16/04/2026
"السلام علیکم ورحمة الله وبركاته
یا اللہ! ہم سب پر اپنا خاص کرم فرما، ہمارے گناہوں کو معاف فرما، ہمارے دلوں کو سکون عطا فرما، اور ہمیں سیدھے راستے پر چلنے کی توفیق دے۔
یا رب! جو بھی یہ دعا پڑھ رہا ہے اُس کی ہر پریشانی دور فرما، ہر مشکل کو آسان فرما، رزق میں برکت عطا فرما، صحت و تندرستی نصیب فرما، اور اس کے دل کی ہر جائز خواہش پوری فرما۔
یا اللہ! ہمیں دنیا اور آخرت دونوں میں کامیابی عطا فرما، ہمارے والدین پر رحم فرما، اُن کی مغفرت فرما، اور ہمیں اُن کے لیے صدقہ جاریہ بنا دے۔
یا رب العالمین! ہمارے گھروں میں محبت، سکون اور رحمت نازل فرما، اور ہمیں ہر برائی، بیماری اور مصیبت سے محفوظ رکھ۔
بے شک تو ہی سننے والا، جاننے والا اور دعا قبول کرنے والا ہے 🤲
آمین یا رب العالمین