Prime Time.Tv پرائم ٹائم ٹی وی

Prime Time.Tv پرائم ٹائم ٹی وی Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Prime Time.Tv پرائم ٹائم ٹی وی, Arts and entertainment, Skardu.

PRIME TIME.TV is Gilgit-Baltistan's best social media network that keeps you updated with the current affairs of Gilgit-Baltistan as well as national and international news.

گلگت بلتستان۔ارشد مجید مہمند کو چیف سیکرٹری گلگت بلتستان تعینات کر دیا گیا ۔نوٹیفکیشن جاری
17/03/2026

گلگت بلتستان۔
ارشد مجید مہمند کو چیف سیکرٹری گلگت بلتستان تعینات کر دیا گیا ۔نوٹیفکیشن جاری

01/03/2026
خبر غم ۔معروف مزاحیہ شاعر، نعت گو اور سماجی مسائل پر شاعری کرنے والے سید سلمان گیلانی طویل علالت کے بعد قضائے الٰہی سے ا...
23/02/2026

خبر غم ۔
معروف مزاحیہ شاعر، نعت گو اور سماجی مسائل پر شاعری کرنے والے سید سلمان گیلانی طویل علالت کے بعد قضائے الٰہی سے انتقال کر گئے۔ مرحوم کی عمر 74 برس تھی۔ وہ دل اور جگر کے عارضے میں مبتلا تھے اور چند ماہ سے شیخ زید اسپتال میں زیر علاج تھے۔
مرحوم نے اپنی زندگی میں ایک بیٹا اور دو بیٹیاں سوگوار چھوڑیں۔ ان کے صاحبزادے، اسامہ گیلانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے والد کو حالیہ دنوں میں نمونیا کی بیماری بھی لاحق ہو گئی تھی۔ مرحوم کی نمازِ جنازہ آج ان کی رہائش گاہ، وحدت روڈ پر ادا کی جائے گی۔
سید سلمان گیلانی کو مذہبی اور ادبی حلقوں میں ایک نمایاں مقام حاصل تھا۔ وہ ختمِ نبوت کے پرجوش حامی اور تحریکِ ختمِ نبوت کے معروف رہنما، سید امین گیلانی کے صاحبزادے تھے۔ انہوں نے اپنے والد کی طرح دینِ اسلام، نعت رسول ﷺ اور سماجی موضوعات پر منفرد اور دلکش انداز میں شاعری کی۔
سید سلمان گیلانی 1951 میں لاہور میں پیدا ہوئے اور زندگی بھر ادب، مذہب اور سماجی مسائل پر قلم اٹھایا۔ ان کی کتاب "میری باتیں ہیں یاد رکھنے کی" خاصی مقبول ہوئی، جس میں ان کی یادداشتیں اور مختلف واقعات شامل ہیں۔
ان کا انتقال ملک اور ادب کی ایک اہم شخصیت کا خلا چھوڑ گیا ہے۔

رمضان المبارکصبر، استحکام اور انسانیت کا راستہ                                               شـــــــــریف گلــــــــلاب...
18/02/2026

رمضان المبارک
صبر، استحکام اور انسانیت کا راستہ
شـــــــــریف گلــــــــلاب
​رمضان المبارک محض ایک مہینہ نہیں، بلکہ آسمانِ ہدایت سے اترنے والی وہ نورانی ضیا ہے جو انسانی روح کے زنگ آلود گوشوں کو جلا بخشتی ہے۔ یہ ریاضت کا وہ موسم ہے جس میں پیاس کی شدت سے روح کی آبیاری ہوتی ہے اور بھوک کی کسک سے ضمیر بیدار ہوتا ہے۔ اس مقدس مہینے کا خمیر تین بنیادی عناصر یعنی صبر، استحکام اور احساس سے اٹھا ہے ​رمضان کا پہلا اور بنیادی سبق 'صبر' ہے۔ یہ صبر محض کھانے پینے سے ہاتھ روک لینے کا نام نہیں، بلکہ یہ اپنے نفس پر پہرہ بٹھانے کا عمل ہے۔ جب ایک روزہ دار چلچلاتی دھوپ میں پیاس سے نڈھال ہونے کے باوجود پانی کے ایک قطرے کو بھی صرف اپنے رب کے حکم کی خاطر ہاتھ نہیں لگاتا، تو وہ دراصل کائنات کو یہ پیغام دے رہا ہوتا ہے کہ اس کی مادی ضرورتیں اس کے روحانی ارادے کے سامنے ہیچ ہیں۔ یہ خاموش مجاہدہ انسان کو غصے، اشتعال اور جلد بازی پر قابو پانا سکھاتا ہے، جس سے اس کی شخصیت میں ایک گہرا ٹھہراؤ اور وقار پیدا ہو جاتا ہے۔
​صبر کے اسی تسلسل سے جو صفت جنم لیتی ہے، وہ 'استحکام' ہے۔ سحر سے افطار تک کی کڑی پابندی اور ایک پورے مہینے کا یہ باقاعدہ نظامِ زندگی انسان کے اندر فولادی عزم پیدا کرتا ہے۔ یہ نظم و ضبط ہمیں سکھاتا ہے کہ زندگی کی اصل خوبصورتی 'افراتفری' میں نہیں بلکہ 'اصولوں' میں ہے۔ جو شخص ایک ماہ تک مسلسل اپنے رب کے حکم پر اپنی مرغوب چیزیں چھوڑ سکتا ہے، وہ زندگی کے باقی گیارہ مہینوں میں بھی ہر باطل قوت کے سامنے ڈٹ جانے کا حوصلہ پا لیتا ہے۔ یہی وہ استحکام ہے جو ایک عام انسان کو بلند اخلاقی مرتبے پر فائز کرتا ہے اور اسے ہر قسم کے حالات میں ثابت قدم رہنا سکھاتا ہے۔ ​رمضان کا سب سے رقت آمیز اور خوبصورت پہلو 'احساسِ مروت' ہے۔ یہ مہینہ ہمیں لفظوں سے نہیں بلکہ "تجربے" سے بتاتا ہے کہ محرومی کیا ہوتی ہے۔ جب ایک آسودہ حال شخص کے پیٹ میں بھوک کے مروڑے اٹھتے ہیں، تو اسے اپنے اس بھائی کا دکھ خود بخود سمجھ آ جاتا ہے جس کے بچے اکثر بن کھائے سو جاتے ہیں۔ یہ احساسِ مروت ہی ہے جو معاشرے میں سخاوت، زکوٰۃ اور ہمدردی کے سوتے جاری کرتا ہے۔ رمضان ہمیں یہ ابدی حقیقت سکھاتا ہے کہ انسانیت کا درد بانٹنے اور دوسروں کی تکالیف کو محسوس کرنے ہی سے بندگی کا حق ادا ہوتا ہے۔
​ رمضان المبارک ایک ایسا آئینہ ہے جس میں ہم اپنا اخلاقی عکس دیکھ سکتے ہیں۔ یہ ہمیں پیغام دیتا ہے کہ اگر انسان کے پاس صبر کی ڈھال ہو، استحکام کی قوت ہو اور دوسروں کے لیے تڑپنے والا احساس ہو، تو وہ زمین پر اللہ کا بہترین نمائندہ بن سکتا ہے۔ یہ مبارک مہینہ تو رخصت ہو جاتا ہے، مگر اپنے پیچھے ایک ایسا کردار چھوڑ جاتا ہے جو خوشبو کی طرح پورے معاشرے کو مہکاتا رہتا ہےمگر پاکستان کی موجودہ صورتحال کے تناظر میں دیکھا جائے تو بڑھتی ہوئی آبادی اور معاشی عدم استحکام نے عام آدمی کی زندگی کو بے پناہ مسائل کی آماجگاہ بنا دیا ہے۔ مہنگائی اور وسائل کی کمی نے جہاں سفید پوش طبقے کی کمر توڑ دی ہے، وہاں رمضان المبارک کا مہینہ موجودہ پاکستان میں بڑھتی ہوئی پر ایک اور امتحان ہے اس کے باوجود کہ لوگ اس ماہ میں اپنے کیے ہوئے گناہوں سے شرمندہ ہوں بلکہ یہ بے حس حکمران غریب عوام پہ بوجھ پڑ بوجھ بڑھا رہے
دنیا میں جہاں جہاں مسلمان بستے ہیں بلکہ غیر مسلم ممالک میں بھی رمضان المبارک میں مسلمانوں کو دی جانے والی سبسڈیز سے متاثر ہونا چاہیے مگر یہاں تو بلکل الٹ ہو رہا ہے یہاں تو ذخیرہ اندوز لوگ مزید نفع کی لا لچ میں کھو گئے
انہیں پیسوں کے علاوہ کچھ نظر نہیں آتا دوسری طرف رمضان المبارک تو ہمیں سکھاتا ہے رمضان المبارک کی بدولت پیدا ہونے والا ایثار کا جذبہ ہمیں اس قابل بناتا ہے
کہ ہم اپنی ضرورتوں کو محدود کر کے معاشرے کے پسے ہوئے طبقات کا ہاتھ تھام سکیں۔​اگر ہم رمضان کے پیغامِ صبر کو قومی سطح پر اپنا لیں اور ذخیرہ اندوزی جیسی برائیوں کو ختم کر کے ایک دوسرے کا احساس کریں، تو غربت اور معاشی تنگی کے سائے چھٹ سکتے ہیں۔ عام آدمی کو درپیش مسائل کا حل اسی صورت ممکن ہے کہ ہم اس مہینے کی برکتوں سے فیض یاب ہوتے ہوئے وسائل کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنائیں اور ہوس کی جگہ قناعت کو دے دیں۔ یقیناً رمضان المبارک کا یہ تربیتی دورانیہ ہمیں ایک ایسی باشعور اور ہمدرد قوم میں تبدیل کر سکتا ہے جو کسی بھی بحران کا مقابلہ متحد ہو کر کرنے کی صلاحیت رکھتی ہو۔

سعودی  عرب  میں  رمضان المبارک کا چاند  نظر  آگیا ہے کل بروز بدھ 18 فروری کو پہلا روزہ ہوگا۔
17/02/2026

سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا ہے کل بروز بدھ 18 فروری کو پہلا روزہ ہوگا۔

اسلام آباد ترلائی میں موجود امام بارگاہ میں دھماکہ31 سے زائد افراد شہید اور متعدد زخمی۔پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں موقع پر...
06/02/2026

اسلام آباد ترلائی میں موجود امام بارگاہ میں دھماکہ31 سے زائد افراد شہید اور متعدد زخمی۔
پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں موقع پر روانہ
آئی جی اسلام آباد کی جانب سے اسلام آباد میں ایمرجنسی نافذ، زرائع۔

" ​آہنی سلاخیں اور کوہساروں جیسے عزم "۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔شــــــــریف گــــــلاب ​گلگت ب...
23/01/2026

" ​آہنی سلاخیں اور کوہساروں جیسے عزم "

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔شــــــــریف گــــــلاب
​گلگت بلتستان کی سنگلاخ چٹانوں جیسے حوصلے رکھنے والے نوجوان جب اپنے حقوق کی بات کرتے ہیں تو اکثر انہیں دیوار سے لگانے کی کوشش کی جاتی ہے۔ اسی حق گوئی کی پاداش میں گلگت بلتستان یوتھ مومنٹ کے چیئرمین اظفر علی جمشید اور ان کے قریبی ساتھی عمر رحمان گزشتہ 20 دنوں سے پابندِ سلاسل ہیں۔ تین جنوری 2026 کو حکومت نے ایک جابرانہ کارروائی کرتے ہوئے تنظیم کے پانچ اراکین سمیت ا انہیں حراست میں لیا، جن میں سے تین کو بعدازاں رہا کر دیا گیا مگر قیادت کو تاحال قیدِ تنہائی میں رکھا گیا ہے۔ یہ صورتحال نہ صرف تشویشناک ہے بلکہ جمہوری اقدار پر ایک سوالیہ نشان بھی ہے۔ گلگت بلتستان یوتھ مومنٹ کے نوجوان آج سراپا احتجاج ہیں اور متعلقہ اداروں سے یہ سوالات پوچھنے میں حق بجانب ہیں کہ آخر ان کا جرم کیا ہے؟ کیا اپنے خطے کے لیے آئینی حقوق مانگنا دہشت گردی ہے؟ کیا موجودہ نگران کابینہ کی غیر منصفانہ تشکیل پر آواز اٹھانا جلاؤ گھیراؤ کے زمرے میں آتا ہے؟ حقیقت تو یہ ہے کہ ان نوجوانوں نے نہ تو کسی سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا اور نہ ہی کوئی قانون ہاتھ میں لیا، ان کا قصور صرف یہ تھا کہ انہوں نے پرامن احتجاج کا وہ راستہ اپنایا جو آئینِ پاکستان ہر شہری کو فراہم کرتا ہے۔
​گلگت بلتستان یوتھ مومنٹ کوئی ریاست مخالف تنظیم نہیں بلک0ہ یہ اس محروم خطے کے نوجوانوں کی نمائندہ آواز ہے جس نے بہت کم عرصے میں نہ صرف پاکستان بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی اپنی پہچان بنائی ہے۔ اس تنظیم کا ایجنڈا ہمیشہ تعلیمی پسماندگی کا خاتمہ، معاشی خوشحالی اور گلگت بلتستان کو اس کے جائز آئینی حقوق دلوانا رہا ہے۔ افسوس کا مقام یہ ہے کہ جو ہاتھ قلم پکڑ کر خطے کی تقدیر بدلنا چاہتے تھے، آج انہیں ہتھکڑیاں پہنا دی گئی ہیں۔ لیکن جیل کی یہ سلاخیں ان کے عزم کو قید نہیں کر سکتیں۔ اظفر علی جمشید اور عمر رحمان کے حوصلے آج بھی ان پہاڑوں کی طرح بلند اور چٹانوں کی طرح سخت ہیں
تاریخ گواہ ہے کہ جب بھی حق کی آواز کو دبانے کی کوشش کی گئی، وہ مزید توانا ہو کر ابھری ہے۔
​اس سارے معاملے میں ایک تلخ پہلو خطے کی دیگر فعال تنظیموں اور قیادت کا رویہ بھی ہے۔ جب حالات سازگار ہوتے ہیں تو بہت سے لوگ ہمددردی جتانے اور ہر مشکل میں ساتھ نبھانے کے بلند و بانگ دعوے کرتے ہیں، جب عوامی مسائل پر یہ تنظیم پریس کانفرنس کرتی ہے تو اس کے اس پاس جگر تنظیموں کے اعلی احدہ داران وعدوں کی دیواریں کھڑی کرت ہیں، مگر جب آزمائش کا وقت آتا ہے تو وہی دعویدار مصلحت کی چادر اوڑھ لیتے ہیں۔
گلگت بلتستان یوتھ مومنٹ کے چیئرمین اظہر علی جمشید اور عمر رحمن پچھلے 20 دنوں سے قید ہیں مگر اب تک کسی بھی تحریکی جماعت سے ان کی حمایت کے لیے کوئی اواز بلند نہیں کی گئی
اور بلکہ اکثر حلقوں کی خاموشی یہ سوچنے پر مجبور کرتی ہے کہ کیا یہ سب ہمدردیاں محض دکھاوا تھیں؟ چند فرضی بیانات کے علاوہ عملی طور پر کسی نے اس جابرانہ حراست کے خلاف وہ آواز بلند نہیں کی جس کی توقع کی جا رہی تھی۔ یہ رویہ تحریکوں کے لیے ایک بڑا سبق ہے کہ اپنی جنگ اپنے ہی دم پر لڑی جاتی ہے، کیونکہ جب مفادات کا ٹکراؤ ہو تو وعدے وفا نہیں ہوتے۔
​پابندِ سلاسل یہ نوجوان پہلے بھی اس طرح کی سختیاں جھیل چکے ہیں اور ہمیشہ ثابت قدم رہے ہیں۔ ہمیں یقین ہے کہ اللہ کی نصرت سے وہ جلد ہمارے درمیان ہوں گے، کیونکہ سچائی کو زیادہ دیر تک قید نہیں رکھا جا سکتا۔ گلگت بلتستان یوتھ مومنٹ کا ہر رکن آج بھی اسی ایجنڈے پر قائم ہے جس کے لیے ان کے قائدین قید کاٹ رہے ہیں۔ ہم کسی ظالم کے سامنے جھکنا نہیں جانتے اور اپنے حقوق کی یہ جنگ ہر فورم پر جاری رہے گی، خواہ وہ ملکی سطح ہو یا عالمی سطح۔ اگر حق مانگنا جرم ہے تو ہم یہ سختیاں ہنس کر برداشت کریں گے کیونکہ ہم جانتے ہیں کہ فتح بالآخر حق کی ہی ہوتی ہے۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اظہر علی جمشید اور عمر رحمان کو صحت و سلامتی کے ساتھ طویل عمر عطا فرمائے اور ان کے جذبوں کو مزید تقویت دے تاکہ وہ اس خطے کے محروم عوام کی آواز بن کر دوبارہ میدانِ عمل میں نظر آئیں۔انشاءاللہ

05/01/2026

مسجد نبوی میں ایک افسوس ناک واقعہ ایک عربی شخص ایک پاکستانی بزرگ کو جان سے مارنے کی کوشش کی جس کے بعد وہاں پر موجود سکیورٹی فورس نے بزرگ کی جان بچائی یاد رہے سوشل میڈیا میں یہ ویڈیو گردش کر رہی ہے کہ یہ باپ بیٹے کے درمیان ہونے والی لڑائی ہے جبکہ ایسا بالکل نہیں ہے ویڈیو میں صاف نظر ارہا ہے کہ دوسرے شخص جس نے بزرگ کو گلے سے پکڑ رکھا ہے اس نے عربی لباس پہنا ہوا ہے

انا للہ وانا الیہ راجعوناستور منی مرگ روڈ سے برف ہٹانے کے دوران برفانی تودے لگنے سے دو فوجی جوان جبکہ ایک سول شخص شہید ۔...
03/01/2026

انا للہ وانا الیہ راجعون
استور منی مرگ روڈ سے برف ہٹانے کے دوران برفانی تودے لگنے سے دو فوجی جوان جبکہ ایک سول شخص شہید ۔
ذرائع کے مطابق
آج رات تقریباً تین بجے کے قریب سڑک سے برف ہٹانے کے دوران برزل ٹاپ، گلتری موڑ کے قریب برفانی تودے کی زد میں آ کر ایک آرمی آفیسر، ایک فوجی جوان اور ایک سول ڈوزر آپریٹر شہید ہوگئے۔

بین الاقوامی میڈیا اور سرکاری ذرائع سے تصدیق شدہ ہے۔​اس اندوہناک حادثے کی تفصیلات درج ذیل ہیں:​حادثے کی تفصیلات​تاریخ و ...
24/12/2025

بین الاقوامی میڈیا اور سرکاری ذرائع سے تصدیق شدہ ہے۔
​اس اندوہناک حادثے کی تفصیلات درج ذیل ہیں:
​حادثے کی تفصیلات
​تاریخ و وقت: یہ واقعہ منگل کی رات (23 دسمبر 2025) کو پیش آیا۔
​مقام: طیارہ ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ کے قریب ضلع حایمانا (Haymana) میں گرا۔
​جہاز کی قسم: یہ ایک نجی بزنس جیٹ (Dassault Falcon 50) تھا۔
​وجہ: ابتدائی رپورٹس کے مطابق طیارے میں ٹیک آف کے تھوڑی دیر بعد فنی خرابی (Electrical Failure) پیدا ہوئی تھی، جس کے بعد پائلٹ نے ہنگامی لینڈنگ کی اجازت مانگی تھی لیکن رابطہ منقطع ہو گیا۔
​جاں بحق ہونے والی اہم شخصیات
​لیبیا کے وزیراعظم عبدالحمید الدبیبہ نے باضابطہ طور پر اس حادثے میں درج ذیل شخصیات کی شہادت کی تصدیق کی ہے:
​لیفٹیننٹ جنرل محمد علی احمد الحداد (چیف آف جنرل اسٹاف، لیبیا)
​لیفٹیننٹ جنرل الفتوری غریبیل (چیف آف اسٹاف، گراؤنڈ فورسز)
​بریگیڈیئر جنرل محمود القطیوی (ڈائریکٹر ملٹری مینوفیکچرنگ اتھارٹی)
​محمد العصاوی دیاب (آرمی چیف کے مشیر)
​محمد عمر احمد محجوب (فوجی فوٹوگرافر)
​طیارے میں سوار عملے کے 3 ارکان سمیت تمام افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔
​موجودہ صورتحال
​ترک حکام نے طیارے کا ملبہ تلاش کر لیا ہے اور تحقیقات کے لیے ایک اعلیٰ سطحی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔
​لیبیا کی حکومت نے بھی تحقیقات میں تعاون کے لیے ایک وفد ترکیہ بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔

21/12/2025

یہ شـــــان پـا کـــــــــــــــتان ہے
یہ رفعـــــتوں کــــــــــــــی آن ہے
یہ گلگـــــت بـلتـــــــــــــــتان ہے
Skardu TV
Poetry GMN
Gilgit Media Network
GB youth movement
Daily Sada E Himalaya
Daily Salam
Daily Skardu
Ibex Media Network
Prime Time.Tv پرائم ٹائم ٹی وی

Address

Skardu
1600

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Prime Time.Tv پرائم ٹائم ٹی وی posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Establishment

Send a message to Prime Time.Tv پرائم ٹائم ٹی وی:

Shortcuts

Share