26/07/2026
ہم کہتے ہیں "اگر میں اس کی جگہ ہوتا تو کبھی ایسا نہ کرتا۔" لیکن حقیقت یہ ہے...
آپ اس کی جگہ نہیں ہیں۔
آپ کی پرورش الگ تھی۔
آپ کے حالات الگ تھے۔
آپ کے تجربات الگ تھے۔
اسی لیے انصاف کا تقاضا یہ ہے کہ پہلے سمجھیں... پھر فیصلہ کریں۔
اگر آپ چاہتے ہیں کہ گھر میں جھگڑے کم ہوں، دوستیاں مضبوط ہوں، بچے آپ پر ٹرسٹ کریں، اور لوگ آپ کو سمجھدار انسان سمجھیں... تو صرف اپنی آنکھوں سے دنیا نہ دیکھیں۔
کبھی کبھی دوسروں کی آنکھوں سے بھی دنیا دیکھنے کی کوشش کریں۔
شکریہ