BHAI LOG

BHAI LOG آواز اٹھائو پاکستان کے لیے

 Human Rights Watch
10/04/2026

Human Rights Watch

22/03/2026

21/03/2026

‏ٹرمپ کا آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ایک مشہور جنگی ڈیزائنر سے ہنگامی رابطہ۔مگر جنگی ڈیزائنر نے صاف انکار کرتے ہوئے کہا ہن عیداں تو بعد

21/03/2026

21/03/2026

چین بنگلہ دیش میں ڈرون طیاروں کی فیکٹری قائم کرے گابنگلہ دیش ایئرفورس چین کے ساتھ ٹیکنالوجی منتقلی کے معاہدے کے ذریعے بن...
03/11/2025

چین بنگلہ دیش میں ڈرون طیاروں کی فیکٹری قائم کرے گا
بنگلہ دیش ایئرفورس چین کے ساتھ ٹیکنالوجی منتقلی کے معاہدے کے ذریعے بنگلہ دیش میں ڈرون طیاروں کی فیکٹری قائم کر رہی ہے۔ چین لڑاکا طیاروں کی اوور ہالنگ کے لیے ایک نیا MRO پلانٹ بھی قائم کرے گا

ایران نے جوہری تنصیبات کی دوبارہ اور مضبوط تر تعمیر کا اعلان کردیا۔ ایرانی صدر نے ایٹمی توانائی ادارے کا دورہ کیا۔ حکام ...
03/11/2025

ایران نے جوہری تنصیبات کی دوبارہ اور مضبوط تر تعمیر کا اعلان کردیا۔ ایرانی صدر نے ایٹمی توانائی ادارے کا دورہ کیا۔ حکام نے تازہ صورتحال پربریفنگ دی۔

مسعود پزشکیان نے کہا کہ ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے کا پہلے ارادہ تھا نہ اب ہے، سپریم لیڈر ایٹم بم کیخلاف فتویٰ دے چکے۔

حکومتی ترجمان کے مطابق تہران کو جوہری پروگرام پر مذاکرات کی بحالی کا پیغام ملا ہے۔

*لیہ: پنجاب بار کونسل لیہ سیٹ کے انتخابات، سید غضنفر عباس عرف گجو شاہ ایڈووکیٹ بھاری اکثریت سے کامیاب، مکمل غیرحتمی نتائ...
03/11/2025

*لیہ: پنجاب بار کونسل لیہ سیٹ کے انتخابات، سید غضنفر عباس عرف گجو شاہ ایڈووکیٹ بھاری اکثریت سے کامیاب، مکمل غیرحتمی نتائج جاری*

لیہ (بلال سہو): پنجاب بار کونسل لیہ سیٹ کے لیے ہونے والے انتخابات کے غیر حتمی و مکمل نتائج کے مطابق سید غضنفر عباس عرف گجو شاہ ایڈووکیٹ نے شاندار کامیابی حاصل کرلی۔ تین امیدواروں کے مابین سخت مقابلے کے بعد غضنفر عباس نے 2229 ووٹ حاصل کرکے سبقت حاصل کی، جبکہ غلام مرتضیٰ ملیانی بلوچ ایڈووکیٹ نے 1932 ووٹ اور قاسم بن سجاد تنگوانی ایڈووکیٹ نے 157 ووٹ حاصل کیے۔

ضلع لیہ، کوٹ ادو،مظفرگڑھ، راجن پور اور ڈیرہ غازی خان کی مختلف بارز میں رائے شماری ہوئی جس میں وکلاء کی بڑی تعداد نے حق رائے دہی استعمال کیا۔ لیہ سے غضنفر عباس کو 461، کوٹ ادو سے 204، راجن پور سے 259 اور مظفرگڑھ سے 231 ووٹ ملے، جس نے ان کی پوزیشن کو مستحکم کیا۔

کامیابی کے بعد فاتح امیدوار سید غضنفر عباس گجو شاہ ایڈووکیٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: یہ میری نہیں بلکہ وکلاء برادری کی فتح ہے۔ میں ان سب کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھ پر اعتماد کیا۔ میرا مشن وکلاء کے مسائل کا حل، بارز کا استحکام اور وکلاء کے حقوق کا تحفظ ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں بطور نمائندہ ہر وکیل کی آواز بنوں گا اور بار کونسل کو ایک فعال ادارہ بناؤں گا، انہوں نے مزید کہا کہ وہ نوجوان وکلاء کی تربیت، فلاحی اسکیموں کے اجرا، اور بارز کی خودمختاری کے لیے عملی اقدامات کریں گے۔

انتخابی عمل پرامن ماحول میں مکمل ہوا، جس پر ضلعی انتظامیہ اور بارز نے اطمینان کا اظہار کیا۔ وکلاء برادری نے فاتح امیدوار کو بھرپور مبارکباد دی اور اُمید ظاہر کی کہ وہ اپنے وعدوں پر پورا اتریں گے۔

*افغانستان کے ہندوکش خطے میں 6.3 شدت کا زلزلہ، 4 افراد ہلاک، 60 زخمی*افغانستان کے ہندوکش خطے میں شدید زلزلے کے  جھٹکے مح...
03/11/2025

*افغانستان کے ہندوکش خطے میں 6.3 شدت کا زلزلہ، 4 افراد ہلاک، 60 زخمی*

افغانستان کے ہندوکش خطے میں شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

خبر ایجنسی کے مطابق زلزلےکے جھٹکے افغانستان کے شہر مزار شریف سمیت دیگر شہروں میں بھی محسوس کیے گئے، مختلف حادثات میں 4 افراد ہلاک جبکہ 60 زخمی ہوگئے، مکانات کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کردیا۔

مزار شریف میں زلزلے کے وقت شہری خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق لوگ آدھی رات میں گھروں سے نکل کر کھلے مقامات کی طرف دوڑنے لگے کیونکہ انہیں خدشہ تھا کہ ان کے مکانات گر سکتے ہیں۔

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت 6.3 اور گہرائی 28کلو میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کا مرکز صوبہ سمنگان کے ضلع خُلم سے تقریباً 22 کلو میٹر جنوب مغرب میں تھا۔

رپورٹس کے مطابق زلزلےکے جھٹکے ترکمانستان، تاجکستان، ازبکستان اور ایران میں بھی محسوس کیےگئے۔

واضح رہے کہ رواں سال 31 اگست کو افغانستان میں 6.0 شدت کے زلزلے میں 2 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے جبکہ 2023 میں 6.3 شدت کے زلزلے اور آفٹر شاکس کے نتیجے میں کم از کم 4 ہزار اموات ہوئی تھیں۔

26/12/2023

دعویٰ تھا کہ تحریک انصاف کا کوئی ٹکٹ لینے والا نہیں ہوگا لیکن زمینی حقائق یہ ہیں کہ کاغذات نامزدگی چھیننے کے واقعات اور مشکلات کے باوجود سب سے زیادہ کاغذات ان لوگوں نے جمع کروائے ہیں جو پی ٹی آئی کا ٹکٹ لینے کے خواہش مند ہیں۔ صوبائی الیکشن کمشنر نے اپنے خط میں لکھا کہ پنجاب کے ہر ضلعے سے کاغذات چھیننے کے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔

26/12/2023

‏پشاور ہائیکورٹ کے ان ریمارکس کے بعد کہ الیکشن کمیشن انتخابی نشان واپس نہیں لے سکتا تھا کیا اس بے ایمانی کے پکڑے جانے پر الیکشن کمشنر استعفیٰ دیں گے؟

Address

Jubail

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when BHAI LOG posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Establishment

Send a message to BHAI LOG:

Share

Category