29/09/2026
اعلانِ معافی
میں، بخت روان محمد عثمان کا والد، اپنے بیٹے کو دل سے معاف کرتا ہوں اور اس سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ جہاں بھی ہے، بلاخوف و خطر اپنے گھر واپس آ جائے۔
گھر کے تمام افراد آپ کی جدائی کی وجہ سے شدید پریشان ہیں۔ ہمارے لیے آپ کی زندگی، سلامتی اور گھر واپسی سب سے زیادہ اہم ہے۔ مال و دولت یا کسی بھی نقصان کی کوئی حیثیت نہیں، ہمارے لیے ہمارا بیٹا سب سے بڑھ کر ہے۔
انسان سے غلطی ہو جاتی ہے، اور ہم سمجھتے ہیں کہ آپ سے بھی یہ غلطی جان بوجھ کر نہیں ہوئی۔ اس لیے ہم آپ کو دل سے معاف کرتے ہیں اور آپ سے صرف یہی درخواست ہے کہ گھر واپس آ جائیں۔
آپ جہاں بھی ہیں، براہِ کرم گھر واپس آ جائیں۔ آپ کے گھر والے آپ کے منتظر ہیں اور آپ کی سلامتی کے لیے بہت پریشان ہیں۔
اللہ تعالیٰ آپ کو اپنی حفظ و امان میں رکھے اور جلد اپنے گھر والوں سے ملا دے۔ آمین۔
منجانب
بخت روان، فتح پور سوات
رابطہ نمبر:
+92 315 9660473