15/06/2026
🏏🌹 کامیاب ٹورنامنٹ کے انعقاد پر مبارکباد 🌹🏏
الحمدللہ 48 ٹیموں پر مشتمل فخرِ سوہاوہ اوپن کراس سنگل ٹورنامنٹ کو کامیابی کے ساتھ مغرب سے تقریباً 30 منٹ قبل اختتام پذیر کرنے پر چیف آرگنائزر و کونسلر جناب ضیاء صاحب، ایونٹ منیجر راجہ شاہد اور راجہ اسامہ نعیم کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
صبح 8 بجے سے شام 7 بجے تک مسلسل محنت، بہترین منصوبہ بندی، وقت کی پابندی اور انتھک کوششوں کی بدولت اتنے بڑے ایونٹ کو نہایت منظم انداز میں پایۂ تکمیل تک پہنچایا گیا۔ انتظامیہ نے اپنے اصولی مؤقف پر قائم رہتے ہوئے ٹائم کی پابندی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا، جس کی بدولت ٹورنامنٹ کامیابی سے مکمل ہوا۔
اللہ تعالیٰ آپ سب کی محنت کو قبول فرمائے اور آپ کو کھیلوں کے فروغ اور عوامی خدمت کے لیے مزید کامیابیاں عطا فرمائے۔
مبارک ہو!
💐 چیف آرگنائزر و کونسلر: جناب ضیاء صاحب
💐 ایونٹ منیجر: راجہ شاہد
💐 ایونٹ منیجر: راجہ اسامہ نعیم
آپ سب کی محنت اور لگن قابلِ تحسین ہے۔ 🏆🤝🏏