اللہ علیہ نے اُن کی طرف متوجہ ہو کر فرمایا:
’’جب نماز کا وقت آتا ہے تو میں کھڑا ہوتا ہوں اور پہلے وضوِ ظاہر، پھر وضوِ باطن کرتا ہوں۔‘‘
عصام نے کہا:
’’ان دونوں وضوؤں کی کیا صورت ہے؟‘‘

حاتم رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا:
’’وضوِ ظاہر کی یہ صورت ہے کہ اعضائے وضو کو پانی سے دھوتا ہوں، اور وضوِ باطن یہ ہے کہ اعضاء کو سات چیزوں سے دھوتا ہوں: دنیا کو ترک کرتا ہوں، مخلوق کی تعریف کی خواہش، ریا، کینہ اور حسد کو دل سے دور کرتا ہوں۔‘‘

’’پھر نماز کے لیے کھڑا ہوتا ہوں، اعضاء کو بچھاتا ہوں، کعبہ میرے پیشِ نظر ہوتا ہے، امید و بیم کی حالت میں کھڑا رہتا ہوں، اور یہ یقین رکھتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ مجھے دیکھ رہا ہے۔‘‘

’’میری دائیں جانب جنت اور بائیں جانب دوزخ ہوتی ہے، ملک الموت میرے پیچھے ہوتے ہیں، اور میں خیال کرتا ہوں کہ گویا میں اپنا قدم پلِ صراط پر رکھ رہا ہوں، اور گمان کرتا ہوں کہ یہ میری زندگی کی آخری نماز ہے۔‘‘

’’پھر نیت کرتا ہوں، خشوع و خضوع کے ساتھ تکبیر کہتا ہوں، قرآنِ کریم کو اس کے معانی میں تدبر اور غور و فکر کے ساتھ پڑھتا ہوں، عجز و انکسار کے ساتھ رکوع کرتا ہوں، اور گریہ و زاری کے ساتھ سجدہ کرتا ہوں۔‘‘
’’اللہ تعالیٰ کی رحمت کی امید پر تشہد پڑھتا ہوں اور اخلاص کے ساتھ سلام پھیرتا ہوں۔ چالیس سال سے میری نماز اسی طرح ہے۔‘‘

یہ سن کر عصام زار و قطار رونے لگے اور کہا:
’’یہ ایسی چیز ہے کہ آپ کے علاوہ دوسرا اس پر قادر نہیں ہو سکتا۔‘‘

❁﷽❁نبی کریم ﷺ نے فرمایا:❝ قیامت کے دن سورۃ الملک اپنے پڑھنے والے کی سفارش کرتی رہے گی،یہاں تک کہ اس کی بخشش ہو جائے اور ...
04/06/2026

❁﷽❁

نبی کریم ﷺ نے فرمایا:
❝ قیامت کے دن سورۃ الملک اپنے پڑھنے والے کی سفارش کرتی رہے گی،
یہاں تک کہ اس کی بخشش ہو جائے اور وہ جنت میں داخل کر دیا جائے۔ ❞
(ترمذی شریف)

عادت بنائیں ہر رات سورۃ الملک کی تلاوت کی،
یہ آپ کا قبر میں اور آخرت میں محافظ بنے گی، ان شاء اللہ!

❁﷽❁رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:"جو شخص وضو کرتا ہے اور اچھی طرح وضو کرتا ہے، اس کے گناہ اس کے جسم سے نکل جاتے ہیں، یہاں تک کہ ...
04/06/2026

❁﷽❁

رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
"جو شخص وضو کرتا ہے اور اچھی طرح وضو کرتا ہے، اس کے گناہ اس کے جسم سے نکل جاتے ہیں، یہاں تک کہ اس کے ناخنوں کے نیچے سے بھی نکل جاتے ہیں۔"
📚 حوالہ: صحیح مسلم (245)

❁﷽❁کاہنوں سے سوال کی ممانعت!رسول اللّٰہﷺ نے فرمایا جو شخص کسی غیب کی خبریں سنانے والے کے پاس آئے اور اس سے کسی چیز کے با...
03/06/2026

❁﷽❁

کاہنوں سے سوال کی ممانعت!
رسول اللّٰہﷺ نے فرمایا جو شخص کسی غیب کی خبریں سنانے والے کے پاس آئے اور اس سے کسی چیز کے بارے میں پوچھے تو چالیس راتوں تک اس شخص کی نماز قبول نہیں ہوتی
📗 (صحیح مسلم:5821)

❁﷽❁حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:تم اپنے گھروں کو مقبرے نہ بناؤ (...
03/06/2026

❁﷽❁

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:
تم اپنے گھروں کو مقبرے نہ بناؤ (جس طرح قبرستان کی فضا ذکر و تلاوت کے انوار سے خالی رہتی ہے، اپنے گھر کو اس کی مانند نہ بناؤ؛ بلکہ گھر میں ذکر و تلاوت کا ماحول بناؤ)۔ جس گھر میں سورۂ بقرہ پڑھی جائے، اس میں شیطان نہیں آ سکتا۔

(ترمذی، رقم: ۲۸۷۷) ۔!!!

❁﷽❁رسول اللّٰهﷺنــے فـرمایا:جب تم ایسے ہو جاؤ کہ تمہارے غم بڑھ جائیں اور تم ان غموں کو ختم کرنا چاہو تو مجھ پر درود پڑھو...
02/06/2026

❁﷽❁

رسول اللّٰهﷺنــے فـرمایا:
جب تم ایسے ہو جاؤ کہ تمہارے غم بڑھ جائیں اور تم ان غموں کو ختم کرنا چاہو تو مجھ پر درود پڑھو۔

[جامع ترمذی ۲۴۵۷]

اﻟﻠّٰﮭُﻢَّ ﺻَﻞِّ ﻋَﻠٰﯽ ﻣُﺤَﻤَّﺪٍ ﻭَّﻋَﻠٰٓﯽ ﺍٰﻝِ ﻣُﺤَﻤَّﺪٍ(ﷺ)🤍

Address

Medina

Telephone

+923460678824

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Flowery Feel posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category