30/09/2026
ٹریڈ فیڈریشن بحرین کے زیر اہتمام بحرین بازار میں مالاکنڈ ڈویژن میں نافذ کردہ ٹیکسوں کے خلاف بھرپور احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے کی قیادت ٹریڈ فیڈریشن کے صدر خانزادہ نے کی، جبکہ ٹریڈ فیڈریشن کے عہدیداران، سیاسی و سماجی شخصیات، تاجران اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مظاہرین نے آزاد مالاکنڈ ڈویژن کے بینرز اٹھا رکھے تھے۔ بعد ازاں مظاہرین بحرین بازار میں دھرنے کی صورت میں جمع ہوئے۔ مظاہرین سے ٹریڈ فیڈریشن کے صدر خانزادہ، بخت نواز چموٹ، رحمت علی چموٹ، ملک نثار، نادر شاہ، مرسلین اور ڈاکٹر شاہ خان نے خطاب کیا۔ مقررین نے اپنے خطابات میں کہا کہ مالاکنڈ ڈویژن میں ہر قسم کی ٹیکسوں کو نامنظور اور مسترد کرتے ہیں اور اگر حکومت پھر بھی باز نہ آئی تو آزاد مالاکنڈ تحریک چلائیں گے۔