21/08/2026
🏏 چبگراں پریمیئر لیگ — اظہارِ تشکر
فخرِ ہزارہ، شانِ یو سی پلک، کرکٹ لوور، کرکٹ پروموٹر، کرکٹ سپانسر، سیاسی و سماجی شخصیت، ہر دلعزیز انسان، آنر آف مقبول ٹریڈر بہارہ کہو، عمیر مقبول عباسی صاحب نہ صرف بہترین انسان بلکہ عمدہ اخلاق، محبت، خلوص اور کھیلوں بالخصوص کرکٹ سے بے پناہ محبت رکھنے والی شخصیت ہیں۔
دورِ حاضر میں پہاڑی علاقوں کی ٹینس بال کرکٹ ٹورنامنٹ کا اہم و لازم جز سمجھے جانی والے براڈ کاسٹر نوجوان کھلاڑیوں کو اپنے انداز میں حوصلہ افزائی کرنے اور انہیں پرموٹ کرنے میں اہم ترین کردار ادا کرنے والے ہمارے بھائی سید عالمگیر حسین شاہ صاحب کو چبگراں پریمیئر لیگ میں عمیر مقبول عباسی نے سپانسر کر کے ہمارے ٹورنمنٹ کو چار چاند لگا دیئے
ہمیں بے حد خوشی اور فخر ہے کہ عمیر مقبول عباسی صاحب نے چبگراں پریمیئر لیگ کے لیے سید عالمگیر حسین شاہ صاحب کو سپانسر کر کے نہ صرف چبگراں پریمیئر لیگ کے ساتھ تعاون کیا بلکہ کھیل، کھلاڑیوں اور نوجوان نسل کے ساتھ اپنی محبت اور وابستگی کا عملی ثبوت بھی دیا۔
یہ تعاون صرف ایک سپانسرشپ نہیں بلکہ کرکٹ کے فروغ، نوجوانوں کی حوصلہ افزائی، ٹیلنٹ کی پذیرائی اور کھیلوں کے ذریعے علاقے میں اتحاد و بھائی چارے کو مضبوط کرنے کی خوبصورت مثال ہے۔
چبگراں پریمیئر لیگ کی پوری انتظامیہ، اہلیانِ چبگراں، اہلیانِ یو سی گورینی اور اہلیانِ تحصیل لورہ کی جانب سے ہم محترم عمیر مقبول عباسی صاحب کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔
اللہ تعالیٰ آپ کے خلوص، محبت اور تعاون کو قبول فرمائے، آپ کے کاروبار میں برکت، عزت و کامیابی میں مزید اضافہ فرمائے اور آپ کو ہمیشہ اسی طرح کھیل اور نوجوانوں کی سرپرستی کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔
❤️ شکریہ عمیر مقبول عباسی صاحب
آپ کا تعاون، چبگراں پریمیئر لیگ کے لیے اعزاز اور ہماری نوجوان نسل کے لیے حوصلہ ہے۔
🏏 United by Brotherhood, Inspired by Cricket