GPS AHMAD SHAH

Directions

GPS AHMAD SHAH Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from GPS AHMAD SHAH, Art Gallery, Sahiwal.

03/01/2026

✅پیف سکولوں میں کم سیلری دینے پر ٹیچر کی شکایت پر صوبائی وزیر تعلیم پنجاب جناب رانا سکندر حیات صاحب نےسخت ایکشن کا اعلان کر دیا..!!

03/01/2026

پیف پنجم اور ہشتم کا کیو اے ٹی 2025-26 نہیں لے گا پنجم ہشتم کا پیکٹا امتحان ہو گا۔

03/01/2026

تمام محترم صوبائی و وفاقی قائدین کو اگاہ کیا جاتا ہے کہ وفاقی اور صوبائی ملازمین کے جائز آئینی حقوق کے حصول کے حوالے سے اب تک کی پیشرفت صوبائی و وفاقی ملازمین کو درپیش مسائل اور ائندہ کے حوالے سے باہمی مشاورت کے ساتھ حتمی اور فیصلہ کن لائحہ عمل طے کرنے کے حوالے سے اگیگا پاکستان کا اجلاس 08 جنوری 2026 بروز جمعرات دن 01 بجے بمقام کیپیٹل میرج ہال اسلام آباد میں منعقد ہو گا۔ تمام تنظیمات کے صدور یا جنرل سیکرٹری حضرات سے درخواست ہے کہ اپ اپنی قیمتی مصروفیت میں سے وقت نکال کے اجلاس میں شرکت کریں تاکہ ملازمین کے حقوق کا مثبت اور فیصلہ کن تحفظ باہمی
مشاورت اور آپ کی تجاویز سے تیار کیا جا سکے۔
ایجنڈا
وفاق گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کی طرز پر خیبر پختون خواہ کا بقایا 15% اور دیگر صوبوں کا 30% ڈسپییرٹی ریڈکشن الاؤنس ۔
لیو ان کیشمنٹ و پینشن اصلاحات کے ملازمین دشمن نوٹیفکیشنوں کا خاتمہ۔
ٹیچرز و ریسرچرز کے 25 فیصد ٹیکس چھوٹ کی بحالی۔
سکولوں محکمہ ہیلتھ و دیگر اداروں کی نجکاری۔
رول 17 اے پرائم منسٹر اسسٹنٹ پیکج کی بحالی۔
ملازمین کی ریگولرائزیشن۔
ہاؤس رینٹ میڈیکل و کنونس الاؤنس میں اضافہ
صوبوں کی طرز پر وفاقی ملازمین کی اپ گریڈیشن بمہ مرعات۔

بجٹ کے چارٹر اف ڈیمانڈ کے حوالے سے تجاویز

تمام وفاقی و صوبائی ملازمین سے بھی درخواست ہے کہ اپنی صفوں میں اتحاد کے ساتھ ساتھ تیاری رکھیں اور ملازمین میں مایوسی اور شر انگیزی پھیلانے والے عناصر پر بھی کڑی نظر رکھیں انشاءاللہ تعالی اپ کی خواہشات کے مطابق حتمی اور فیصلہ کن
لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

متحد ہو تو بدل ڈالو نظام گلشن
منتشر ہو تو مرو شور مچاتے کیوں ہو

آپ کا بھائی

رحمان علی باجوہ
سربراہ وفاقی سیکرٹریٹ ملازمین کور کمیٹی
چیف کوارڈینیٹر اگیگا پاکستان

حیدر علی خان
مرکزی چیئرمین اگیگا پاکستان

راجہ طاہر محمود
مرکزی صدر اگیگا پاکستان

سمیع اللہ خلیل
بابائے اگیگا پاکستان

Address

Sahiwal

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when GPS AHMAD SHAH posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category