KAAM KE BAAT

KAAM KE BAAT fb/Kaam ke baat Offical.com

15/02/2026
06/02/2026

اُدھار اُتارنے کے 15 انتہائی بے رحم اور عملی طریقے

مجھ سے سب سے زیادہ پوچھا جانے والا سوال کہ قرض کیسے اتاریں ،پاکستان میں واقعی سب سے زیادہ اہم ہے، کیونکہ یہاں قرض کریڈٹ کارڈز کا نہیں، بلکہ رشتہ داروں، دکانداروں، کمیٹیوں اور شادی بیاہ کے بوجھ کا ہوتا ہے۔ یہ ایک ایسی دلدل ہے جہاں "سفید پوشی" کا بھرم انسان کو ڈبو دیتا ہے۔ اس فہرست کو ایک بار نہیں، تین بار پڑھیں اور اپنی کمر کس لیں۔

1. اعلانِ کنگالی کر دیں (Break the Illusion)۔
سب سے پہلے اپنی "سفید پوشی" کا بھرم توڑ دیں۔ اپنے رشتہ داروں اور دوستوں کو صاف بتا دیں، “میں قرض میں ڈوب گیا ہوں، میرے پاس ایک روپیہ نہیں ہے، مجھ سے کسی تحفے، دعوت یا مدد کی امید نہ رکھیں۔" جب آپ یہ سچ بول دیتے ہیں، تو آدھا سماجی بوجھ اسی وقت اتر جاتا ہے۔
2. سماجی "موت" (Ghost Mode)۔
اگلے ایک سال کے لیے سماجی طور پر مر جائیں۔ شادیوں، سالگرہ کی پارٹیوں اور دوستوں کی بیٹھکوں میں جانا بند کر دیں۔ جب آپ محفل میں جاتے ہیں تو نہ چاہتے ہوئے بھی جیب ڈھیلی کرنی پڑتی ہے۔ "لوگ کیا کہیں گے" کی پرواہ کیے بغیر غائب ہو جائیں۔ تنہائی سستی ہے۔
3. سونے اور پلاٹ کی قربانی (Liquidation)۔
اگر گھر میں بیگم کا سونا پڑا ہے یا کوئی ایسی فائل/پلاٹ ہے جس پر تعمیر نہیں ہو رہی، تو اسے آج بیچ دیں۔ یہ نہ سوچیں کہ "یہ برے وقت کا ساتھی ہے" برا وقت آ چکا ہے۔ سود یا قرض کا پریشر آپ کے اثاثے کی ویلیو سے زیادہ تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ چیزیں دوبارہ آ جائیں گی، سکون اور عزت واپس نہیں آئے گی۔
4. کمیٹی (BC) کا اسٹریٹجک استعمال۔
کمیٹی صرف اس شرط پر ڈالیں کہ آپ پہلی کمیٹی اٹھائیں گے اور اس سے سیدھا جا کر پرانا ادھار اتاریں گے۔ اگر آپ آخری نمبروں پر کمیٹی لے رہے ہیں تو آپ بیوقوفی کر رہے ہیں۔ کمیٹی کو "سیونگز" نہیں، "قرض اتارنے کا ہتھیار" بنائیں۔
5. مہمان نوازی پر عارضی پابندی۔
ہمارے کلچر میں مہمان کو "مرغا" کھلانا فرض سمجھا جاتا ہے۔ بے رحم بنیں، جو بھی آئے، اس کے سامنے صرف چائے اور بسکٹ رکھیں (یا صرف پانی)۔ اگر کوئی برا مانتا ہے تو ماننے دیں۔ آپ اس وقت مہنگے کھانے کھلانے کی پوزیشن میں نہیں ہیں۔ اپنے گھر کے دروازے محدود کر دیں۔
6. ڈبل ڈیوٹی (16 گھنٹے کام)۔
اگر آپ 9 سے 5 کی نوکری کر رہے ہیں، تو یہ کافی نہیں ہے۔ شام 6 بجے سے رات 12 بجے تک دوسری نوکری کریں (رائیڈنگ، ٹیوشن، دکان پر کام، یا آن لائن)۔ جب تک سر پر قرض ہے، آپ کے لیے "آرام" اور "نیند" حرام ہے۔ جسم تھکے گا، لیکن قرض اترے گا۔
7. شادیوں کا "سلامی" بائیکاٹ۔
پاکستان میں ہزاروں روپے صرف "سلامی" اور "نیوندرا" دینے میں چلے جاتے ہیں۔ شادیوں کے کارڈز کو پھاڑ کر پھینک دیں۔ نہ شادی پر جائیں، نہ نئے کپڑے سلوانے پڑیں گے اور نہ سلامی دینی پڑے گی۔ یہ ایک "فضول خرچ" سرکل ہے، اس سے نکل جائیں۔
8. گھر کا راشن، دال اور سبزی۔
گھر والوں کو بٹھا کر بتا دیں کہ اگلے 6 ماہ تک گوشت، باہر کا کھانا، اور کولڈ ڈرنکس گھر میں نہیں آئیں گی۔ دال، چاول اور موسمی سبزی پر گزارہ کریں۔ خوراک کو صرف "پیٹ بھرنے کا ذریعہ" سمجھیں، زبان کا چسکا نہیں۔
9. ہر فالتو چیز بیچ دیں (The 100 Item Rule)۔
اپنے گھر پر ایک بے رحم نظر ڈالیں۔ پرانا فرنیچر، فالتو پنکھے، بچوں کی پرانی سائیکل، یا وہ دوسرا موبائل جو دراز میں پڑا ہے۔ سب کی تصویریں لیں اور OLX پر بیچ دیں۔ آپ کا گھر گودام نہیں ہے۔ یہ کباڑ بیچ کر جو 10، 20 ہزار آئیں، انہیں فوراً قرض خواہ کے منہ پر ماریں۔
10. مکان چھوٹا کر لیں (Downsizing)۔
اگر آپ کرائے کے گھر میں ہیں، تو اپنی انا کو ماریں اور کسی سستے علاقے میں یا چھوٹے پورشن میں شفٹ ہو جائیں۔ اگر ممکن ہو تو کچھ عرصے کے لیے والدین کے ساتھ ایڈجسٹ ہو جائیں۔ کرائے کی مد میں بچنے والا 10 ہزار روپیہ بھی قرض کی جنگ میں بہت بڑی مدد ہے۔
11. دکاندار کا "کھاتہ" بند۔
محلے کی دکان سے ادھار پر سودا لینا بند کر دیں۔ جب آپ "لکھوا" لیتے ہیں، تو آپ غیر ضروری چیزیں اٹھا لیتے ہیں۔ صرف جیب میں موجود کیش سے خریداری کریں۔ جب نوٹ جیب سے نکلتے ہیں تو انسان کو تکلیف ہوتی ہے اور وہ کم خرچ کرتا ہے۔
12. ہفتہ اتوار،کمائی کے دن۔
عام لوگوں کے لیے ہفتہ اتوار چھٹی ہوتی ہے، مقروض کے لیے یہ "کمائی کا سیزن" ہے۔ ان دو دنوں میں کوئی ایکسٹرا کام پکڑیں۔ اگر کوئی ہنر نہیں آتا تو مزدوری کر لیں۔ قرض اتارنے کے لیے ہاتھ کالے کرنا غیرت کی بات ہے، قرض مانگنا بے غیرتی ہے۔
13. لفافہ سسٹم (The Envelope Method)۔
مہینے کے شروع میں بل، راشن اور پٹرول کے پیسے الگ الگ لفافوں میں ڈال دیں۔ جب لفافہ خالی، تو خرچہ بند۔ ڈیجیٹل ایپس (EasyPaisa/JazzCash) میں پیسے رکھنے کی بجائے کیش رکھیں، کیش خرچ کرنا نفسیاتی طور پر مشکل ہوتا ہے۔
14. قسطوں کے جال سے بچیں۔
"آسان اقساط" پر موٹر سائیکل یا فون لینا خودکشی ہے۔ یہ اور کچھ نہیں بس قرض پر مزید سود ہے۔ اگر آپ کے پاس کیش نہیں ہے، تو آپ کو وہ چیز خریدنے کا کوئی حق نہیں۔ ٹوٹی ہوئی اسکرین والے فون کے ساتھ گزارہ کر لیں لیکن نیا قسطوں پر مت اٹھائیں۔
15. ہجرت (The Nuclear Option)۔
اگر مقامی قرض لاکھوں میں ہے اور یہاں تنخواہ ہزاروں میں، تو جذباتی نہ ہوں۔ پاسپورٹ بنوائیں اور محنت مزدوری کے لیے باہر (دبئی/سعودی عرب ) نکل جائیں۔ وہاں کی کرنسی مضبوط ہے۔ دو سال کی سخت محنت وہاں کریں اور یہاں کا سارا قرض اتار دیں۔ یہ آخری اور سب سے موثر حل ہے۔

05/02/2026

شناختی کارڈ اور ذاتی معلومات (NADRA)

8000: شناختی کارڈ کی تصدیق (CNIC Verification)
668: نام پر رجسٹرڈ سموں کی تعداد جاننا
8300: ووٹ کی معلومات اور پولنگ اسٹیشن
8001: فیملی شجرہ کی تصدیق (Family Tree)
8008: شناختی کارڈ کی ایکسپائری ڈیٹ چیک کرنا
8005: قریبی نادرا سینٹر کا پتہ معلوم کرنا

گاڑی کی تصدیق (Excise / Vehicle Verification)

8149: پنجاب گاڑی کی رجسٹریشن چیک کریں
8521: اسلام آباد گاڑی کی رجسٹریشن

ڈراہوینگ لاسنس کی تصدیق ( Driving Licence Verification)

8147: پنجاب ڈرائیونگ لائسنس کی تصدیق
6040: سندھ ڈرائیونگ لائسنس کی تصدیق

پاسپورٹ کی تصدیق ( Passport Verification)

9988: پاسپورٹ بننے کی صورتحال (Passport Status)

مالی امداد اور صحت (Govt Schemes)

8171: بے نظیر انکم سپورٹ / احساس پروگرام میں اہلیت
8500: صحت کارڈ کی اہلیت اور ہسپتال کی معلومات
8123: مفت راشن پروگرام میں رجسٹریشن
8900: وزیراعظم یوتھ لون پروگرام کی اہلیت

موبائل اور انٹرنیٹ (PTA)

8484: موبائل فون کی پی ٹی اے (PTA) سے تصدیق
* #06 #: اپنے موبائل کا IMEI نمبر معلوم کرنا
667: سم کس کے نام پر ہے؟ (سم سے 'MNP' لکھ کر بھیجیں)

ہنگامی حالات اور شکایات (Emergency)

15: پولیس مدد (Police Help)
1122: ایمبولینس اور فائر بریگیڈ
130: موٹروے پولیس ہیلپ لائن
1991: سائبر کرائم (آن لائن فراڈ) کی شکایت (FIA)
1033: اینٹی کرپشن ہیلپ لائن

یہ مسیج ہر عورت کو پڑھنا چاہیے بلکہ میں ہر عورت کو یہی کہتی ہوںمیری ایسی باتیں سن کر میرے بہت قریبی بھی کہتے تم ہماری بی...
25/01/2026

یہ مسیج ہر عورت کو پڑھنا چاہیے بلکہ میں ہر عورت کو یہی کہتی ہوں
میری ایسی باتیں سن کر میرے بہت قریبی بھی کہتے تم ہماری بیوی کا دماغ خراب کر جاتی ہو
میرا ماننا ہے عورت ہو کر ان رشتوں کے ساتھ جڑ کر آپ کا اپنا وجود اور انسان ہونا ختم نہیں ہو جاتا آپ خود کو پہچانیں خود کو ویلیو دیں اپنے آپ پر فوکس کریں۔۔۔۔
مجھے خود اس حوصلے کی بہت ضرورت ہوتی ہے جو کے میں خود کو بہت بار خود دیتی ہوں بہت بار اللہ پاک کسی کو وسیلہ بنا دیتا ہے میری ہمت بننے کے لیے۔۔۔۔

کہتی ہیں ,میری ایک دوست پچاس سال کی عمر پار کر چکی تھیں، اور صرف آٹھ دن کے اندر ہی ایک بیماری میں مبتلا ہوئیں اور اچانک وفات پا گئیں۔ دو مہینے بعد، میں نے ان کے شوہر کو فون کیا، کیونکہ میرے ذہن میں آیا کہ وہ شاید بہت پریشان ہوں گے، کیونکہ ان کی اہلیہ وفات تک ہر چیز کی دیکھ بھال کرتی تھیں۔
گھر، بچوں کی پرورش، اپنے ساس سسر کی بیماری اور ان کی دیکھ بھال، رشتہ داروں کا خیال، سب کچھ!

وہ اکثر کہتی تھیں:
'میرا گھر میرے وقت کا محتاج ہے... میرا شوہر تو چائے اور کافی تک نہیں بنا سکتا... میرا خاندان مجھ پر ہر چیز میں انحصار کرتا ہے۔ لیکن کوئی میری محنت اور قربانیوں کو نہیں سمجھتا یا سراہتا۔ ایسا لگتا ہے کہ سب مجھے ایک لازمی حقیقت کے طور پر لیتے ہیں۔'

میں نے ان کے شوہر سے بات کرنے کی کوشش کی تاکہ معلوم ہو سکے کہ ان کے گھر کو کسی مدد کی ضرورت ہے یا نہیں۔
میرے دل میں تھا کہ وہ شاید اپنی زندگی میں اچانک آئی ان تمام ذمہ داریوں کے بوجھ سے نڈھال ہوں گے۔

جب فون کیا تو دیر تک گھنٹی بجتی رہی، لیکن کوئی جواب نہ آیا۔ ایک گھنٹے بعد انہوں نے کال واپس کی اور معذرت کی۔
کہنے لگے:
'میں معذرت خواہ ہوں، میں جواب نہیں دے سکا کیونکہ میں کلب میں اپنے دوستوں کے ساتھ ٹینس کھیل رہا تھا۔'

انہوں نے بتایا کہ انہوں نے اپنی نوکری شہر کے اندر منتقل کروا لی ہے تاکہ اب انہیں سفر نہ کرنا پڑے۔
جب میں نے پوچھا، 'کیا سب ٹھیک ہے؟'
تو کہنے لگے کہ انہوں نے ایک باورچی رکھ لیا ہے جو کھانے کے ساتھ ساتھ گھر کے سامان کی خریداری بھی دیکھتی ہے۔
اپنے والدین کی دیکھ بھال کے لیے بھی فل ٹائم افراد رکھ لیے ہیں۔ بچے بھی ٹھیک ہیں۔

ان کی زندگی نارمل ہو چکی تھی۔
میں نے چند جملے ہی کہے ہوں گے کہ انہوں نے کال ختم کر دی۔
میری آنکھوں میں آنسو بھر آئے۔

میری دوست کا خیال دل میں آیا، وہ ہماری اسکول کی ری یونین میں صرف اس لیے شریک نہیں ہو سکی تھیں کیونکہ ان کی ساس کو ہلکی سی طبیعت خراب ہو گئی تھی۔
وہ اپنی بھانجیوں کی شادیوں میں شریک نہ ہو سکیں کیونکہ انہیں اپنے گھر کی مرمت کے کام کی نگرانی کرنی تھی۔
وہ بے شمار تقریبات اور تفریحات چھوڑ چکی تھیں کیونکہ ان کے بچوں کے امتحانات تھے یا انہیں اپنے شوہر کی ضروریات کا خیال رکھنا تھا۔

وہ ہمیشہ یہ چاہتی تھیں کہ کوئی ان کی محنت کو سراہائے، لیکن وہ کبھی نہیں ملی۔
آج میں انہیں کہنا چاہتی ہوں:
کوئی بھی ناگزیر نہیں ہوتا۔
مسئلہ یہ ہے کہ ہم دوسروں کو ہمیشہ خود سے مقدم رکھتے ہیں اور انہیں یہ سکھا دیتے ہیں کہ ہم دوسرے نمبر پر ہیں۔
ان کے انتقال کے بعد، مزید دو ملازم رکھ لیے گئے۔
انہیں یہ مدد اپنی زندگی میں بھی مل سکتی تھی، لیکن انہوں نے خود پر سب کچھ لے لیا۔

گھر اب بھی ٹھیک چل رہا ہے، لیکن میری دوست اب اس میں موجود نہیں۔

زندگی کا لطف اٹھائیں۔
اس ذہنیت کو ختم کریں کہ 'میرے بغیر یہ گھر نہیں چل سکتا۔'
سب کو آپ کی ضرورت ہے، لیکن سب سے پہلے آپ کو اپنی ضرورت ہے۔

منقول

Copied

Address


Alerts

Be the first to know and let us send you an email when KAAM KE BAAT posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Establishment

Send a message to KAAM KE BAAT:

Shortcuts

  • Want your establishment to be the top-listed Arts & Entertainment?

Share