Urdu PoeTry

Urdu PoeTry شاعری الفاظ کا کھیل ہے جو روح میں اترنے کی سکت رکھتی ہے
tiktok.com/
https://www.youtube.com/

29/07/2025

یادیں کھو جاتی ہیں کہیں
نظریں رک جاتی ہیں کہیں

تم سے مل کر یہ یقین آیا ہے
دعائیں سنی جاتی ہیں کہیں

سنا ہے کہ آج کل میری بھی
باتیں کی جاتی ہیں کہیں

یوسف و یعقوب کی طرح
ہونے والی ہیں ملاقاتیں کہیں

بکھڑا پڑا ہے سارا کمرہ میرا
کہیں راکھ ہے، اور یادیں کہیں

محبت میں بھی تو میاں جی
ہوتی ہیں کچھ مساواتیں کہیں

یہ سفر ہے، اس میں نسیم
دن کہیں ہیں، اور راتیں کہیں

– نسیم حمزہ

29/07/2025

اخبار میں آٸی کسی خبر کی طرح
محبت ہے ایوب کے صبر کی طرح

عداوتیں تغافل سب اپنی جگہ مگر
رہتا ہے میرے ساتھ وہ ابر کی طرح

ان رتجگوں میں تیری یاد سے آنکھیں
رہتی ہیں ہمیشہ چشم تر کی طرح

حجر و فراق کے قصے ہوتے نہیں ختم
ذندگی ہے مسلسل پت جھڑ کی طرح

دیکھو تو لگے ہے ایک گوشت کا لوتھڑا
پڑا ہے سینے میں مگر پتھر کی طرح

اس سے کبھی کوٸی نکل ہی نہیں سکا
محبت ہے ایک مکڑی کے مکڑ کی طرح

لمبی یہ رات حجر کی ہوتی نہیں تمام
اور وصل ہے ایک قصہ مختصر کی طرح

لب ہیں یا کوٸی کھلتا ہوا گلاب اور
آنکھیں ہیں قاتل کے خنجر کی طرح

بکھری ہوٸی ہے سفق رخسار پر
اور زلفلیں ہیں برستے ابر کی طرح

محبت ہے ہاتھ میں جام لیے ہوۓ
اور عشق ہے ساقی معتبر کی طرح

اس لیے بھی اسے توڑنا ہے ممنوع
دل ہے نسیم خدا کے گھر کی طرح
نسیم حمزہ

29/07/2025

گرتے ہیں یہی اکثر سوار جان کہ
ہوتے ہیں بار بار یہ خوار جان کہ

اس کے بعد بھلا کیسےکوٸی شفا مانگے
وہ آۓ ہیں ہمیں ملنے، بیمار جان کہ

اب وہ دیپ ہے بانٹتا ہے روشنی
ٹھکرایا جیسے کیسی نے، گوار جان کہ

پتا چلا جب صف دشمناں میں وہ ہیں
بتایا اپنے لشکر کا کم، شمار جان کہ

ایسا نہیں کہ وہ آنکھ نشیلی نہیں رہی
لیتے نہیں خود اب ہم، خمار جان کہ

سمجھدار تھا چھوڑا گیا دامن وقت سے
ہماری بےبسی کے سب احصار جان کہ

اس کے لیے تھا سب بس وقت گزاریاں
ہم تباہ ہو گۓ نسیم! اسے پیار جان کہ

نسیم حمزہ

13/11/2024

تم اپنی کہانی میں مجھے___مرکزی کردار دو
یا کرو ایسا کہ مجھے___ابتداء میں مار دو ...!!

13/11/2024

نہیں ہوگی تو کہ دیں گۓ وفاداری نہیں ہوتی
مگر ہم سے محبت میں اداکاری نہیں ہوتی

04/11/2024

Aj saqi sharab rehny do
Tusnagi ka azab rehny do
Ponch dalo na ankh se kajal
Kuch to khanjar be abb rehny do
Us k Chery p bat ho jay
Aj zikr e gulab rehny do
Chand badal main acha lagta hy
Adhy rukh p nakab rehny do
Tm sanwaro apni zulfo ki
Meri halat kharab rehny do

04/11/2024

تمام عمر کر کہ برباد عشق کی لذت چکھ لی
اس نے بھی برکھا پہن لیا ہم نے بھی داڑی رکھ لی

03/11/2024

مجھ سے پہلی سی محبت مری محبوب نہ مانگ

میں نے سمجھا تھا کہ تو ہے تو درخشاں ہے حیات

تیرا غم ہے تو غم دہر کا جھگڑا کیا ہے

تیری صورت سے ہے عالم میں بہاروں کو ثبات

تیری آنکھوں کے سوا دنیا میں رکھا کیا ہے

تو جو مل جائے تو تقدیر نگوں ہو جائے

یوں نہ تھا میں نے فقط چاہا تھا یوں ہو جائے

اور بھی دکھ ہیں زمانے میں محبت کے سوا

راحتیں اور بھی ہیں وصل کی راحت کے سوا

لوٹ جاتی ہے ادھر کو بھی نظر کیا کیجے

اب بھی دل کش ہے ترا حسن مگر کیا کیجے

03/11/2024

دونوں جہان تیری محبت میں ہار کے

وہ جا رہا ہے کوئی شب غم گزار کے

دنیا نے تیری یاد سے بیگانہ کر دیا

تجھ سے بھی دل فریب ہیں غم روزگار کے

01/11/2024

اب یہ بازی پلٹنے کا دل کرتا ہے
آج اس سے جیتنے کا دل کرتا ہے

کون ہے وہ پری چہرہ سی لڑکی
اس پہ تو مر مٹنے کا دل کرتا ہے

دل کرتا ہے اسے پہلو میں بیٹھا لو
اور باہنوں میں سمٹنے کا دل کرتا ہے

اس شہر میں وحشتوں کے سوا کچھ نہیں
اس شہر سے اب نکلنے کا دل کرتا ہے

بہت دیر کر لی آوارگی نسیم
اب اپنے گاٶں لوٹنے کا دل کرتا ہے

نسیم حمزہ

01/11/2024

گاہے گاہے بس اب یہی ہو کیا
تم سے مل کر بہت خوشی ہو کیا

مل رہی ہو بڑے تپاک کے ساتھ
مجھ کو یکسر بھلا چکی ہو کیا

بس مجھے یوں ہی اک خیال آیا
سوچتی ہو تو سوچتی ہو کیا

اب مری کوئی زندگی ہی نہیں
اب بھی تم میری زندگی ہو کیا

کیا کہا عشق جاودانی ہے!
آخری بار مل رہی ہو کیا

دل میں اب سوز انتظار نہیں
شمع امید بجھ گئی ہو کیا

Address

62/5-L
Sahiwal

Telephone

+923366171262

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Urdu PoeTry posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share