21/03/2024
*🌹99 اَسْمَآءُالْحُسْنٰى اورانکےفضائل🌹*
(ہر وِرْد کے اول وآخر ایک بار درود شریف ضرور پڑھ لیجیے)
*1-یَارَحْمٰنُ:*
جو کوئی صبح کی نماز کے بعد 298بار پڑھےگا خدا عزوجل اس پر بہت رحم کرے گا۔
*2- یَارَحِيْمُ:*
جوکوئی ہر روز 500بار پڑھےگا دولت پائےگا اورمخلوق اس پرمہربان اورشفیق ہوگی۔
*3-یَاْمَلِكُ:*
90بارجوغریب روزانہ پڑھےتو غربت سے نجات پائےگا۔
*4ْ۔یَاقُدُّوسُ:*
جوسفرکےدوران وردکرتارہے تو تھکن سےمحفوظ رہےگا۔
*5-یَاسَلَامُ:*
111بارپڑھ کر بیمارپردم کرنے سے شفاحاصل ہوگی۔
*6- یَامُؤْمِنُ:*
جوبیمار115بارپڑھ کراپنےاوپر دم کرےتوتندرستی پائےگا۔
*7-یَامُهَيْمِنُ:*
29بار روزانہ پڑھنےوالا ہرآفت وبلا سے محفوظ رہے گا۔
*8-یَاعَزِيزُ :*
حاکم یاافسرکےپاس جانےسے قبل 41بارپڑھ لیجیےوہ مہربان ہوجائیں گے۔
*9-یَاجَبَّارُ:*
اس کامسلسل وردرکھنےوالا غیبت سےبچارہےگاـ
*10ْـیَامُتَكَبِّرُ :*
١ـسونےسےپہلے21بارپڑھنےسے ڈراؤنےخواب نہیں آئیں گے۔
٢ـزوجہ سےملاپ سےپہلے 10بار پڑھ لینےسے نیک بیٹےکاباپ بنے گا۔
*11-یَاخَالِقُ :*
جو300بارپڑھےگاتواس کادشمن مغلوب ہوگا ۔
*12ْـ یَابَارِئُ :*
ہرجمعہ کو10بار پڑھنےوالے کو بیٹا عطا ہوگاـ
*13ْـ یَامُصَوِّرُ :*
جوبانجھ عورت 7روزے رکھے اور افطار کےوقت 21بار اَلْمُصَوِّرُ پڑھ کرپانی پردم کرکے پی لیا کرے اس کونیک بیٹاعطاہوگاـ
*14-یَاغَفَّار:*
اسکوہمیشہ پڑھنےوالا نفس کی بری خواہشات سےچھٹکاراپائے گا۔
*ُ15- یَاقَهَّارُ :*
100بارمصیبت آپڑنےپر پڑھنے سے مشکل آسان ہوگی۔
*16- یَاوَهَّابُ :*
7بار روزانہ پڑھنےسے ہردعا مقبول ہوا کرےگی ۔
*17َّیَارَزَّاقُ:*
جوفجر کےفرض وسنت کے درمیان 41دن تک 550بارپڑھے گاتو دولتمند ہوگا۔
*18-یَافَتَّاحُ:*
کسی بھی وقت دن میں روزانہ 7بار پڑھنےسےدل روشن ہوگا۔
*19-یَاعَلِيمُ:*
اسکوبکثرت پڑھنےسے دین ودنیا کی معرفت عطاہوگی۔
*20- یَاقَابِضُ:*
30بارجوروزانہ پڑھےگادشمن پرفتح پائےگا۔
*21- یَابَاسِطُ :*
40بارڑھنےوالامخلوق سے بے پرواہ ہوگا
*22ْیَاخَافِضُ :*
جواس کو500بارپڑھ لےگادشمن سےاَمان میں رہےگا۔
*23-یَارَافِعُ:*
روزانہ 20بارپڑھنےوالےکی مرادپوری ہوگی۔
*24- یَامُعِزُّ :*
جوشبِ جمعہ (جمعہ اورجمعرات کی درمیانی رات) نمازِعشاءکےبعد140بار پڑھےگا،مخلوق کی نظرمیں اسکی عزت وحرمت اور ہیبت بڑھےگی ـ
*25-یَامُذِلُّ :*
جوکوئی75بارپڑھ کرسجدہ کرےاورکہے "یاالہٰی عزوجل فلاں