BazmeUrdu Qatar-جہان سخن

BazmeUrdu Qatar-جہان سخن جہانِ سخن — اردو ادب، شاعری اور ادبی محفلوں کا مرکز۔ ہماری ادبی دنیا کا حصہ بنیں۔
(1)

✨ ✨✨بزمِ اردو قطر نے 4  جنوری کو ہوٹل شیزان میں بزم کے اراکین کے ساتھ ایک خصوصی نشست کا اہتمام کیا، جس کا مقصد 26 دسمبر ...
05/01/2026

✨ ✨✨بزمِ اردو قطر نے 4 جنوری کو ہوٹل شیزان میں بزم کے اراکین کے ساتھ ایک خصوصی نشست کا اہتمام کیا، جس کا مقصد 26 دسمبر 2025 کو منعقد ہونے والے تاریخی اور شاندار عالمی مشاعرہ کی کامیابی کا جشن منانا تھا۔ اس موقع پر نہ صرف عالمی مشاعرے کی شاندار کامیابی پر مسرت کا اظہار کیا گیا بلکہ آئندہ پروگراموں کے حوالے سے تفصیلی تبادلۂ خیال بھی کیا گیا۔
اس نشست میں بزم کے جنرل سیکریٹری جناب احمد اشفاق نے تمام اراکین کی انتھک محنت اور خلوص کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ عظیم کامیابی کسی ایک فرد کا نتیجہ نہیں بلکہ بزمِ اردو کے تمام اراکین کی مشترکہ کوششوں کا نتیجہ ہے، اور ہم مستقبل میں بھی باہمی تعاون اور اتحاد کے ساتھ اپنا سفر جاری رکھیں گے۔
اس موقع پر بزم کے عہدیداران کی موجودگی کچھ یوں تھی:
جنرل سیکریٹری: جناب احمد اشفاق
سیکریٹری: جناب راقم اعظمی
سوشل میڈیا انچارج: جناب محمد عمران
خزانچی: جناب علی اشہد اعظمی
مشیران: جناب اطہر اعظمی اور جناب یاور حسین
اس کے علاوہ ہمارے معزز اراکین جناب ندیم جیلانی اور جناب منصور اعظمی بھی شریک تھے۔
مہمان شاعر جناب فراز ادیبی اور بھارت سے تشریف لانے والے معزز مہمان جناب غضنفر صاحب کی شرکت نے اس نشست کی وقار اور رونق میں مزید اضافہ کیا۔
عشائیے کے بعد یہ خوشگوار اور یادگار نشست اختتام پذیر ہوئی، جس پر جناب احمد اشفاق نے دل کی گہرائیوں سے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔

بزم اردو قطر ۔عالمی مشاعرہ ۲۰۲۵ کی رپورٹ ادبی میراث کے روح رواں ڈاکٹر نوشاد منظر کے شکریہ کے ساتھ
03/01/2026

بزم اردو قطر ۔عالمی مشاعرہ ۲۰۲۵
کی رپورٹ ادبی میراث کے روح رواں ڈاکٹر نوشاد منظر کے شکریہ کے ساتھ

بزم اردو قطر، جو دوحہ کی سب سے قدیم، فعال اور معتبر ادبی تنظیم ہونے کا اعزاز رکھتی ہے،اس نے اردو زبان…

✨ On the occasion of Aalami Mushaira held on 26th December 2025 ✨Bazm-e-Urdu Qatar proudly extends its sincere thanks an...
03/01/2026

✨ On the occasion of Aalami Mushaira held on 26th December 2025 ✨

Bazm-e-Urdu Qatar proudly extends its sincere thanks and gratitude to all our Main Sponsors, Supporting Sponsors, and Media Partner for their generous support and cooperation in the promotion of Urdu language and literature.

Your encouragement and partnership played a vital role in making this prestigious literary gathering a grand success. 🌹📚

📍 Venue: La Maison Hotel, Bin Mahmoud, Doha – Qatar

With heartfelt appreciation,
Bazm-e-Urdu Qatar






نیا سال مبارک ✨بزمِ اردو قطر کی طرف سے تمام اردو دوستوں، شاعروں اور ادیبوں کونئے سال کی خوش دلی مبارکباد۔یہ سال اردو کے ...
01/01/2026

نیا سال مبارک ✨

بزمِ اردو قطر کی طرف سے تمام اردو دوستوں، شاعروں اور ادیبوں کو
نئے سال کی خوش دلی مبارکباد۔
یہ سال اردو کے فروغ اور ادبی سرگرمیوں سے بھرپور ہو۔





تشکر ✨بزمِ اردو قطر، روزنامہ انقلاب یوپی کی تہِ دل سے شکر گزار ہے کہ انہوں نے بزمِ اردو قطر کے مشاعرے کو اپنے معزز اخبار...
01/01/2026

تشکر ✨

بزمِ اردو قطر، روزنامہ انقلاب یوپی کی تہِ دل سے شکر گزار ہے کہ انہوں نے بزمِ اردو قطر کے مشاعرے کو اپنے معزز اخبار میں جگہ دی۔

✨🖋️ ادب دوست چہرے، توجہ سے سننے والی آنکھیںبزمِ اردو قطر کی محفل کا خوبصورت منظر۔
30/12/2025

✨🖋️ ادب دوست چہرے، توجہ سے سننے والی آنکھیں
بزمِ اردو قطر کی محفل کا خوبصورت منظر۔

📖✨ ادب سے لبریز لمحےبزمِ اردو قطر- عالمی مشاعرے میں سامعین کا جوش و خروش اور اردو سے محبت قابلِ دید تھی-
30/12/2025

📖✨ ادب سے لبریز لمحے
بزمِ اردو قطر- عالمی مشاعرے میں سامعین کا جوش و خروش اور اردو سے محبت قابلِ دید تھی-

❤️🖋️ بزمِ اردو قطر کی محفل میں سامعین کا جوش و جذبہ ہی ہماری اصل طاقت ہے۔
30/12/2025

❤️🖋️ بزمِ اردو قطر کی محفل میں سامعین کا جوش و جذبہ ہی ہماری اصل طاقت ہے۔

Address

Doha

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when BazmeUrdu Qatar-جہان سخن posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share