03/04/2026
🌙 ایک اہم گزارش برائے تمام دوست احباب 🌙
رمضان المبارک کے بعد کا یہ وقت ہم سب کے لیے ایک آزمائش بھی ہے اور ایک موقع بھی۔
میری تمام گروپ ممبرز اور وہ تمام لوگ جو یہ پوسٹ پڑھ رہے ہیں، ان سے دل سے گزارش ہے کہ
🙏 اگر آپ کے پاس استطاعت ہے تو روزانہ یا کبھی کبھار ایک وقت کا کھانا کسی مستحق، غریب یا ضرورت مند کو ضرور کھلائیں۔
ہم اکثر اپنے اردگرد، دوستوں یا محفلوں میں ایسے لوگوں پر خرچ کر دیتے ہیں جو پہلے ہی ہر نعمت سے مالا مال ہوتے ہیں،
لیکن اصل خوشی اور سکون اس وقت ملتا ہے جب آپ کا دیا ہوا ایک نوالہ کسی بھوکے کے پیٹ میں جائے۔
🤲 اس وقت حالات بہت سخت ہیں، مہنگائی نے ہر کسی کو متاثر کیا ہے، خاص طور پر سفید پوش اور غریب طبقہ شدید مشکلات کا شکار ہے۔
آئیں! تھوڑا سا احساس کریں،
کسی کے چہرے پر مسکراہٹ لائیں،
اور اپنے لیے دعائیں سمیٹیں۔
یقین کریں، ایک وقت کا کھانا کسی کی زندگی میں بہت بڑی خوشی لا سکتا ہے۔
✨ آج ہی نیت کریں — کسی ایک مستحق کو کھانا ضرور دیں۔