Yawar Azeem - یاور عظیم

Yawar Azeem - یاور عظیم یاور عظیم نئی نسل کے نمائندہ شاعر اور متعدّد کتابوں کے مرتب ہیں

خلیل الرّحمٰن اعظمی (پیدائش: 1927ء اعظم گڑھ، وفات: 1978ء علی گڑھ)ہم بانسری پر موت کی، گاتے رہے نغمہ ترااے زندگی! اے زندگ...
04/04/2026

خلیل الرّحمٰن اعظمی (پیدائش: 1927ء اعظم گڑھ، وفات: 1978ء علی گڑھ)

ہم بانسری پر موت کی، گاتے رہے نغمہ ترا
اے زندگی! اے زندگی! رتبہ رہے بالا ترا

اپنا مقدّر تھا یہی، اے منبعِ آسودگی!
بس تشنگی، بس تشنگی، گو پاس تھا دریا ترا

تُو کون تھا، کیا نام تھا، تجھ سے ہمیں کیا کام تھا؟
ہے پردۂ دل پر ابھی دھندلا سا اک چہرہ ترا

سورج ہے گو نا مہرباں، ہے سر پہ نیلا سائباں
اے آسماں! اے آسماں! دائم رہے سایہ ترا

مصافِ غزل تک اُسے کھینچ لایا، جہاں ذہن سے کوئی مصرع لڑامری شاعری تو مرا مسئلہ تھی سو میں جنگ اپنی ہوں تنہا لڑا #یاورعظیم
19/03/2026

مصافِ غزل تک اُسے کھینچ لایا، جہاں ذہن سے کوئی مصرع لڑا
مری شاعری تو مرا مسئلہ تھی سو میں جنگ اپنی ہوں تنہا لڑا
#یاورعظیم

24/02/2026

لوگ جب بھی مری تضحیک کیا کرتے ہیں
مجھ میں پیدا نئی تحریک کیا کرتے ہیں
#یاورعظیم

اب آپؐ کے کوچے سے قدم اُٹھ نہیں سکتاچوکھٹ سے میں چوکھٹ کی قسم اُٹھ نہیں سکتا #یاورعظیم
18/02/2026

اب آپؐ کے کوچے سے قدم اُٹھ نہیں سکتا
چوکھٹ سے میں چوکھٹ کی قسم اُٹھ نہیں سکتا
#یاورعظیم

دل میں جو موجہء تسخیرِ خدوخال اُٹھاتجھ تک آنے کے لیے یہ ترا پامال اُٹھا #یاورعظیم
16/02/2026

دل میں جو موجہء تسخیرِ خدوخال اُٹھا
تجھ تک آنے کے لیے یہ ترا پامال اُٹھا
#یاورعظیم

کچھ ایسا سہل بھی کارِ غزل نہیں ہوتابغیر صبر کے حاصل یہ پھل نہیں ہوتاعطائے ربِّ سخن جب تلک نہ ہو یاور!تو پھر کوئی سخنِ بے...
11/02/2026

کچھ ایسا سہل بھی کارِ غزل نہیں ہوتا
بغیر صبر کے حاصل یہ پھل نہیں ہوتا

عطائے ربِّ سخن جب تلک نہ ہو یاور!
تو پھر کوئی سخنِ بے بدل نہیں ہوتا

#یاورعظیم

ہو رہے ہیں قتل یاور! دن دہاڑے شہر میںسب تماشا دیکھتے ہیں، روکتا کوئی نہیں #یاورعظیم
07/02/2026

ہو رہے ہیں قتل یاور! دن دہاڑے شہر میں
سب تماشا دیکھتے ہیں، روکتا کوئی نہیں
#یاورعظیم

اسلام آباد حملہ!میں اپنے آپ میں کرتا رہا چُبھن محسوسمرے وطن میں جہاں کوئی سانحہ ہُوا ہےبہت سنی ہے مذمّت کسی دھماکے کی کو...
06/02/2026

اسلام آباد حملہ!
میں اپنے آپ میں کرتا رہا چُبھن محسوس
مرے وطن میں جہاں کوئی سانحہ ہُوا ہے
بہت سنی ہے مذمّت کسی دھماکے کی
کوئی بتائے مذمّت کے بعد کیا ہُوا ہے؟
#یاورعظیم

بسنت پر استاد مرحوم کا ایک شعر یاد آ گیا: بلندیوں پر پہنچ کے شاہد! نصیب اُس کا یہی زمیں ہےہم آسماں پر پتنگ اپنی اُڑا بھی...
06/02/2026

بسنت پر استاد مرحوم کا ایک شعر یاد آ گیا:
بلندیوں پر پہنچ کے شاہد! نصیب اُس کا یہی زمیں ہے
ہم آسماں پر پتنگ اپنی اُڑا بھی لیں گے تو کیا کریں گے؟
حفیظ شاہد

Address

Rahimyar Khan

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Yawar Azeem - یاور عظیم posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Establishment

Send a message to Yawar Azeem - یاور عظیم:

Share

Category