Parwak & Sonoghur Magazine

Parwak & Sonoghur Magazine Hello Dear friends. Friends you can find through this page
Art & Entertainment online shoping E-commerce
and many more..

14/06/2026

شاجی دی گریٹ

13/06/2026

شندور 2026

دنیا کے سب سے بلند ترین پولو گراؤنڈ شندور میں 11، 12 اور 13 جون 2026 کو منعقد ہونے والا شاندار شندور پولو فیسٹیول اپنے ا...
13/06/2026

دنیا کے سب سے بلند ترین پولو گراؤنڈ شندور میں 11، 12 اور 13 جون 2026 کو منعقد ہونے والا شاندار شندور پولو فیسٹیول اپنے اختتام کو پہنچ گیا۔ اس تاریخی اور ثقافتی ایونٹ میں چترال اور گلگت بلتستان کی ٹیموں نے بہترین کھیل، جذبے اور روایتی مہارت کا مظاہرہ کیا۔

کئی سالوں کے طویل انتظار کے بعد گلگت بلتستان کی ٹیم نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے فتح اپنے نام کر لی۔ اس کامیابی پر ہم گلگت بلتستان کی پوری ٹیم، کوچز، انتظامیہ اور شائقین کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

شندور صرف ایک کھیل کا میدان نہیں بلکہ محبت، بھائی چارے، ثقافت اور روایات کی علامت ہے، جہاں ہر سال چترال اور گلگت بلتستان کے عوام اپنے مشترکہ ورثے کا خوبصورت مظاہرہ کرتے ہیں۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ فیسٹیول آئندہ بھی دونوں خطوں کے درمیان دوستی، احترام اور یکجہتی کے رشتوں کو مزید مضبوط بناتا رہے گا۔

گلگت بلتستان ٹیم کو اس یادگار اور تاریخی فتح پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد!

12/06/2026

Shandur 2026

Shandur Updates
12/06/2026

Shandur Updates

11/06/2026


دنیا کے بلند ترین پولو گراؤنڈ شندور میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں یاسین کے معروف پولو کھلاڑی سعید الرحمن کا گھوڑا اچانک ہلاک ہوگیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق گھوڑے کی موت کی وجہ تاحال سامنے نہیں آسکی ہے، جبکہ واقعے پر پولو شائقین اور کھلاڑیوں نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
اللہ تعالیٰ اس نقصان کا بہتر نعم البدل عطا فرمائے اور آئندہ ایسے واقعات سے محفوظ رکھے۔

Shandor polo festival 2026Update
11/06/2026

Shandor polo festival 2026
Update

10/06/2026

شندور پولو فیسٹیول 2026 سجنے کو تیار ہے، اور امید ہے کہ اس سال بھی یہ ایونٹ شاندار انداز میں منعقد ہوگا۔ تمام مقامی اور بیرونِ علاقوں سے آنے والے سیاحوں سے گزارش ہے کہ شندور کا موسم اس وقت انتہائی سرد ہے اور سردی کی لہر اب بھی برقرار ہے۔
لہٰذا شندور آنے والے تمام مہمان اپنے ساتھ گرم کپڑے، جیکٹس، سویٹر، گرم جوتے، دستانے اور دیگر ضروری سردی سے بچاؤ کا سامان ضرور لے کر آئیں، کیونکہ شندور میں رات اور صبح کے اوقات میں درجہ حرارت کافی کم ہو جاتا ہے۔
آپ کی حفاظت، آرام اور خوشگوار سفر ہماری اولین ترجیح ہے۔ شندور کی خوبصورتی سے لطف اندوز ہوں اور اپنی صحت کا بھی بھرپور خیال رکھیں۔
شکریہ

پرواک، سنوغر پل کی خستہ حالی؛ عوام کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ(ڈی یو سی) پرواک/سنوغر: پرواک، سنوغر پل اس وقت انتہائی خست...
09/06/2026

پرواک، سنوغر پل کی خستہ حالی؛ عوام کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ

(ڈی یو سی) پرواک/سنوغر: پرواک، سنوغر پل اس وقت انتہائی خستہ حالت میں ہے، جبکہ نئے پل پر کام تیزی سے جاری تھا مگر اطلاعات کے مطابق کچھ غلط فہمیوں اور غیر ذمہ دارانہ رویوں کے باعث فارسٹ ڈپارٹمنٹ اور ٹھیکدار کے درمیان کنفیوژن پیدا ہوئی، جس کی وجہ سے کام تعطل کا شکار ہوگیا ہے۔

عوامِ پرواک اور سنوغر نے متعلقہ محکموں، ڈی سی صاحب اور ڈپٹی اسپیکر ثریا بی بی سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ اس اہم عوامی مسئلے کا فوری نوٹس لیا جائے اور نئے پل کے کام کو جلد از جلد مکمل کرانے کے لیے اپنا کردار ادا کیا جائے۔

علاقہ مکینوں کے مطابق پرانا پل انتہائی خطرناک اور خستہ حال ہوچکا ہے۔ روزانہ سینکڑوں بچے، بچیاں، طلبہ و طالبات اس پل کو عبور کرکے اسکول اور کالج جاتے ہیں، جس سے کسی بھی وقت کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش آسکتا ہے۔

عوام کا کہنا ہے کہ خدانخواستہ کسی بڑے حادثے سے پہلے متعلقہ ادارے سنجیدگی کا مظاہرہ کریں اور پل کی تعمیر کا کام دوبارہ شروع کرکے جلد مکمل کیا جائے، تاکہ علاقے کے عوام، طلبہ اور مسافروں کو محفوظ آمدورفت کی سہولت میسر آسکے۔

آپ کے خیال میں متعلقہ حکام کو اس اہم عوامی مسئلے پر فوری کیا قدم اٹھانا چاہیے؟ کمنٹ میں اپنی رائے ضرور دیں۔

24/01/2026

بچپن ایک بار لوٹ آ

Address

Jeddah

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Parwak & Sonoghur Magazine posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Establishment

Send a message to Parwak & Sonoghur Magazine:

Share