Abdul Basit Javed

Abdul Basit Javed Poet OFFICAL PAGE OF BASIT ADEEB , YOU CAN CONTACT US DIRECTLY BY THIS PAGE

27/06/2026

لالچ اور لمبی امیدیں آپ کو غلام بنا دیتی ہیں
کچھ نہیں کر سکو گے؛ تاریخیں دیتے رہو گے کل،پرسوں،ترسوں،اگلے ہفتے✨

06/06/2026

Basit Adeeb ❤️

اُجالے اپنی یادوں کے ہمارے ساتھ رہنے دونہ جانے کس گلی میں زندگی کی شام ہو جائے بشیر بدرانا للٰہ و انا الیہ رٰجعون
28/05/2026

اُجالے اپنی یادوں کے ہمارے ساتھ رہنے دو
نہ جانے کس گلی میں زندگی کی شام ہو جائے
بشیر بدر

انا للٰہ و انا الیہ رٰجعون

*صادق آباد*ادبی تنظیم " تخلیق کار" کے زیر انتظام صادق آباد کے معروف شعراء خالد کھو کھر ، باسط ادیب اور احمد نوید کے اعزا...
30/04/2026

*صادق آباد*
ادبی تنظیم " تخلیق کار" کے زیر انتظام صادق آباد کے معروف شعراء خالد کھو کھر ، باسط ادیب اور احمد نوید کے اعزاز میں ایک شام کا اہتمام کیا گیا جس میں جدید لب و لہجے کے معروف شاعر علمدار حسین نے تقریب کی صدارت کی جب کہ انجنیئر سید معین اس تقریب کے مہمانِ خاص تھے ۔
مہمان شعراء نے اپنے کلام پر بھرپور داد سمیٹی ۔
شعراء کے کلام سے چند اشعار ملاحظہ فرمائیں:
مسند و جبہ و دستار کو بے کار سمجھ
جس کا سر دار پہ ہے بس اسے سردار سمجھ

یہ مرا دور نہیں کرب و بلا ہے پیارے
جس کو رونا نہیں آتا اسے بیمار سمجھ
( علمدار حسین)
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ربط باہم جو بڑھاؤ تو کوئی بات بنے
وعدہ کر کے جو نبھاؤ تو کوئی بات بنے

جاں دینے کا دکھاوا تو سبھی کرتے ہیں
جان دے کے بھی دکھاؤ تو کوئی بات بنے
( خالد کھو کھر)
۔۔۔۔۔۔۔
ذرا کام وام کو ٹال کر مجھے کال کر
کوئی ایک لمحہ نکال کر مجھے کال کر

مرا دل ہے کب سے رکا ہؤا مرے باوفا
مری دھڑکنوں کو بحال کر مجھے کال کر

(باسط ادیب)
۔۔۔۔۔۔۔
منظر اگر چہ آنکھ سے بڑھ کر حسین تھا
آزار بن رہی تھی سو کھڑکی اکھاڑ دی

تصویریں کر سکیں نہ مرے ہجر کا علاج
کل شب دوا کی آخری پرچی بھی پھاڑ دی

( احمد نوید)
مہمانِ خاص انجینئر سید معین احمد نے شعرا کے کلام اور تقریب کے معیار کو سراہتے ہوئے اس ادبی سلسلے کو جاری رکھنے کا مشورہ دیا ۔
تقریب کے اختتام پر خالد کھوکھر صاحب نے صاحب صدارت اور مہمان خاص کی خدمت میں اپنے شعری مجموعے " بلا جواز" اور " موجودگی" پیش کیے اور اس عزم کے ساتھ نشست برخاست کی گئی کے آئندہ بھی اسی ولولے کے ساتھ ایسی نشستیں جاری رہیں گی ۔

پاکستان زندہ آباد

شکریہ

27/04/2026

❤️❤️

18/04/2026

مشاہدات کے بعد ایک سبق آموز سماجی میسج

کبھی کبھی کسی ادارے کی اصل طاقت اس کے وسائل یا عہدوں میں نہیں، بلکہ اس کے رویّوں میں چھپی ہوتی ہے۔ الفاظ خوبصورت ہوں مگر نیت میں کھوٹ ہو، تو وہ الفاظ دیر تک اثر نہیں رکھتے۔ اسی طرح انصاف کا دعویٰ کرنا آسان ہے، مگر اسے ہر سطح پر یکساں طور پر نبھانا ہی اصل امتحان ہوتا ہے۔

زندگی ہمیں بار بار یہ سبق دیتی ہے کہ سچائی دیر سے سہی مگر اپنا راستہ خود بنا لیتی ہے، جبکہ غلط بیانی وقتی فائدہ دے کر بھی اندر سے کھوکھلا کر دیتی ہے۔ دوہرا معیار اپنانا بظاہر فائدہ مند لگتا ہے، لیکن وقت کے ساتھ یہی رویہ اعتماد کو کھا جاتا ہے—اور اعتماد ایک بار ٹوٹ جائے تو دوبارہ قائم کرنا آسان نہیں ہوتا۔

اصل عظمت اس میں نہیں کہ ہم طاقتور یا خوشحال لوگوں کے سامنے جھک جائیں، بلکہ اس میں ہے کہ ہم ہر انسان کے ساتھ ایک جیسا برتاؤ کریں—خواہ وہ کسی بھی حیثیت یا پس منظر سے تعلق رکھتا ہو۔ عزت دینے سے عزت کم نہیں ہوتی، بلکہ بڑھتی ہے۔

ادارے وہی ترقی کرتے ہیں جہاں انصاف، سچائی اور یکساں رویہ صرف باتوں تک محدود نہ رہے بلکہ عمل میں نظر آئے۔ کیونکہ آخرکار، کردار ہی وہ چیز ہے جو خاموشی سے سب کچھ بیان کر دیتا ہے۔

شکریہ

Address

Fatima Township
Sadiqabad
54000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Abdul Basit Javed posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Establishment

Send a message to Abdul Basit Javed:

Shortcuts

Share

Category