Anayat ullah Gurchani

Anayat ullah Gurchani Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Anayat ullah Gurchani, Arts and entertainment, Rajanpur.

30/10/2025

میرے تمام بھائی میرے فیس بک پیج کو فالو کریں

15/02/2025
اہم گزارشسوشل میڈیا گروپس کا مقصد علم و آگاہی کا فروغ اور مسائل کا حل حکمت اور دانائی کے ذریعے تلاش کرنا ہے۔ لیکن یہ تب ...
10/01/2025

اہم گزارش

سوشل میڈیا گروپس کا مقصد علم و آگاہی کا فروغ اور مسائل کا حل حکمت اور دانائی کے ذریعے تلاش کرنا ہے۔ لیکن یہ تب ہی ممکن ہے جب ہر شخص ادب اور احتیاط کا دائرہ مدنظر رکھے۔ کسی بھی پوسٹ کا مقصد آگاہی دینا ہوتا ہے، نہ کہ فتنہ یا بے ادبی کا سبب بننا۔

اگر کسی شخص نے گروپ میں یہ کہا کہ "رسول ﷺ سے مدد نہیں مانگنی چاہیے"، تو اس پر علم و حکمت کے ساتھ بات ہونی چاہیے۔ لیکن اگر کسی نے توحید پر بات کی ہے تو یہ ضروری ہے کہ وہ رسول اللہ ﷺ کے ادب کو نظرانداز نہ کرے۔ توحید کا مطلب ہرگز یہ نہیں کہ آپ رسول ﷺ کے احترام کو چھوڑ دیں یا ان کے مقام کو کم کریں۔ رسول اللہ ﷺ کا ادب اور احترام دین کا لازمی حصہ ہے، اور اس کے بغیر ایمان مکمل نہیں ہوتا۔

یہ بھی دیکھا گیا ہے کہ کچھ لوگ اپنی بات کے اظہار کے لیے کراس کا نشان لگاتے ہیں یا ایسے الفاظ استعمال کرتے ہیں جو گستاخی کے زمرے میں آتے ہیں۔ یہ انتہائی افسوسناک عمل ہے اور دین کی بے حرمتی کے مترادف ہے۔ اس لیے ایڈمن کو چاہیے کہ ایسی حرکت کرنے والے افراد کو فوراً گروپ سے نکال دیں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ آئندہ ایسی کوئی غلطی نہ ہو۔

آج کل ایک اور افسوسناک رجحان یہ ہے کہ ہر دوسرا شخص خود کو عالم سمجھنے لگا ہے۔ جو لوگ دنیاوی تعلیم میں بھی ناکام رہے ہوں، وہ فیس بک یا دیگر پلیٹ فارمز پر بیٹھ کر دین کے پیچیدہ معاملات پر رائے دیتے ہیں۔ یہ نہ صرف لاعلمی کا مظاہرہ ہے بلکہ دوسروں کو گمراہ کرنے کا سبب بھی بنتا ہے۔ دین کی باریکیوں کو سمجھنا اور ان پر رائے دینا صرف اہلِ علم کا حق ہے، جنہیں قرآن و سنت کی گہری سمجھ حاصل ہو۔

ایڈمنز کو چاہیے کہ گروپ کے ماحول کو بہتر بنائیں اور ایسی پوسٹس یا افراد کو ہٹائیں جو دین کے ادب اور اصولوں کی خلاف ورزی کریں۔ گروپ کے اصولوں کے مطابق ایسی باتیں صرف ذمہ داری اور احتیاط کے ساتھ ہونی چاہئیں، تاکہ گروپ کے باقی افراد بھی ادب اور احترام کی حدود کو سمجھ سکیں۔

آئندہ کے لیے، ایڈمن کو چاہیے کہ خود ایسی رہنمائی فراہم کریں جو ادب، احتیاط اور ذمہ داری کا سبق دے۔ ہر شخص کو یہ یاد رکھنا چاہیے کہ دین کی بات کرتے وقت ادب کا مظاہرہ کرنا نہ صرف ضروری بلکہ فرض ہے۔ یہی ایک مہذب اور پُرامن معاشرے کی بنیاد ہے۔

عنایت اللہ

28/12/2024

wahid bakhsh ka qul khani

28/12/2024

wahid bakhsh
wahid bakhsh ka qul khani

15/12/2024
13/04/2024

یہ وہ احادیث ہیں، جنہیں مولویوں نے ہمیشہ بتانے کے بجائے چھپانے میں چودہ سو سال لگا دئیے، یہ احادیث کتابوں میں درج ہیں اور اب سوشل میڈیا پر شائع ہوتی ہیں
حدیث :- 1
"علی کا چہرہ دیکھنا عبادت ہے"۔
حوالہ :- (مستدرک الحاکم جلد 3 صفحہ 11)

حدیث نمبر :- 2
"علی کا ذکر عبادت ہے"۔
حوالہ :- ( کنز العمال جلد 11
صفحہ 601)

حدیث نمبر :- 3
"علی کو مجھ سے وہی نسبت ہے،جو موسی کو ہارون سے تھی سواے اس کے کہ میرے بعد کوی نبی نہیں"۔
حوالہ :- ( صحیح بخاری جلد 3 صفحہ 1142)
(صحیح مسلم جلد 31 صفحہ نمبر 5931)

حدیث:- 4
یوم خیبر ، "کل علم اس کو دوں گا جو اللہ،اسکے رسول کا محبوب ترین ہوگا"۔
حوالہ :- ( صحیح مسلم جلد 31،صفحہ 5917)

حدیث:- 5
"میرے بعد جو چیزیں باعث اختلاف ہوں گی ، ان میں علی کی عدالت سب سے بہترین ہے" ۔
(کنز اعمال جلد 13، صفحہ 120)

حدیث نمبر:- 6
"علی تمہارے درمیان بہترین حاکم ہے"۔
(کنز اعمال جلد 13،صفحہ 120)

حدیث نمبر:- 7
" میں سردار فرزندان آدم ہوں، (علی) سرور عرب ہے"۔
حوالہ :- (مستدرک الحاکم جلد 3، صفحہ 123)

حدیث نمبر:- 8
"یوم خندق ضربت علی, ثقلین کی عبادت سے افضل ہے "۔
حوالہ :- (مستدرک الحاکم جلد 3 صفحہ 34)

حدیث نمبر :- 9
"علی کے گھر کے علاوہ مسجد نبوی کے اندر کھلنے والے تمام دروازے بند کر دیے جائیں" ۔
حوالہ:- (مستدرک الحاکم جلد 3،صفحہ 125)

حدیث نمبر:- 10
"علی مجھ سے ہے اور میں علی سے ہوں"۔
حوالہ جات :- (مسند احمد ابن حمبل جلد 5،صفحہ 606)
( صحیح ترمذی جلد 13،صفحہ 168)

حدیث نمبر:- 11
لشکر روانہ کرتے وقت فرمایا، "خدایا مجھے اس وقت تک موت نا دینا جب تک علی کو دوبارہ دیکھ نہ لوں ،راوی ام ایمن " ۔
حوالہ :- (صحیح ترمذی جلد 13 صفحہ 178)

حدیث نمبر:- 12
علی حق کے ساتھ ہے اور حق علی کے ساتھ ہے۔ حوالہ :- ( صحیح ترمذی جلد 31،صفحہ 166)

حدیث نمبر:- 13
اہل سنت کے مفسر امام جلال الدین سیوطی نے تفسیر در منثور میں درج کیا ہے جب قرآن کی یہ آیت آئی کہ :-
اے رسول ! پہنچا دیجئے اپنے رب کی طرف سے جو آپ پہ نازل ہوا... (سورہ مائدہ 67)
اس آیت کے بعد آخری حج سے واپسی پر خم غدیر کے مقام پر رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) نے سوالاکھ صحابہ کرام کے مجمعے میں علی (علیہ السلام ) کا ہاتھ بلند کر کے اعلان کیا :- "جس جس کا میں مولا ، اس اس کا علی( علیہ السلام ) مولا

حدیث نمبر :- 14
"جس نے علی کو ستایا ، اس نے مجھے ستایا" ۔ حوالہ :- (مسند امام احمد ابن حمبل جلد 4 صفحہ 534)
حدیث نمبر:- 15

"جس نے علی سے دشمنی کی ، اس نے مجھ سے دشمنی کی"۔
(مناقب علی ابن ابی طالب صفحہ 192)

حدیث نمبر:- 16
"اے علی ! مومن کے علاوہ کوئی تم سے محبت نہیں کرسکتا، منافق کے علاوہ کوئی تم سے بغض نہیں رکھ سکتا"۔
حوالہ :- (صحیح ترمذی جلد 13 صفحہ 177)
مسلم شریف میں اسی حدیث کا مفصل طرق موجود ہے
مسلم شریف حدیث نمبر 240

حدیث نمبر:- 17
"علی کی دوستی برائیوں کو یوں کھاتی ہے جیسے آگ لکڑی کو" ۔
حوالہ:- (کنز العمال جلد 11،صفحہ 125)

حدیث نمبر:-18
"اے علی ! جو ہماری اطاعت کرے گا اس نے خدا کی اطاعت کی"، راوی ابوذر غفاری
حوالہ:- (مستدرک الحاکم جلد 3،صفحہ 123)

حدیث نمبر:- 19
(میرا پروردگار مجھے رات کو آسمان لے گیا اور علی کے بارے میں مجھے 3 چیزوں کی وحی کی )
"علی پرہیز گاروں کا پیشوا ، مومنین کے ولی ، اور نورانی چہروں کے رہبر ہے"۔
حوالہ:- (مستدرک الحاکم جلد 3،صفحہ 138)

حدیث نمبر:- 20
میں علم کا شہر ہوں اور علی اسکا دروازہ ہے۔
حوالہ جات:- (کنز العمال جلد 13 صفحہ 148)
(مستدرک الحاکم جلد 3،صفحہ 127)

حدیث نمبر:- 21
مواخات مدینہ ، "اے علی تم دنیا آخرت میں میرے بھائی ہو"۔
حوالہ(تاریخ ابن کثیر جلد 3،صفحہ 223)

11/02/2024

world cup

Address

Rajanpur

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Anayat ullah Gurchani posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share