Al-Kitab TV

Al-Kitab TV Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Al-Kitab TV, Arts and entertainment, .

01/06/2026
ان شاءاللہ العزیز ۔۔۔۔
31/05/2026

ان شاءاللہ العزیز ۔۔۔۔




یہ بات 2026 کی ھے. اس سے پہلے دارالعلوم دیوبند کا ایک مشہور مؤقف 2010 میں سامنے آیا تھا۔ اس وقت دارالعلوم کے نائب مہتمم/...
30/05/2026

یہ بات 2026 کی ھے.
اس سے پہلے دارالعلوم دیوبند کا ایک مشہور مؤقف 2010 میں سامنے آیا تھا۔ اس وقت دارالعلوم کے نائب مہتمم/نائب وائس چانسلر مولانا عبد الخالق مدراسی نے کہا تھا کہ:
“جہاں قانوناً پابندی ہو وہاں گائے ذبح نہ کی جائے۔”
اور یہ بھی کہا تھا کہ:
“ہندوؤں کے جذبات اور قانون کے احترام میں گائے کے ذبح سے اجتناب کیا جائے، کیونکہ قربانی کے لیے دوسرے جانور بھی موجود ہیں۔” �
The New Indian Express
۔

***iamjadsaeed

نصیحت بھی نصیب والے حاصل کرتے ہیں.
30/05/2026

نصیحت بھی نصیب والے حاصل کرتے ہیں.




ایک مفتی کی زبان سے فرقہ پرستی اور نفرت انگیزی پر مبنی ایسے گھٹیا جملے سن کر شدید افسوس ہوتا ہے۔ ان صاحب کے اشتعال انگیز...
28/05/2026

ایک مفتی کی زبان سے فرقہ پرستی اور نفرت انگیزی پر مبنی ایسے گھٹیا جملے سن کر شدید افسوس ہوتا ہے۔ ان صاحب کے اشتعال انگیز الفاظ نہ علم کی نمائندگی کرتے ہیں نہ دین کی۔ یہ منبر کی زبان نہیں بلکہ معاشرے میں فساد اور نفرت پھیلانے کی کوشش ہے۔

علماء کا منصب امت کو جوڑنا ہے، نہ کہ اشتعال اور تقسیم پیدا کرنا۔ ایسے بیانات سے فوراً رجوع اور معافی ہونی ضروری ہے۔
اور یہ صاحب مفتی کہلواتے ہیں۔،
زبان سے واضح آوارگی ٹپک رہی ھے۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ فی الفور معافی مانگیں
بصورت دیگر ہر طرح کے نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔،
***iamjadsaeed
***i

#اہلحدیث


دعوت نامہ​محترمی ومکرمی!السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ​عقیدت و محبت کا یہ سفر، فکر و شعور کی یہ کہکشاں... حسبِ روایت اپ...
21/05/2026

دعوت نامہ
​محترمی ومکرمی!
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
​عقیدت و محبت کا یہ سفر، فکر و شعور کی یہ کہکشاں... حسبِ روایت اپنی پوری آب و تاب کے ساتھ جلوہ گر ہے۔
​بفضلِ تعالیٰ، امسال بھی حق و صداقت کی نقیب "تحفظِ ختمِ نبوت و دفاعِ صحابہ واہلبیت کانفرنس" منعقد ہو رہی ہے۔ محبتِ رسول اور عظمتِ صحابہ و اہلبیت سے لبریز یہ عظیم الشان علمی و روحانی محفل مؤرخہ 16 جون کو اپنے روایتی تزک واحتشام کے ساتھ سجے گی، جس میں ملکِ پاکستان کے نامور اور جید علمائے کرام اپنے بصیرت افروز اور دلنشین خطابات سے سامعین کے ایمان کو جلا بخشیں گے۔
​روح کی بالیدگی اور علم کی پیاس بجھانے کے لیے اس بابرکت اجتماع میں آپ کی تشریف آوری ہمارے لیے باعثِ مسرت و افتخار ہوگی۔

​وقت: ٹھیک دن ایک (1:00) بجے ان شاءاللہ
مقام: مین بازار، سجیکوٹ
​منجانب:
علمائے اہلحدیث و مرکز شمس الاسلام، دیوال




#اہلحدیث

02/04/2026

اللھم صل علی محمد
وعلی آل واصحاب محمد .۔



Haffiz Umair Saddique

31/03/2026

اک صحبتِ صالحہ: یادوں کے دریچے اور فکرِ نو کے چراغ

​29 مارچ کی صبح جب طلوع ہوئی تو آفتابِ عالمتاب ظلمت کے پردے چاک کرتا ہوا نور کی کرنیں بکھیر رہا تھا۔ وقت کا پہیہ اپنی پوری جولانیوں کے ساتھ رواں دواں تھا اور جب یہ پیکرِ ضیا اپنے شباب کی منزلیں طے کر کے قصرِ غروب کی جانب مائل ہونے لگا، تو یوں محسوس ہوا جیسے فضاؤں سے کوئی صدا آئی ہو: "اے آفتابِ کائنات! یوں ہی خاموشی سے نہ ڈوبنا، بلکہ قرطاسِ ماضی پر محبتوں اور رفاقتوں کے کچھ ان مٹ نقوش ثبت کرتے جانا۔"
​نمازِ ظہر کی ادائیگی کے بعد عزیزم مولانا فاروق صاحب کا بلاوا آیا کہ آئیے، دنیا کے ہنگاموں سے ذرا کنارہ کش ہو کر فطرت کے آغوش میں کچھ لمحے گزارتے ہیں۔ اس قافلۂ شوق میں ہمارے معزز مہمان حضرت مولانا نعمان حبیب صاحب بھی شامل تھے، جو خاص طور پر سلطان پور سے اس ملاقات کی خاطر رختِ سفر باندھ کر تشریف لائے تھے۔ سچ تو یہ ہے کہ باری تعالیٰ نے انہیں جہاں حسنِ صورت سے نوازا ہے، وہیں ان کا حسنِ سیرت بھی بے مثال ہے۔ وہ نہ صرف بے حد ملنسار اور خوش اخلاق ہیں، بلکہ فہم و ذکاوت اور دور اندیشی میں اپنی مثال آپ ہیں۔
​ہم تمام رفقا ہزار آبشار کے دلفریب قرب و جوار میں واقع ایک پرفضا ہوٹل کے کشادہ صحن میں فروکش ہوئے۔ وہاں کی خاموش فضاؤں میں کافی دیر تک علمی و فکری امور پر تبادلۂ خیال ہوتا رہا۔ پھر جب ہماری نظریں آبشار کے فطری حسن پر پڑیں، تو وہ ہمیں اپنی جانب پکارنے لگی کہ خالقِ کائنات کی قدرت کے شاہکار ذرا نزدیک سے دیکھو۔ ہم کافی دیر تک اس سحر انگیز منظر سے محظوظ ہوتے رہے، یہاں تک کہ شام کے سائے گہرے ہونے لگے۔
​جامع مسجد تقویٰ میں نمازِ مغرب کی ادائیگی کے بعد مولانا فاروق صاحب نے ایک نہایت ایمان افروز درس دیا، جس نے قلوب کو منور کر دیا۔ اس روحانی غذا کے بعد باری تھی اس ضیافت کی، جس کا اہتمام راقم الحروف کی جانب سے کیا گیا تھا۔
​یہ نشست بظاہر ایک دعوتِ طعام تھی، مگر حقیقت میں یہ محبتیں بانٹنے اور الفتیں سمیٹنے کا ایک نورانی بہانہ تھا۔ دسترخوان پر علم و دانش کی وہ کہکشاں سجی تھی جس میں مولانا مفتی عابد الرحمن صاحب، قاری ابوبکر صاحب، مولانا نعمان حبیب صاحب، مولانا فیصل صاحب اور مولانا فاروق صاحب اور راقم الحروف جلوہ افروز تھے۔ یہاں الفاظ خوشبو بن کر بکھر رہے تھے اور مسکراہٹیں فضا میں چاندنی گھول رہی تھیں۔
​کھانے کی لذت سے کہیں بڑھ کر وہ علمی مکالمہ تھا جو طویل وقت تک جاری رہا۔ دینی و منہجی کاموں کی ترویج کے لیے نہایت گہری اور سیر حاصل گفتگو ہوئی، مستقبل کے لیے اہم اہداف متعین کیے گئے اور اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ ہم نے ان مقاصد کو پایۂ تکمیل تک پہنچانا ہے۔ یہ وہ لمحات تھے جہاں دلوں کے فاصلے سمٹ رہے تھے اور روحیں ایک دوسرے سے ہمکلام تھیں۔ سچ تو یہ ہے کہ یہ تمام الفتیں خالصتاً "لوجہ اللہ" تھیں۔
​"یہ وہ صحبتیں ہیں جو دلوں کو جلا بخشتی ہیں اور فکری جمود کو توڑ کر عمل کی نئی راہیں دکھاتی ہیں۔"
ازقلم حافظ عمیر صدیقی۔

05/03/2026

اللھم صلی علی محمد
وعلی آل محمد۔۔۔۔۔۔۔۔

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Al-Kitab TV posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

  • Want your establishment to be the top-listed Arts & Entertainment?

Share