23/07/2026
🕊️ پرندے ہماری زمین کی خوبصورتی اور قدرت کی سب سے حسین آواز ہیں۔ 🌿
ذرا سوچیں... اگر یہ چہچہاہٹ نہ ہو تو صبحیں کتنی ویران لگیں گی۔
آئیں! ان بے زبان مخلوق کے لیے آسانیاں پیدا کریں۔ اپنے گھروں، چھتوں، باغوں اور کھلے مقامات پر ان کے لیے دانہ اور صاف پانی کا انتظام کریں۔ گرمی ہو یا سردی، یہ بھی ہماری طرح اللہ کی مخلوق ہیں اور ہماری توجہ کے مستحق ہیں۔
اگر ممکن ہو تو ان کی بریڈنگ (گھونسلہ بنانے) کے لیے محفوظ جگہیں، برڈ ہاؤس اور درختوں کی حفاظت کا اہتمام کریں تاکہ یہ بے خوف ہو کر اپنے بچوں کی پرورش کر سکیں۔
یاد رکھیں، ایک مٹھی دانہ، پانی کا ایک برتن اور ایک محفوظ گھونسلا نہ جانے کتنے ننھے پرندوں کی زندگی بچا سکتا ہے۔
آئیں مل کر پرندوں کی زندگی آسان بنائیں، کیونکہ یہی ہماری فطرت کی اصل رونق ہیں۔ ❤️🕊️
اللہ تعالیٰ ہمیں اپنی ہر مخلوق پر رحم کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔
#پرندے #قدرت