Udass ッ

Udass ッ محبت اور موت پورا انسان طلب کرتی ہیں 🖤

25/02/2024

" اور پھر کبھی کبھی ہوتا یُوں ہے کہ ؛ کِسی غریب کی مُحبت کو کِسی کی امیری چھین لیتی ہے! ۔ " 💔🙂

25/02/2024

محبوب کا بچھڑنا کسی جنگ میں ایک پوری قوم کے مر جانے سے بڑا صدمہ ہے۔۔۔۔🔥🖤

15/02/2024

سات ارب لوگ_
مل کر بھی تمھاری کمی پوری نہیں کر سکتے 💖🙃

18/10/2023

" ابھی تم نے دیکھا ہی کیا ہے!؟ ۔ " 🖤🙂

" ابھی تو تُم نے اپنے ( Can't Live WithOut You ) کو کِسی اور کا ہوتے ہُوئے دیکھنا ہے ، ابھی ایک وقت آنا ہے جب تُمہارے ( Most Dialled Number ) نے ڈائل ہونا بند ہو جانا ہے ، جب تُمہارے نام کے آگے سے ( Mine ) ہٹا دِیا جانا ہے ، جب فیس بک کی ( Search List ) میں اُس کا نام نیچے جاتا جاتا غائب ہو جانا ہے ، جب تُمہارا ( Account ) اُس کی فیس بک کے ( See first ) سے بھی ہٹ جانا ہے ، کِتنی ہی شاعری جو اُس کے نام لِکھی گئی ہوگی اُس پر اُس کا ( React ) نہیں ہوگا ، تب کِتنے ہی آنسو اُس کے کاندھے کی بجائے تکیے پر گِرنے ہیں ، تُمہاری کال جِس فون پر اگلے ہی لمحے اُٹھائی جاتی تھی وہاں سے ( Not Responding ) آنا ہے ، میسینجر پر اُس کی ( iD ) سب سے اُوپر نظر آنا بند ہو جانی ہے ، وہاں اب نئے لوگ اور نئے چہرے آجانے ہیں ، پہلے اُس کے نام کی تڑپ کسک میں بدلنی ہے اور پھر مِٹ جانی ہے ، ابھی جِس کے ( Whatsapp ) کی ( dP ) تُمہاری مرضی سے بدلتی ہے اُسی کی ( dP ) بھی تُمہیں نظر آنا بند ہو جانی ہے ، ابھی تُم نے دیکھا ہی کیا ہے!؟ ابھی تو تُم نے ( On Another Call ) دیکھنا ہے ، ابھی تُم نے دُوسری طرف سے " کون " بھی تو سُننا ہے ، کہہ جو رہا ہُوں کہ ؛ ابھی تُم نے دیکھا ہی کیا ہے!؟ ۔ "
#زینツ

15/10/2023

اور ہاں میں اب بھی اسی امید سے...
رات دیر تک جاگتا رہتا ہوں کہیں ایسا نا ہو میں سوجاوں اور تم ٹیکسٹ کرو کال کرو اور میں سوتا رہوں مجھے آج بھی تمہاری کال میسج آنے کا انتظار ہے پہلے کی طرح لیکن جب صبح آنکھ کھلتی ہے تو دیکھتا ہوں کوئی کال کوئی میسج نہیں ہوتا مجھے اب صرف موبائل پہ آلارم جگاتا ہے اٹھ کر نماز پڑھتا ہوں اور نماز پڑھ کر خدا سے یہی دعا کرتا ہوں خدایا پلیز اس کی یاد کو میرے دل سے نکال دے بہت عرصہ ہو گیا ہے اب تو اسے مجھ سے بچھڑے💔
#زین

13/10/2023

آج شدت سے دل چاہ رہا ہے کہ آج سب کچھ ختم ہو 🙂💔
ایک چیخ ایسی نکلے میرے کمرے سے کہ ہر سننے والے بندے کے کانوں کو ناگوار گزرے اور میری طرف دوڑتے ہوئے آئے اور جب دروازہ کھولنے کی کوشش کرے تو ایک سہمی ہوئی دبی ہوا کے جھونکے میں میری آہوں،میری ہر تکلیف کو وہ محسوس کرے 💔
اور دروازہ کھولے تو سامنے کٹی نبض ،الجھے بال ،کھلی سوالی آنکھیں ،بکھری چیزیں ،نا مکمل لکھےخط کے ٹکڑے ،ہر ٹکڑے پر چیخ چیخ کر لکھا ہو کہ اپنوں سے دوری انسانوں کو کھوکلا کر دیتی ہے میری ڈپریشن اور اپنوں سے دوری مجھے کھا گئے 🙂
اور اسی کے ساتھ میری آنکھوں پر ہاتھ رکھ کوئی بند کر کے کہے چلو بدنصیب سکوں مبارک 🙂💔
اور اچانک یہ خبر پھیلے کے ایک بدنصیب اپنوں سے دور ڈپریشن میں اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا تب مجھ سے ہر نفرت کرنے والا شخص پھوٹ پھوٹ کر روئے اور کہے ڈپریشن مذاق نہیں لوگو 🙂

11/10/2023

تکلیف یہ نہیں ہوتی کہ آپ یکطرفہ محبت کریں اور دوسرے دل میں آپ کے لئے محبت نہ جاگے . تکلیف یہ بھی نہیں ہوتی کہ آپ کسی کو پسند کریں اور وہ آپ کو ٹھکرا دے . تکلیف تو یہ ہوتی ہے کہ آپ محبت اور اس کے وجود سے بے خبر اپنے طریقے سے زندگی گزار رہے ہو پھر اچانک سے کوئی آپ کی زندگی میں آئے , آپ کا ہاتھ تھامے , آپ کے راستے پہ کہکشاں بٹھائے , آپ پہ اپنی جان لٹائے . پھر جب آپ کو ان عنایتوں کی عادت ہوجائے , آپ کے دل کی بنجر زمین پہ محبت کی کونپلیں پھوٹنے لگیں .... وہ شخص اچانک سے منہ موڑ لے . اس شخص کے منہ موڑتے ہی وہ کونپلیں یکدم درخت بن جائیں اور آپ کی ساری ذات پہ حاوی ہو جائیں . دیکھتے ہی دیکھتے یہ درخت آکٹوپس بن جائے اور آپ کی ہڈیوں کو اپنی گرفت میں اس طرح سے لے کہ وہ تڑخنے لگ جائیں . آپ اس شخص کی طرف دیکھیں اور وہ آپ کو رد کردے .... یہ ہوتی ہے تکلیف .... یہ ہوتی ہے اذیت .... یہ ہوتا ہے ٹوٹنا .... یہ ہوتا ہے مرنا !
اور کچھ لوگ اس اذیت کی انتہا پہ ہیں... 😊

08/10/2023

-" لڑکا دوسرے شہر کا ہے اور رشتہ بھیجنا چاہتا ہے،
یہ سنتے ہی گھر میں کہرام مچ گیا،
ماں نے سر پیٹ لیا اور باپ نے بے شرم کہا،
بھائی نے تھپڑ مارا اور پھر اُس لڑکی کی شادی کر دی گئی، پھر لڑکا نشئی بھی نکلے تو کیا ہوا خاندان کا تو ہے ناں...🥀
سُرخ جوڑے میں لپٹی لاش کو رخصت کر کے باپ بولا
"شکر ہے عزت بچ گئی "
آہ...! ان لڑکیوں کے دُکھ ، پھر بھی سب کچھ سہہ کے بھرم رکھ لیتی ہیں...💔🥺
#زینツ

08/10/2023

اور پھر مُحبت تو وہ مرض ہے کہ
جِس کا محبوب اور موت کے علاوہ کوئی عِلاج نہیں!💔🙂

#زین۔

07/10/2023

اور انسان جب اذیتوں
کی لپیٹ میں آجاتا ہے نا تو وہ معصوم ڈرے ہوئے بچے کی طرح کہیں چھپنے کی جگہ ڈھونڈتے ڈھونڈتے گھر سے بہت دور نکل جاتا ہے😓

#زین

06/10/2023

گھر والے بضد ہیں کہ میں اپنے کمرے کی گھڑی مرمت کرواؤں
وقت خراب بتا رہی
اب انھیں یہ کون سمجھائے
کہ گھڑی مرمت کروا کر بھی کچھ نہیں بدلنا
جس لمحے زندگی نے تمھیں مجھ سے دور کیا
میرا وقت تو تب سے رک چکا
اور اب میری حالت زار کو دیکھ کر اس گھڑی کی سانسیں بھی تھم گئی ہیں ۔
از قلم!
زین خان
6اکتوبر2023

06/10/2023

اب نہ دل کو کسی عادت ھو
اب نہ پھر سے کبھی محبت ہو!!!
#زین

Address

Rawalpindi

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Udass ッ posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category