Beautiful Swabi

Beautiful Swabi To promote Tourism in Pakistan and to show positive face of Pakistan to the rest of world.

فلسطین/مسجد اقصی/بیت المقدس سے محبت کیوں؟01: فلسطین انبیاء علیھم السلام کا مسکن اور سر زمین رہی ہے۔02: حضرت ابراہیم علیہ...
10/10/2023

فلسطین/مسجد اقصی/بیت المقدس سے محبت کیوں؟

01: فلسطین انبیاء علیھم السلام کا مسکن اور سر زمین رہی ہے۔
02: حضرت ابراہیم علیہ السلام نے فلسطین کی طرف ہجرت فرمائی۔
03: اللہ تبارک و تعالیٰ نے حضرت لوط علیہ السلام کو اس عذاب سے نجات دی جو ان کی قوم پر اسی جگہ نازل ہوا تھا۔
04: حضرت داؤود علیہ السلام نے اسی سرزمین پر سکونت رکھی اور یہیں اپنا ایک محراب بھی تعمیر فرمایا۔
05: حضرت سلیمان علیہ اسی ملک میں بیٹھ کر ساری دنیا پر حکومت فرمایا کرتے تھے۔
06: چیونٹی کا وہ مشہور قصہ جس میں ایک چیونٹی نے اپنی باقی ساتھیوں سے کہا تھا "اے چیونٹیو، اپنے بلوں میں گھس جاؤ" یہیں اس ملک میں واقع عسقلان شہر کی ایک وادی میں پیش آیا تھا جس کا نام بعد میں "وادی النمل – چیونٹیوں کی وادی" رکھ دیا گیا تھا۔
07: حضرت زکریا علیہ السلام کا محراب بھی اسی شہر میں ہے۔
08: حضرت موسیٰ علیہ السلام نے اسی ملک کے بارے میں اپنے ساتھیوں سے کہا تھا کہ اس مقدس شہر میں داخل ہو جاؤ۔ انہوں نے اس شہر کو مقدس اس شہر کے شرک سے پاک ہونے اور انبیاء علیھم السلام کا مسکن ہونے کی وجہ سے کہا تھا۔
09: اس شہر میں کئی معجزات وقوع پذیر ہوئے جن میں ایک کنواری بی بی حضرت مریم کے بطن سے حضرت عیسٰی علیہ السلام کی ولادت مبارکہ بھی ہے۔
10: حضرت عیسیٰ علیہ السلام کو جب اُن کی قوم نے قتل کرنا چاہا تو اللہ تبارک و تعالیٰ نے انہیں اسی شہر سے آسمان پر اُٹھا لیا تھا۔
11: ولادت کے بعد جب عورت اپنی جسمانی کمزوری کی انتہاء پر ہوتی ہے ایسی حالت میں بی بی مریم کا کھجور کے تنے کو ہلا دینا بھی ایک معجزہ الٰہی ہے۔
12: قیامت کی علامات میں سے ایک حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا زمین پر واپس تشریف اسی شہر کے مقام سفید مینار کے پاس ہوگا۔
13: اسی شہر کے ہی مقام باب لُد پر حضرت عیسٰی علیہ السلام مسیح دجال کو قتل کریں گے۔
14: فلسطین ہی ارض محشر ہے۔
15: اسی شہر سے ہی یاجوج و ماجوج کا زمین میں قتال اور فساد کا کام شروع ہوگا۔
16: اس شہر میں وقوع پذیر ہونے والے قصوں میں سے ایک قصہ طالوت اور جالوت کا بھی ہے۔
17: فلسطین کو نماز کی فرضیت کے بعد مسلمانوں کا قبلہ اول ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔ ہجرت کے بعد حضرت جبرائیل علیہ السلام دوران نماز ہی حکم ربی سے آقا علیہ السلام کو مسجد اقصیٰ (فلسطین) سے بیت اللہ کعبہ مشرفہ (مکہ مکرمہ) کی طرف رخ کرا گئے تھے۔ جس مسجد میں یہ واقعہ پیش آیا وہ مسجد آج بھی مسجد قبلتین کہلاتی ہے۔
18: حضور اکرم صل اللہ علیہ وسلم معراج کی رات آسمان پر لے جانے سے پہلے مکہ مکرمہ سے یہاں بیت المقدس (فلسطین) لائے گئے۔
19: سرکار دو عالم صلی اللہ علیہ و علیٰ آلہ وسلم کی اقتداء میں انبیاء علیھم السلام نے یہاں نماز ادا فرمائی۔ اس طرح فلسطین ایک بار پھر سارے انبیاء کا مسکن بن گیا۔
20: سیدنا ابو ذرؓ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہﷺ سے عرض کیا کہ زمین پر سب سے پہلی مسجد کونسی بنائی گئی؟ تو آپﷺ نے فرمایا کہ مسجد الحرام(یعنی خانہ کعبہ)۔ میں نے عرض کیا کہ پھر کونسی؟ (مسجد بنائی گئی تو) آپﷺ نے فرمایا کہ مسجد الاقصیٰ (یعنی بیت المقدس)۔ میں نے پھر عرض کیا کہ ان دونوں کے درمیان کتنا فاصلہ تھا؟ آپﷺ نے فرمایا کہ چالیس برس کا اور تو جہاں بھی نماز کا وقت پالے ، وہیں نماز ادا کر لے پس وہ مسجد ہی ہے۔
21: وصال حبیبنا صل اللہ علیہ وسلم کے بعد حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کو ارتداد کے فتنہ اور دیگر
کئی مشاکل سے نمٹنے کیلئے عسکری اور افرادی قوت کی اشد ضرورت کے باوجود بھی ارض شام (فلسطین) کی طرف آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا تیار کردہ لشکر بھیجنا بھی ایک ناقابل فراموش حقیقت ہے۔
22: اسلام کے سنہری دور فاروقی میں دنیا بھر کی فتوحات کو چھوڑ کر محض فلسطین کی فتح کیلئے خود سیدنا عمر کا چل کر جانا اور یہاں پر جا کر نماز ادا کرنا اس شہر کی عظمت کو اجاگر کرتا ہے۔
23: دوسری بار بعینہ معراج کی رات بروز جمعہ 27 رجب 583 ھجری کو صلاح الدین ایوبی کے ہاتھوں اس شہر کا دوبارہ فتح ہونا بھی ایک نشانی ہے۔
24: بیت المقدس کا نام قدس قران سے پہلے تک ہوا کرتا تھا، قرآن نازل ہوا تو اس کا نام مسجد اقصیٰ رکھ گیا۔ قدس اس شہر کی اس تقدیس کی وجہ سے ہے جو اسے دوسرے شہروں سے ممتاز کرتی ہے۔ اس شہر کے حصول اور اسے رومیوں کے جبر و استبداد سے بچانے کیلئے 5000 سے زیادہ صحابہ کرام رضوان اللہ علیھم اجمعین نے جام شہادت نوش کیا۔ اور شہادت کا باب آج تک بند نہیں ہوا، سلسلہ ابھی تک چل رہا ہے۔ یہ شہر اس طرح شہیدوں کا شہر ہے۔
25: مسجد اقصیٰ اور بلاد شام کی اہمیت بالکل حرمین الشریفین جیسی ہی ہے۔ جب قران پاک کی یہ آیت (والتين والزيتون وطور سينين وهذا البلد الأمين) نازل ہوئی ّ تو ابن عباس کہتے ہیں کہ ہم نے بلاد شام کو "التین" انجیر سے، بلاد فلسطین کو "الزیتون" زیتون سے اور الطور سینین کو مصر کے پہاڑ کوہ طور جس پر جا کر حضرت موسیٰ علیہ السلام اللہ پاک سے کلام کیا کرتےتھے سے استدلال کیا۔
26: اور قران پاک کی یہ آیت مبارک (ولقد كتبنا في الزبور من بعد الذكر أن الأرض يرثها عبادي الصالحون) سے یہ استدلال لیا گیا کہ امت محمد حقیقت میں اس مقدس سر زمین کی وارث ہے۔
27: فلسطین کی عظمت کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جا سکتا ہے یہاں پر پڑھی جانے والی ہر نماز کا اجر 500 گنا بڑھا کر دیا جاتا ہے۔
اسی طرح دیگر بہت سے اہم واقعات ہیں جن سے مسجد اقصی، بیت المقدس کی فضیلت معلوم ہوتی ہے۔

04/10/2023

کئی دنوں سے میں کسی کام کی وجہ سے کچہریوں کا چکر لگا رہا تھا تو آج مجھے کچھ لکھنے کا دل ہوا دیکھتا ہوں ہر روز ہر کوئی اپنی بھاگ دوڑ میں مصروف ہے تھوڑی ریسرچ بھی کیا تو آپ لوگوں کو بھی بتاتا چلوں _‏کہ اس وقت پاکستان میں چالیس ہزار پاسپورٹ روزانہ کی بنیاد پر بن رہے ہیں یعنی اس سال ایک کروڑ کے قریب پاسپوٹ بنیں گے اور کم ازکم بیس لاکھ افراد ملک سے باہر چلے جائیں گے اور اپنے بچوں کو بہتر مستقبل دیں گے۔ بڑی خوشی کی بات ہے کہ لوگوں کو شعور آ رہا ہے کہ اپنے بچوں کو اچھا مستقبل دیں اور ظلم کی چکی میں مزید پسنے کی بجائے یہاں سے نکلیں. شاید آپ کو یہ وطن بے زاری لگے لیکن حقیقت یہی ہے کہ جس گھر کا کوئی فرد بیرون ملک ہے وہی قدرے بہتر زندگی گزار رہے ہیں۔ جس ملک میں کسی مخصوص طبقے کا زندگی پر حق ہو وہاں سے کم ازکم عارضی طور پر ہجرت کر جانی چاہیے. اللہ کی اتنی بڑی زمین پر جہاں 246 ممالک، آٹھ ارب انسان بستے ہیں آپ کے لیے بہت مواقع ہیں_.

_آپ درخت نہیں کہ ایک جگہ سے دوسری جگہ نہیں جا سکتے ہیں۔ *پہلی ترجیح کینیڈا، امریکہ، آسڑیلیا رکھیں*. *دوسری ترجیح یورپ تیسری گلف ممالک، چوتھی ویتنام، تائیوان، کمبوڈیا اور پانچویں ترجیح ازبکستان، کرغزستان رکھیں*. لیکن یہاں سے ضرور نکلیں گھٹ گھٹ کر نہ مریں حسرتوں والی زندگی نہ گزاریں. چھوٹی چھوٹی جائز خوشیوں کے لیے نہ ترسیں نہ بچوں کو ترسائیں. دو یا تین دوست ملکر کر نکلیں تو زیادہ بہتر ہے۔ پاکستان سے کم پیسوں میں کامیاب کاروبار کیا جا سکتا ہے۔ جہاں جا سکتے ہیں چلے جائیں کم از کم موجودگی حالات سے بہتر زندگی گزاریں گے.

_آپ نے ٹھیکہ نہیں لیا ہوا کہ بارہ گھنٹے کام بھی کریں لوڈ شیڈنگ بھی برداشت کریں دنیا کی مہنگی ترین بجلی بھی خریدیں سولر کا انتظام خود کریں۔ گرمیوں میں بھی گیس لوڈشیڈنگ دیکھیں ملاوٹ شدہ چیزیں کھائیں، انتہائی آلودہ اور غیر صحت مند ماحول میں رہیں. بچوں کو غیر معیاری تعلیم دلوائیں ہر وقت اس خوف میں مبتلا رہیں کہ کوئی بچوں کو اغوا نہ کر لے بچوں کو دکان پر بھیج کر جان مٹھی میں آئی رہے_
*کیوں*؟

_باقی دنیا میں بھی آپ بارہ گھنٹے کام کرتے ہیں تو آپ کے بچے اور آپ سکون کی نیند سوتے ہیں شور شرابے سے پاک زندگی نہ ہڑتالیں نہ روڈز بند معیاری تعلیم بچوں کا اچھا مستقبل نہ لوڈ شیڈنگ نہ گیس کی بندش نہ سیکورٹی کے مسائل نہ سرکاری دفتروں کے چکر آپ کم پڑھے لکھے ہیں تو کوئی ایک سکل سیکھ کر ملک سے نکل پڑیں انوسٹمنٹ ہے تو چھوٹے بزنس کا سوچیں تعلیم یافتہ ہیں تو اپنی کمیونیکیشن بہتر کریں اپنی فیلڈ کا تھوڑا بہت تجربہ لیں اور کمر کس لیں.
اللہ پاک ہجرت آسان بنائے.

13/09/2023

Beauty of nature

اپنی مسلمان ہونے پر  فخر محسوس کرو !  #خودکشی سوئٹزرلینڈ نے ایک خودکش مشین کو قانونی اجازت دے دی ہے جو ایک منٹ سے بھی کم...
17/08/2023

اپنی مسلمان ہونے پر فخر محسوس کرو
! #خودکشی
سوئٹزرلینڈ نے ایک خودکش مشین کو قانونی اجازت دے دی ہے جو ایک منٹ سے بھی کم وقت میں ایک شخص کو ہلاک کر دیتی ہے۔ بغیر کسی درد کے اسمیں انسان درد محسوس نہیں کرتا ۔۔
یہ مشین ان لوگوں کے لیے بنائی گئی ہے جو اپنی مرضی سے اپنی زندگی ختم کرنا چاہتے ہیں۔ اس مشین کو سارکو کہا جاتا ہے اور اس کی شکل تابوت جیسی ہے، جب کسی شخص کو اس میں ڈالا جاتا ہے تو بٹن دبانے سے نائٹروجن گیس پیدا ہوتی ہے اور آکسیجن کی سطح کم ہونے سے انسان بے ہوش ہو جاتا ہے اور جان کی بازی ہار جاتا ہے۔
نوٹ: سب کو الحمدللہ کہنا چاہیے کہ ہم مسلمان ہیں۔

11/08/2023

Credit goes to ゚ Explore Pakistan Beautiful Swabi

یا اللّٰہ یا ربّ العالمین ہمیں پانچ وقت کے نماز کرنے کی توفیق عطا فرمائیں آمین یارب العالمین
18/06/2023

یا اللّٰہ یا ربّ العالمین ہمیں پانچ وقت کے نماز کرنے کی توفیق عطا فرمائیں آمین یارب العالمین

بڑے زلزلے کے بعد آفٹر شاک آسکتے ہیں۔ آفٹر شاکس کے امکانات سے آگاہ ہونا ضروری ہے، جو ابتدائی زلزلے کے بعد کے گھنٹوں، دنوں...
21/03/2023

بڑے زلزلے کے بعد آفٹر شاک آسکتے ہیں۔
آفٹر شاکس کے امکانات سے آگاہ ہونا ضروری ہے، جو ابتدائی زلزلے کے بعد کے گھنٹوں، دنوں اور حتیٰ کہ ہفتوں میں بھی ہو سکتے ہے۔ آفٹر شاکس مرکزی زلزلے کی طرح خطرناک ہو سکتے ہیں، اور یہاں تک کہ پہلے سے کمزور ڈھانچے کو اضافی نقصان پہنچا سکتے ہیں۔ آفٹر شاکس کے دوران محفوظ اور باخبر رہنے کے لیے کچھ اہم معلومات:
1. پرسکون رہیں اور گھبرائیں نہیں۔ آفٹر شاکس زلزلے کے عمل کا ایک عام حصہ ہیں۔ اگر آپ گھر کے اندر ہیں، تو وہیں رہیں جب تک ہلنا بند نہ ہو جائے۔ اگر آپ باہر ہیں تو عمارتوں، درختوں اور بجلی کی لائنوں سے دور کسی صاف علاقے میں جائیں۔ 2.خوراک، پانی اور طبی سامان سمیت ہنگامی سامان ہاتھ میں رکھ کر اضافی زلزلوں کے لیے تیار رہیں۔
3. مقامی خبروں اور ہنگامی انتباہات کی نگرانی کرکے باخبر رہیں۔ ہلچل بند ہونے کے بعد گیس لیک، ٹوٹے ہوئے پانی کے پائپ، اور برقی نقصان کی جانچ کریں۔
4. یاد رکھیں، آفٹر شاکس غیر متوقع ہو سکتے ہیں اور کسی بھی وقت ہو سکتے ہیں، اس لیے چوکنا رہنا اور تیار رہنا ضروری ہے۔ محفوظ رہیں اور اپنا اور اپنے آس پاس والوں کا خیال رکھیں۔

Address

Swabi

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Beautiful Swabi posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Establishment

Send a message to Beautiful Swabi:

Share