24/03/2026
عید خوشیوں، محبتوں اور بھائی چارے کا پیغام لے کر آتی ہے۔ اسی خوبصورت موقع پر صباون ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے اپنے علاقے کے لوگوں کے لیے عید ملن پارٹی کا اہتمام ایک نہایت قابلِ تعریف اقدام ہے۔
میں دل کی گہرائیوں سے سوسائٹی کے تمام معزز ارکان کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے اپنی محنت اور خلوص سے اس تقریب کو یادگار بنایا۔ اس طرح کی سرگرمیاں نہ صرف لوگوں کو ایک دوسرے کے قریب لاتی ہیں بلکہ محبت، اتحاد اور ہم آہنگی کو بھی فروغ دیتی ہیں۔
اللہ تعالیٰ صباون ویلفیئر سوسائٹی کے تمام ممبران کو اس نیک کام کا بہترین اجر عطا فرمائے اور انہیں مزید ایسے فلاحی کام کرنے کی توفیق دے۔ آمین