kamran qamar official

kamran qamar official سن رہا ہے وہ توجہ سے مجھے عمر کے بعد
یار کچھ دیر کو خاموش نہیں رہ سکتے

09/02/2026

جلتے ہوۓ بلوچستان کی نذر۔۔
کامران قؔمر۔۔

03/12/2025

نظر بان بلوچستان میں شعر و ادب پر گفتگو ۔۔

16/11/2025

پوری غزل ویڈیو میں سماعت فرمائیں۔۔
خموش رہتے ہیں سب اپنے اپنے کمروں میں
یہ گھر تو گھر نہ رہا ماں کے انتقال کے بعد
نگاہیں پھیر لیں دنیا نے ہم یتیموں سے
کٹھن ہے زندگی بابا ترے وصال کے بعد۔۔
کامران قؔمر۔۔

ایک غزل سے انتخاب۔۔۔۔ہر ایک سمت ہے خوف و ہراس پانی کا پہن لیا ہے زمیں نے لباس پانی کاحدوں کو توڑ کے آ جاۓ گا مکانوں میںر...
29/08/2025

ایک غزل سے انتخاب۔۔۔۔
ہر ایک سمت ہے خوف و ہراس پانی کا
پہن لیا ہے زمیں نے لباس پانی کا

حدوں کو توڑ کے آ جاۓ گا مکانوں میں
رکے گا راستہ جب بد حواس پانی کا
کامران قؔمر۔۔۔

16/05/2025
اس کے لیے اب ان سے بھی ملنا پڑا ہمیں رکھا ہے عمر بھر جنہیں جوتے کی نوک پرکامران قؔمر۔۔۔۔
29/10/2024

اس کے لیے اب ان سے بھی ملنا پڑا ہمیں
رکھا ہے عمر بھر جنہیں جوتے کی نوک پر
کامران قؔمر۔۔۔۔

27/09/2024

محبتوں سے بھری کہکشاں کو چھوڑ دیا
کسی کے کہنے پہ بیٹے نے ماں کو چھوڑ دیا

غموں کی دھوپ میں جو سایہ بن کے سر پہ رہا
خوشی کی چھاؤں میں اس مہرباں کو چھوڑ دیا

ابھی تو ساتھ رہو کاروانِ الفت میں
ابھی تو ہم نے غمِ دو جہاں کو چھوڑ دیا

تمھارے بعد عجب گھر کی ہو گئی صورت
قؔمر پرندوں نے بھی آشیاں کو چھوڑ دیا
کامران قؔمر۔۔۔۔۔

Urdu Poetry
Danish Kadah دانش کدہ انٹرنیشنل
Azrah-E-Sukhan

25/09/2024

جب بھی سچ سننے سے انکار کیا جاتا ہے
راستہ جبر کا ہموار کیا جاتا ہے
کامران قؔمر۔۔۔۔۔۔۔

دائرہ علم و ادب کے زیر اہتمام نسلِ نو مشاعرے کی تصویری جھلکیاں۔۔۔
20/09/2024

دائرہ علم و ادب کے زیر اہتمام نسلِ نو مشاعرے کی تصویری جھلکیاں۔۔۔

20/09/2024

دشمنی ہم کو اسی بات پہ کم ذات سے ہے
کس دھڑلے سے یہ کہتا ہے کہ سادات سے ہے
کامران قؔمر۔۔۔۔۔۔

دائرہ علم و ادب کے زیرِ اہتمام نسلِ نو مشاعرے کی چند تصویری جھلکیاں ۔۔
20/09/2024

دائرہ علم و ادب کے زیرِ اہتمام نسلِ نو مشاعرے کی چند تصویری جھلکیاں ۔۔

Address

Quetta

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when kamran qamar official posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category