Farhan writes

Farhan writes لَا إِلٰهَ إِلَّا اللّٰهُ مُحَمَّدٌ رَسُولُ اللّٰهِ‎

08/01/2026

ہم تو خود سے ہی اکتائے رہتے ہیں، دنیا تو پھر بعد کا مشغلہ ہے

12/04/2025
06/04/2025

کملی سی محترمہ ✨️♥️
یہ پھول آپ کے لیے 🙂🖤

جہاں پہ تو ہے ، ترے لوگ ہیں،  وہیں پر میں لکھا ہوا ہے ہر اک شخص کی جبیں پر "میں"یہ کائنات  ہم  آپس میں بانٹ  لیتے ہیں تم...
30/11/2024

جہاں پہ تو ہے ، ترے لوگ ہیں، وہیں پر میں
لکھا ہوا ہے ہر اک شخص کی جبیں پر "میں"

یہ کائنات ہم آپس میں بانٹ لیتے ہیں
تم آسمان پہ بیٹھے رہو ، زمیں پر میں

میں اس لیے بھی بڑھاپے میں خوب صورت ہوں
کہ مر مٹا تھا جوانی میں اک حسیں پر میں

میں چل رہا ہوں مگر موت کے کنویں میں ہوں
تری تلاش میں نکلا تھا کس یقیں پر میں ؟

ترے بدن پہ نظر آئے گا ضرور تجھے
کہیں پہ لمس پرانا مرا ، کہیں پر میں

تمام یار مرے ایک ساتھ رہتے ہیں
سو، رشک کرنے لگا اپنی آستین پر میں

یہ جو دِیوانے سے دو چار نظر آتے ہیںاِن میں کچُھ صاحبِ اسرار نظر آتے ہیںتیری محفل کا بھرم رکھتے ہیں سو جاتے ہیںورنہ یہ لو...
04/10/2024

یہ جو دِیوانے سے دو چار نظر آتے ہیں
اِن میں کچُھ صاحبِ اسرار نظر آتے ہیں

تیری محفل کا بھرم رکھتے ہیں سو جاتے ہیں
ورنہ یہ لوگ تو بیدار نظر آتے ہیں

دُور تک کوئی سِتارہ ہے نہ کوئی جگنو
مرگِ اُمّید کے آثار نظر آتے ہیں

میرے دامن میں شراروں کے سوا کچھ بھی نہیں
آپ پُھولوں کے خریدار نظر آتے ہیں

کل جنہیں چُھو نہیں سکتی تھی فرشتوں کی نظر
آج وہ رونقِ بازار نظر آتے ہیں

حشر میں کون گواہی مِری دے گا ساغر
سب تمہارے ہی طرفدار نظر آتے ہیں

ساغر صدیقی

Celebrating my 6th year on Facebook. Thank you for your continuing support. I could never have made it without you. 🙏🤗🎉
04/10/2024

Celebrating my 6th year on Facebook. Thank you for your continuing support. I could never have made it without you. 🙏🤗🎉

15/06/2024

Asslam O Alaikum kesy hyn sab

11/05/2024

شام کا وقت تھا وہ مجھ سے کال پر بات کر رہی تھی۔
مجھے کہنے لگی، آپ کو ایک راز کی بات بتاؤں؟
میں ہینڈزفری ٹھیک کر رہا تھا ! کہتی مجھے آپ سے الہام کی محبت ہے۔
میں ہلکا سا مسکرایا "پاگل" لڑکی۔
لیکن وہ اپنی بات پر قائم رہی۔
سچ میں ! میرا دل آپ کے بارے میں سب بتانا ہے۔
میں نے کہا اچھا جی! بتاؤ اب میں کیا کر رہا ہوں؟
اس نے فورا کہا کے آپ اس وقت لکھ رہے ہو۔
میری آنکھوں کے سامنے دھند سی چھا گئی، ہاتھ کانپ گے۔
میں اس وقت واقعی لکھ رہا تھا۔
نہ جانے اس کو میری ہر بات کا پتہ کیسے لگتا ہے۔
ایک رات 8 بجے چیٹ پر بات کر رہا تھا اچانک اس نے باتوں باتوں میں کہا۔
آج کھانا جلدی کھا رھے ہو کوئی خاص وجہ؟
۔۔
نوالہ میرے ہاتھ میں ہی رہا، میں عجیب حیرت میں پڑ گیا ۔
میں کھانا رات 10 بجے کھاتا ہوں لیکن اس کو کس نے بتایا کہ میں آج کھانا جلدی کھا رہا ہوں۔
میں نے فوری اُسے کال کی تمہارے تابع جنات تو نہیں۔
وہ مسکرائی! میرے تابع الهام محبت ہے۔
تب یقین آیا وہ میرے بارے میں سب جانتی تھی۔
۔۔
لیکن وہ یہ کیوں نہیں جان سکی کے اس کے بغیر
ساری عمر ادھوری گزار دوں گا۔
ساری عمر اکیلا رہ جاؤں گا
اتنا سب جانتی تھی تو یہ کیوں نہیں سمجھ سکی کے میں ساری عمر مرتے مرتے گزار دوں گا۔

Address

Sargodha

Telephone

+923484331533

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Farhan writes posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Establishment

Send a message to Farhan writes:

Share