28/01/2026
السلام علیکم ورحمت اللہ وبرکاتہ! معزز ناظرین اور میرے قابل قدر ساتھیوں آجکل شدید سردی کا موسم ہے ۔ پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی ھے ہرطرف سرد اور ٹھنڈی ہواؤں کا راج ہے۔موقع کی مناسبت سے اور موسم کی رنگینیوں کو مدنظر رکھ کر اپنا نیا کلام پیش خدمت ہے ۔امید ہے آپ سب کو پسند آئے گا ۔
بدلتے ہوئے موسم تو زندگی کے سنورنے کے لئے ہیں
تغیر وتبدل تو اللہ کے بندوں کے فائدے کے لئے ہیں
خالق نے پیدا کئے موسم ہم پہ احسان کیا ہے
ہر نعمت پہ ہماری زبانیں شکر ادا کرنے کے لئے ہیں
گرمی ، سردی اور خزاں کا کیا کہنا پیارو
برسات و بہار ہرطرف نظارے ہی نظارے کے لئے ہیں
نظام کائنات تو صانع کی حکمت سے بھری ہے
یہ چاند ستارے تو دیدہ زیب نظارے کے لئے ہیں
نیلی فلک کی وسعت کا اندازہ لگانا بہت مشکل ہے
آفتاب کی کرنیں تو روشن جلوے کے لئے ہیں
دنیا میں اپنے آنے کا مقصد تو پہچانیئے
یہ جابینیں تو اس خالق کے سجدے کے لئے ہیں
نیک اعمال کیلئے خلوص نیت شرط ہے ورنہ
روزمحشر میں برے اعمال تو خطرے کے لئے ہیں
اللہ کی یاد سے ہر حال میں غافل نہ رہیئے
درجات جنت ذکر اذکار کے رطب اللسان کے لئے ہیں
ان بارشوں سے دوستی بہت اچھی ہے وقار!
یہ جب بھی برستی ہیں تو ہمارے جینے کے لئے ہیں ۔ وسلام وقار احمد وقار 💝