Shairi

Shairi urdu poetry,Urdu gazals,Urdu shairi.shairi.

20/07/2025

یہ تیرے حسن کی جو شہرت ہے
سب مرے عشق کی بدولت ہے

ان سے الفت تو در حقیقت ہے
اب یہ کہنے کی کس کو جرأت ہے

شادماں کوئی اور کوئی ناشاد
دیکھیے اپنی اپنی قسمت ہے

یاد رکھنا ہمارا شیوہ ہے
بھول جانا تمہاری عادت ہے

کیا بتاؤں کہ حال کیسا ہے
تم نے پوچھا یہی غنیمت ہے

صبر سے کام لو ذرا
ہر مصیبت کے بعد راحت ہے

20/07/2025
19/07/2025

رسم وفا کو ہم نے بھی رسوا نہیں کیا
ہر اک ستم کو سہہ لیا شکوہ نہیں کیا
کہتے ہیں اس جہان میں بیمار عشق کو
اب تک کسی طبیب نے اچھا نہیں کیا

اسے بھول جانے کی عادت سی ہو گئی ہےروٹھ جانےکی عادت سی ہو گئی ہےبنا کر اسیر اپنی زلفوں کاستم ڈھانے کی عادت سی ہوگئی ہےہوت...
10/02/2025

اسے بھول جانے کی عادت سی ہو گئی ہے
روٹھ جانےکی عادت سی ہو گئی ہے

بنا کر اسیر اپنی زلفوں کا
ستم ڈھانے کی عادت سی ہوگئی ہے

ہوتا ہے جب ذکر اسکے لبوں کا
اسے مسکرانے کی عادت سی ہو گئی ہے

ہو جاتی ہے صبح اسے آتے آتے
اسے دیر سے آنے کی عادت سی ہو گئی ہے

چلا کر تیر اپنی نظروں کے
اسے تڑپانے کی عادت سی ہو گئی ہے

اس کا وعدہ کبھی وصال نہیں ہوتا

Address

Rahimyar Khan

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Shairi posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category