Baba News Network

Baba News Network Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Baba News Network, Art, Press Club Model Town, Rahimyar Khan.

01/06/2026

حقیقت سامنے آگئی ۔۔۔۔ سمبڑیال کے ٹک ٹاکر حکیم بابر نے جن پر زہر کا الزام لگایا وہ کیا کہتے ہیں اور میڈیکل رپورٹ کیا کہتی ہے سنیے

عیدالاضحی کے موقع پر تقریبات کی کوریج روزنامہ جنگ ملتان
31/05/2026

عیدالاضحی کے موقع پر تقریبات کی کوریج روزنامہ جنگ ملتان

سابق اسپیکر قومی اسمبلی پاکستان سینیٹر چوہدری محمد جعفر اقبال کے اعزاز میں ریڈنگ میں شاندار استقبالیہ تقریبریڈنگ ( رپورٹ...
31/05/2026

سابق اسپیکر قومی اسمبلی پاکستان سینیٹر چوہدری محمد جعفر اقبال کے اعزاز میں ریڈنگ میں شاندار استقبالیہ تقریب

ریڈنگ ( رپورٹ اورنگزیب چوہدری )
پاکستان کے سینئر سیاست دان، سابق اسپیکر قومی اسمبلی سینیٹر چوہدری محمد جعفر اقبال کی برطانیہ کے شہر ریڈنگ آمد کے موقع پر چوہدری یاسر خلیق کی رہائش گاہ پر اُن کے اعزاز میں ایک پروقار اور شاندار استقبالیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ معزز مہمان کی آمد پر ان کا پرتپاک اور والہانہ استقبال کیا گیا۔تقریب میں پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی سے تعلق رکھنے والی ممتاز سیاسی، سماجی اور کاروباری شخصیات سمیت درجنوں افراد نے شرکت کی اور سینیٹر چوہدری جعفر اقبال کو خوش آمدید کہا۔اس موقع پر ڈپٹی لیڈر آف ریڈنگ کونسل اور نومنتخب ڈپٹی میئر ریڈنگ امجد تارڑ، پاکستان کمیونٹی سینٹر ریڈنگ کے چیئرمین میاں سلیم، معروف قانون دان عنصر ایڈووکیٹ اور دیگر نمایاں شخصیات نے خصوصی شرکت کی۔ مقررین اور شرکاء نے چوہدری جعفر اقبال کی قومی سیاست میں گراں قدر خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے انہیں پاکستان کی سیاست کا ایک مدبر، تجربہ کار اور باوقار راہنما قرار دیا۔چوہدری جعفر اقبال کا شمار پاکستان کے سینئر ترین اور تجربہ کار سیاست دانوں میں ہوتا ہے۔ انہیں یہ منفرد اعزاز حاصل ہے کہ وہ پاکستان کے تینوں بڑے پارلیمانی ایوانوں کے منتخب رکن رہ چکے ہیں۔ وہ پاکستان کے نامور سیاسی راہنما اور چھے مرتبہ رکنِ قومی اسمبلی منتخب ہونے والے چوہدری محمد اقبال آف چیلیانوالہ کے صاحبزادے اور سیاسی جانشین ہیں، جن کے خاندان نے کئی دہائیوں تک ملکی سیاست میں اہم اور فعال کردار ادا کیا ہے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر چوہدری محمد جعفر اقبال نے کہا کہ ان کے خاندان نے ہمیشہ پاکستان میں تعمیری، مثبت اور جمہوری روایات کے فروغ کے لیے کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاست کا بنیادی مقصد عوام کی خدمت، قومی ترقی اور اجتماعی فلاح و بہبود ہونا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو درپیش موجودہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے قومی مفاد کو ذاتی اور سیاسی مفادات پر ترجیح دینا ناگزیر ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں حکومتی نظام کے حوالے سے سنجیدہ قومی مکالمے کی ضرورت ہے۔ ان کے مطابق ملک کو پارلیمانی نظام کے بجائے صدارتی نظام کی جانب جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کے کئی ترقی یافتہ اور اسلامی ممالک میں صدارتی نظام کامیابی سے چل رہا ہے، جبکہ پاکستان کے متعدد انتظامی اور حکومتی مسائل کا حل بھی ایک مضبوط اور مؤثر صدارتی نظام میں مضمر ہے۔سینیٹر چوہدری محمد جعفر اقبال نے انتظامی اصلاحات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ آبادی میں مسلسل اضافے اور عوامی ضروریات کے پیش نظر مزید صوبوں کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ان کے مطابق نئے انتظامی یونٹس کے قیام سے عوامی مسائل کو مقامی سطح پر زیادہ مؤثر انداز میں حل کیا جا سکے گا، ترقیاتی منصوبوں کی رفتار تیز ہوگی اور عوام کو بہتر طرزِ حکمرانی میسر آئے گی۔تقریب کے دوران سینیٹر چوہدری جعفر اقبال کی شاندار سیاسی خدمات کے اعتراف میں انہیں روایتی پگ (دستار) پہنائی گئی اور بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ اس موقع پر انہوں نے اپنی عزت افزائی پر میزبانوں اور شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ اوورسیز پاکستانیوں کے جذبات اور محبت کی دل سے قدر کرتے ہیں۔
سینیٹر چوہدری جعفر اقبال نے برطانیہ میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی نمایاں شخصیات کو ان کی قابلِ قدر کمیونٹی خدمات کے اعتراف میں اعزازی شیلڈز بھی پیش کیں۔
تقریب کے اختتام پر میزبان چوہدری یاسر خلیق کی جانب سے مہمانوں کے لیے بہترین باربی کیو اور لذیذ کھانوں کا خصوصی اہتمام کیا گیا تھا۔

31/05/2026

رحیم یارخان صوبائی وزیر سردار امیش سنگھ اوڑرا کی آمد پر چرچ میں سابق کونسلر اقلیتی رہنماؤں مسلم لیگ ن سمسن مختار کو پولیس والے نے دھکے دے کر باہر نکال دیا۔

رحیم یارخان میں پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر وممبر پنجاب اسمبلی سردار حبیب الرحمان خان گوپانگ عید الاضحی کی مبارکباد ...
29/05/2026

رحیم یارخان میں پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر وممبر پنجاب اسمبلی سردار حبیب الرحمان خان گوپانگ عید الاضحی کی مبارکباد دینے کے لیے آنے والے معززین کے وفود سے ملاقات کے موقع پر خوشگواری موڈ میں۔

29/05/2026
28/05/2026

Address

Press Club Model Town
Rahimyar Khan
64200

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Baba News Network posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Establishment

Send a message to Baba News Network:

Share

Category