Nallian Nation

Nallian Nation ✨ "Welcome to my world of mixed vibes – from fun and laughter to emotional and inspiring moments. Here you’ll find everything that makes life colorful.

Let’s enjoy the journey together! 🌍❤️" ✨

گورنمنٹ بوائز انٹر کالج نالیاں میں افطار ڈنر کی روح پرور محفلماہِ رمضان کی بابرکت شاموں میں جب روحانیت، اخوت اور باہمی م...
11/03/2026

گورنمنٹ بوائز انٹر کالج نالیاں میں افطار ڈنر کی روح پرور محفل

ماہِ رمضان کی بابرکت شاموں میں جب روحانیت، اخوت اور باہمی محبت کی خوشبو فضا میں گھل جاتی ہے تو ایسی محفلیں دلوں کو مزید قریب کر دیتی ہیں۔ اسی خوبصورت روایت کو زندہ رکھتے ہوئے گورنمنٹ بوائز انٹر کالج نالیاں میں ایک پروقار افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا، جس نے نہ صرف روزے کی برکتوں کو سمیٹا بلکہ اساتذہ کے باہمی رشتوں کو بھی مزید مضبوط کر دیا۔

اس باوقار تقریب کی میزبانی پرنسپل گورنمنٹ بوائز انٹر کالج نالیاں جناب افتخار صاحب نے کی، جبکہ اس موقع پر صدر معلم گورنمنٹ بوائز ماڈل مڈل سکول نالیاں جناب رفعت صاحب بھی خصوصی طور پر شریک ہوئے۔ ان کے علاوہ ہائی بلاک کے اسٹاف ممبران مڈل سکول نالیاں اور کالج کے جملہ معزز اسٹاف نے شرکت کر کے اس محفل کو مزید رونق بخشی۔

افطار سے قبل کی ساعتوں میں اساتذہ کے مابین علمی و دوستانہ گفتگو کا سلسلہ جاری رہا۔ روزہ افطار ہوتے ہی دعا کی پرنور فضا نے ماحول کو مزید روحانی بنا دیا۔ دسترخوان پر سادگی اور محبت کی آمیزش نمایاں تھی، جو دراصل اساتذہ کے خلوص اور بھائی چارے کی علامت تھی۔

یہ محفل صرف افطار تک محدود نہ رہی بلکہ اس نے اداروں کے درمیان باہمی تعاون، احترام اور یکجہتی کے جذبے کو بھی اجاگر کیا۔ اساتذہ کرام نے اس موقع پر تعلیمی ماحول کی بہتری، طلبہ کی تربیت اور باہمی روابط کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

یوں گورنمنٹ بوائز انٹر کالج نالیاں کی یہ افطار محفل نہ صرف ایک یادگار شام ثابت ہوئی بلکہ اس نے اساتذہ کے دلوں میں محبت، احترام اور اتحاد کی ایک نئی روشنی بھی روشن کر دی، جو یقیناً آنے والے دنوں میں تعلیمی سفر کو مزید کامیاب بنانے کا سبب بنے گی۔

03/03/2026

طٰہٰ❣❣❣❣

United boys ❣️
13/02/2026

United boys ❣️

27/01/2026

افسوس ناک خبر
پروفیسر فیاض حسین شاہ
پرنسپل گورنمنٹ انٹر کالج نالیاں حرکت قلب بند ہونے سے انتقال فرماگئے ہیں۔
اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّآ اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ

11/01/2026

چیمپین چیمپین چیمپین
ابرار مرحوم کرکٹ کلب اکھروٹہ کو فائنل اپنے نام کرنے پر بہت بہت مبارک ہو ۔
منجانب۔ نالیاں یونائیٹڈ

08/01/2026
پکا یارانہ نالیاں یونائیٹڈ ۔ویلکم پخیر راغلے❤️
08/01/2026

پکا یارانہ نالیاں یونائیٹڈ ۔ویلکم پخیر راغلے❤️

نوٹ: یہ تحریر براہِ راست ملک ظہور شاہین صاحب کی پروفائل سے لی گئی ہے۔  نالیان سپر لیگ (NSL) کے حوالے سے سابق ایم ایل اے ...
05/01/2026

نوٹ: یہ تحریر براہِ راست ملک ظہور شاہین صاحب کی پروفائل سے لی گئی ہے۔

نالیان سپر لیگ (NSL)
کے حوالے سے سابق ایم ایل اے ملک طفیل محمد خان مرحوم کے اہلِ خانہ کے ساتھ ایک اہم اور بامقصد اجلاس منعقد کیا گیا۔ اس اجلاس میں نالیان سپر لیگ کے آفیشلز، منتظمین اور مرحوم کے خاندان کے معزز افراد نے شرکت کی۔
اجلاس کے دوران نالیان سپر لیگ کے اغراض و مقاصد، ٹورنامنٹ کے انتظامی امور، کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی، نوجوانوں کے لیے مواقع، علاقائی ٹیلنٹ کے فروغ اور کھیلوں کے ذریعے مثبت سرگرمیوں کو فروغ دینے جیسے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
اہلِ خانہ نے نالیان سپر لیگ کے انعقاد کو ایک مثبت اور قابلِ تحسین اقدام قرار دیتے ہوئے NSL انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا اور بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔ انہوں نے اس بات کی بھی یقین دہانی کروائی کہ وہ اس ایونٹ کی کامیابی کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کریں گے۔
مزید برآں، اجلاس میں آنے والے معزز مہمانوں کی میزبانی، سہولیات کی فراہمی، سیکیورٹی انتظامات اور ایونٹ کے دوران نظم و ضبط برقرار رکھنے پر بھی اتفاقِ رائے پایا گیا۔ آخر میں نالیان سپر لیگ کی کامیابی، علاقائی ترقی اور نوجوان نسل کے روشن مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا۔

اجلاس میں شرکت کرنے والوں میں ملک خلیل اعوان، ملک ظہور احمد شاہین، ملک شمیم اعوان، ملک راشد اعوان، ملک یاسر اعوان، ملک امجد اسلام امجد، سردار محمد الطاف خان، راجہ محمد ظریف، ملک اظہر جمیل، ملک توصیف رضا علوی اور ملک منیب اعوان شامل تھے۔

04/01/2026

اس دفع نالیاں یونائٹڈ کی منیجمینٹ کی مصروفیات کی وجہ سے نالیاں یونائیٹڈ کی ٹیم، نالیاں سپر لیگ میں شرکت نہیں کر سکے گی۔
آپ میں سے بہت سے فینز بار بار فون کر کے دریافت کر رہے تھے، اس لیے یہ وضاحت پیش کی جا رہی ہے۔

🙏 ہم اپنے تمام🫵 چاہنے والوں کا ♥️دل کی گہرائیوں سے شکریہ🙏 ادا کرتے ہیں جنہوں نے ہمیشہ ہمارا ساتھ🤝 دیا اور حوصلہ افزائی کی👏۔
🏏 باقی تمام ٹیموں کے لیے نیک تمنائیں اور 🤲دعا ہے کہ یہ لیگ کامیابی اور خوشیوں🥰 کے ساتھ مکمل ہو۔

✨ ان شاء اللہ👈 اگلے سال بھرپور تیاری💪 کے ساتھ نالیاں یونائیٹڈ دوبارہ 🏏نالیاں سپر لیگ کا حصہ ہو گی🫵۔

نالیاں یونائیٹڈ کی جانب آپ سب کو سلام!

پاکستان سے تعلق رکھنے والے ٹیپ بال کرکٹ کے مایہ ناز براڈکاسٹر،جنہوں نے کشمیر میں اپنی لائیو کوریج 🎤 کا آغاز نالیاں کے اس...
04/01/2026

پاکستان سے تعلق رکھنے والے ٹیپ بال کرکٹ کے مایہ ناز براڈکاسٹر،جنہوں نے کشمیر میں اپنی لائیو کوریج 🎤 کا آغاز نالیاں کے اسی گراؤنڈ سے کیا تھا، ایک مرتبہ پھر کشمیر نالیاں کی 🌹🌷سرزمین آمد پر دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید۔
کشمیر کی کرکٹ کو جس انداز اور خلوص کے ساتھ اس شخصیت نے پروموٹ کیا، اس کے لیے الفاظ ناکافی ہیں۔ ہم اپنی طرف سے انہیں پُرجوش اور پُرخلوص وارم ویلکم کہتے ہیں۔

Address

Rawalpindi

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Nallian Nation posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category