Aap ka Apna Taxila

Aap ka Apna Taxila Your own city Taxila was a unique kind of idea that I had been thinking for a long time.

Thanks to this idea we can bring together the problems of our city Taxila and the people living in the city not only on one platform but also their problems.

06/05/2026
ٹیکسلا چوک میں وا کینٹ اور ٹیکسلامیں نوجوانوں نے اپنی مدد اپ کے تحت سوچ ٹرسٹ کے زیر اہتمام رمضان المبارک کے اس بابرکت مہ...
17/03/2026

ٹیکسلا چوک میں وا کینٹ اور ٹیکسلامیں نوجوانوں نے اپنی مدد اپ کے تحت سوچ ٹرسٹ کے زیر اہتمام رمضان المبارک کے اس بابرکت مہینے میں افطار کا انتظام با خوبی انجام دیا
نوجوانوں کے جذبہ کو دیکھ کر دل سے ہزاروں لوگوں نے دعائیں دی مہنگائی کی اس دور میں بھی جہاں پر حکومتوں نے اپنے دسترخوان سے ہاتھ کھڑے کر دیے ان نوجوان لڑکوں کا جذبہ قابل دید ہے
اج 27 رمضان المبارک کو اخری افطاری کروا کر اس افطار مشن کو انجام پزیر کیا
اللہ تعالی سے دعا ہے کہ اللہ تعالی ان کو ایسی خوشیاں بانٹنے کی توفیق عطا فرمائے اور ہم سب کو بھی ان کے ساتھ تعاون کرنے کی توفیق عطا فرمائے

ٹیکسلا (نمائندہ خصوصی)وزیرِ مملکت برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے پنجاب پولیس سرکل تحصیل ٹیکسلا کے اعلیٰ حکام سے ...
27/09/2025

ٹیکسلا (نمائندہ خصوصی)
وزیرِ مملکت برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے پنجاب پولیس سرکل تحصیل ٹیکسلا کے اعلیٰ حکام سے ملاقات کی، جس میں عوامی شکایات کے ازالے اور شہریوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر وزیرِ مملکت نے کہا کہ عوامی مسائل کا بروقت حل اور فوری انصاف کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے پولیس کو ہدایت کی کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے مزید مؤثر اقدامات اٹھائے جائیں۔

پنجاب پولیس حکام نے وزیرِ مملکت کو کارکردگی کے بارے میں بریفنگ دی اور عزم ظاہر کیا کہ عوامی شکایات کے حل کے لیے مربوط حکمت عملی کے ساتھ کام کیا جائے گا۔

ملاقات میں کوآرڈینیٹر ملک وسیم شہزاد اور ملک ندیم کوہستان بھی شریک ہوئے۔

یہ ایک ہزار گرام لوہے کا ایک بسکٹ ہے اس کی خام قیمت تقریباً 65 روپے ہے۔ اگر آپ اس سے گھوڑے کے نعل بنائیں گے تو یہ بڑھ کر...
14/09/2025

یہ ایک ہزار گرام لوہے کا ایک بسکٹ ہے اس کی خام قیمت تقریباً 65 روپے ہے۔ اگر آپ اس سے گھوڑے کے نعل بنائیں گے تو یہ بڑھ کر تقریباً پانچ سو کا ہو جائے گا ۔ اگر آپ اس سے سلائی کی سوئیاں بنائیں گے تو اس کی قیمت تقریباً چالیس ہزار روپے ہو جائے گی ۔ اگر آپ اس سے گھڑی کے سپرنگ اور گیئر بنائیں گے تو اس کی قیمت تقریباً چالیس لاکھ روپے تک ہو جائے گی اور اگر آپ اس سے لتھوگرافی میں استعمال ہونے والے پریسیژن لیزر پارٹس بنائیں گے تو اس کی قیمت تقریباً ایک کروڑ تک جا پہنچے گی ۔
آپ کی اصل ویلیو وہ نہیں جو آپ کو وراثت میں ملی ہے بلکہ وہ ہے جو آپ خود کو بہترین انداز میں ڈھال کر بناتے ہیں۔
شویتا مہیشوری

14/09/2025

6over
42runs
2out
India vs pak

محسن ایوب خان نے ایک اور وعدہ پایا تکمیل تک پہنچا دیا جیسا کہ اپ کو معلوم ہے ٹیکسلا میں طویل عرصے بعد ایک اہم سنگِ میل ع...
14/09/2025

محسن ایوب خان نے ایک اور وعدہ پایا تکمیل تک پہنچا دیا جیسا کہ اپ کو معلوم ہے ٹیکسلا میں
طویل عرصے بعد ایک اہم سنگِ میل عبور کیا گیا ہے۔ چالیس سال کے وقفے کے بعد یہاں پریس کلب کا باضابطہ افتتاح کر دیا گیا۔
ٹیکسلا میں موجود تمام پریس کلب مرکزی پریس کلب میں ضم ہو چکے ہیں
افتتاحی تقریب میں صحافیوں، سماجی شخصیات اور معزز
مہمانوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر مقررین نے کہا کہ پریس کلب صحافیوں کے مسائل کے حل اور صحافتی سرگرمیوں کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ پریس کلب کے قیام سے علاقے کے صحافیوں کو ایک نیا پلیٹ فارم میسر آیا ہے، جو آزادیٔ صحافت اور عوامی مسائل کے اجاگر کرنے میں معاون ثابت ہوگا۔

اس موقع پر معززین علاقہ میں بشیر پٹرولیم کے سی ای او ملک سعید صدیقی،قاری ولی الرحمان،صرافہ یونین کے صدر حاجی عمر فاروق،ملک طاہر طاری۔میر عاصم۔راجہ مشتاق ترک۔راجہ منصور عباسی۔اور راجہ برتگین خلجی ماسٹر نبیل آف ٹیکسلا
بیرسٹر عقیل ملک کے کوارڈینیٹر ملک وسیم اور معززین علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی
اس موقع پر ٹیکسلا کے صحافیوں نے اپنے عہدو ں کا حلف اٹھایا اور اس بات کا عہد کیا کہ ہم اپنی پوری ایمانداری سے اس ننھے پودے کی افزائش کریں گے اور اس کو جلد از جلد تناور درخت بنا دیں گے

ایڈمن اپنا واہ ٹیکسلا

11/09/2025

بھارت کو تاریخی شکست دینے کے بعد آج پاکستان ایک مضبوط اور مستحکم قوم بن چکا ہے۔پہلے ایران اور اب قطر کے ساتھ کھڑا ہے۔

07/09/2025

اپنے شہر میں 12 ربیع الاول کے جلوس کی خصوصی کوریج کرتے ہوئے
ملک بھر کی طرح ٹیکسلا اور واک اینڈ میں بھی حضور کی سیرت پر سیمینار منعقد ہوئے اور جلوس نکالے گئے سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم پر بہت ہی پیارے بیان عاشقان رسول کے دل گرماتے رہے

02/09/2025

ملک بھر سے افغان مہاجرین کا اپنے وطن افغانستان واپسی کا عمل شروع ہو چکا ہے
اس کے ساتھ ساتھ راولپنڈی کے شہر ٹیکسلا سے بھی افغان مہاجرین اپنے وطن واپس جا رہے ہیں حال ہی میں ٹیکسلا سے کافی تعداد میں لوگ واپس چلے گئے ہیں اور کافی حد تک لوگ واپسی کے لیے گاڑیوں کا بندوبست کر رہے ہیں ٹرانسپورٹ کرائے بہت زیادہ ہے اور یہ مہمان ہمارے بہت ہی پریشان ہیں ٹیکسلا سے طورخم کا کرایہ چھ سے سات لاکھ روپیہ مانگا جا رہا ہے جو کہ بہت ہی زیادہ ہے

آرمینیا اور پاکستان نے اتوار کو چین کے شہر تیانجن میں مشترکہ اعلامیے کے تبادلے کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کر لیے۔یریوان ...
01/09/2025

آرمینیا اور پاکستان نے اتوار کو چین کے شہر تیانجن میں مشترکہ اعلامیے کے تبادلے کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کر لیے۔

یریوان اور اسلام آباد دونوں نے نمائندوں کے تبادلے اور باہمی باہمی تعلقات کو فروغ دینے پر کام کرنے پر اتفاق کیا۔ آرمینیا کے وزیر خارجہ اررات مرزویان اور اسلامی جمہوریہ پاکستان کے وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کے درمیان ملاقات جاری شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے موقع پر ہوئی۔

آرمینیا کی وزارت خارجہ کے آفیشل اکاؤنٹ کی طرف سے ایک ٹویٹ میں لکھا گیا ہے کہ "دونوں حکومتیں اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق دوستانہ تعلقات کو بڑھانے کی خواہشمند ہیں، جس میں خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے باہمی احترام، عدم جارحیت، ایک دوسرے کے اندرونی معاملات میں عدم مداخلت، برابری اور باہمی مفاد کے اصول شامل ہیں۔"

یہ پیشرفت آذربائیجان اور آرمینیا کے امن معاہدے کے متن پر رضامندی کے چند ہفتوں بعد ہوئی ہے۔ امریکہ کی ثالثی میں طے پانے والے اس معاہدے کا اسلام آباد نے خیر مقدم کیا، جو آذربائیجان کے قریبی اتحادی ہے۔ تھوڑی دیر بعد، ڈار اور مرزویان نے ایک فون کال میں پاکستان اور آرمینیا کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام پر تبادلہ خیال کیا۔

Address

Wah
407000

Telephone

+923125177664

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Aap ka Apna Taxila posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Establishment

Send a message to Aap ka Apna Taxila:

Share