قائدآباد

قائدآباد اسلام و علیکم !!
قائدآباد اور گردو نواح کے باسیو !!!
آپ کی تصاویر آپ کے اپنے نام سے 💖

قائدآباد خوشاب کی خوبصورتی اور اپنے علاقے کے خوبصورت مناظر کی عکاسی اب آپ کے نام سے ���

22/03/2026

قائد آباد والو !
عید مبارک

عید، فریش کیش اور ایک بینکرز کی خاموش قربانیعید خوشیوں کا نام ہے…نئے کپڑے، میٹھی خوشبو، بچوں کی مسکراہٹیں… اور ہاتھوں می...
20/03/2026

عید، فریش کیش اور ایک بینکرز کی خاموش قربانی
عید خوشیوں کا نام ہے…
نئے کپڑے، میٹھی خوشبو، بچوں کی مسکراہٹیں… اور ہاتھوں میں فریش کرنسی 💸
لیکن ان خوشیوں کے پیچھے ایک کہانی ایسی بھی ہے…
جو اکثر نظر نہیں آتی۔
عید سے پہلے ہر بینک برانچ میں ایک ہی آواز گونجتی ہے:
"فریش کیش چاہیے… وہ بھی زیادہ!"
مگر حقیقت یہ ہے کہ برانچ کو ملنے والا فریش کیش
اتنا کم ہوتا ہے کہ اگر انصاف سے تقسیم کیا جائے
تو شاید ہر ایک کے حصے میں بہت تھوڑا آئے۔
لیکن مسئلہ صرف کمی کا نہیں ہے…
مسئلہ توقعات کا ہے۔
ہر آنے والا خود کو حق دار سمجھتا ہے
ہر ایک کو لگتا ہے کہ اس کا کام پہلے ہونا چاہیے
اور جب اسے مرضی کے مطابق فریش کیش نہیں ملتا تو
لہجہ بدل جاتا ہے…
"اگر ہمیں زیادہ کیش نہ ملا تو ہم اکاؤنٹ بند کر دیں گے"
یہ جملہ ایک دھمکی نہیں…
ایک دباؤ ہوتا ہے… جو سیدھا دل پر لگتا ہے۔
ایک طرف کسٹمرز کی ناراضگیاں…
تو دوسری طرف برانچ کا اپنا اسٹاف…
وہی لوگ جو روز ساتھ کام کرتے ہیں،
وہ بھی امید رکھتے ہیں کہ ان کے لیے “کچھ الگ” رکھا جائے۔
اور جب ایسا نہ ہو… تو ان کی خاموش ناراضگی بھی محسوس ہوتی ہے۔
اور پھر… جب یہ سب ختم ہوتا ہے
تو منیجر گھر جاتا ہے…
مگر وہاں سکون نہیں ہوتا۔
وہاں بھی لوگ منتظر ہوتے ہیں:
رشتہ دار… دوست… جاننے والے…
سب کی ایک ہی خواہش:
"ہمارا بھی خیال رکھنا"
وہ مسکرا کر سب کو یقین دلاتا ہے…
لیکن اندر سے جانتا ہے کہ
وہ سب کو خوش نہیں کر پائے گا۔
وہ کوشش کرتا ہے…
بار بار کرتا ہے…
ہر ممکن طریقے سے کرتا ہے…
لیکن کچھ چیزیں اس کے اختیار میں نہیں ہوتیں۔
کیش کی کمی، دباؤ، توقعات…
یہ سب مل کر اسے ایک ایسے مقام پر لا کھڑا کرتے ہیں
جہاں وہ خود کو بے بس محسوس کرتا ہے۔
یہاں تک کہ بعض اوقات
وہ اپنا موبائل فون بند کر دیتا ہے…
لوگوں سے دور ہو جاتا ہے…
اور جب باقی دنیا عید کی خوشیوں میں مصروف ہوتی ہے
وہ ایک کمرے میں بیٹھ کر صرف یہ سوچ رہا ہوتا ہے:
"کاش میں سب کو خوش کر سکتا…"
یہ وہ لمحے ہوتے ہیں
جہاں ایک بینک منیجر صرف منیجر نہیں رہتا…
بلکہ ایک ایسا انسان بن جاتا ہے
جو اپنی ذمہ داریوں اور رشتوں کے درمیان پِس رہا ہوتا ہے۔
خدارا…
ان لوگوں کے خلاف بات کرنے سے پہلے
ان کی جگہ خود کو رکھ کر دیکھیں۔
یہ لوگ نہ تو جان بوجھ کر انکار کرتے ہیں
نہ ہی کسی کو محروم کرنا چاہتے ہیں…
یہ صرف اپنی حد کے اندر رہ کر
ہر ممکن کوشش کر رہے ہوتے ہیں
کہ آپ خوش رہیں، آپ کی عید اچھی گزرے۔
🙏 اس عید پر تھوڑا سا صبر، تھوڑا سا احساس اور تھوڑی سی سمجھداری دکھائیں
کیونکہ بعض اوقات…
“انکار کے پیچھے نیت نہیں، مجبوری ہوتی ہے”

حقیقت
19/03/2026

حقیقت

🎉 I earned the emerging talent badge this week, recognising me for creating engaging content that sparks an interest amo...
25/02/2026

🎉 I earned the emerging talent badge this week, recognising me for creating engaging content that sparks an interest among my fans!

😂 آج تقریباً تین چار سال بعد پورا میچ شروع سے آخر تک بیٹھ کر دیکھا… اور وہ بھی پورے انہماک کے ساتھ۔ ساڑھے چھ بجے سے لے ک...
25/02/2026

😂 آج تقریباً تین چار سال بعد پورا میچ شروع سے آخر تک بیٹھ کر دیکھا… اور وہ بھی پورے انہماک کے ساتھ۔ ساڑھے چھ بجے سے لے کر رات دس بجے تک ٹی وی کے سامنے ڈٹے رہے۔

لیکن یقین کریں، مجھے لگتا ہے میں ہی “پنوتی” ہوں۔ جب بھی میں میچ دیکھتا ہوں، ہماری ٹیم ہار جاتی ہے! 🤦‍♂️

میں نے خود سے کہا تھا یار سب تعریف کر رہے ہیں، میچ دیکھنا چاہیے… مگر جناب نتیجہ وہی نکلا۔ اب غصہ خود پر آ رہا ہے کہ اپنے تین چار گھنٹے کیوں ضائع کیے؟ پہلے ہی آخری میچ 2023 میں دیکھا تھا، تب بھی یہی حال ہوا تھا۔ لگتا ہے اب پھر تین چار سال بعد ہی دیکھوں گا۔

اور وہ انگلینڈ کا کیپٹن… کیا نام ہے اس کا… ! بھائی نے تقریباً 50 گیندوں پر 100 مار کر میچ ون سائیڈڈ کر دیا۔ نیچے سے وکٹیں گرتی رہیں، لیکن وہ اکیلا کھڑا رہا اور میچ نکال کر لے گیا۔ یہی ہوتا ہے اعتماد۔

ادھر ہماری ٹیم… نہ جانے اتنا ڈر کر کیوں کھیلتی ہے؟ ہر وقت جیسے کسی شیل کے اندر ہو۔ بس سنگل، ڈبل، روک کر کھیلنا۔ یار گیم روکنے سے کیا ہوگا؟ میچ جیتنے کے لیے کبھی تو رسک لینا پڑتا ہے، کبھی تو کھل کر کھیلنا پڑتا ہے۔

خیر… سبق یہ ملا ہے کہ جب بھی میں میچ دیکھوں گا، پہلے صدقہ دے دیا کروں گا۔ 😅

آپ لوگ بھی بتائیں… کیا آپ کے ساتھ بھی ایسا ہوتا ہے یا صرف میں ہی “بدقسمت فین” ہوں؟

18/02/2026

آج کا میچ کونسی ٹیم جیتے گی؟
1-نمیبیا🇳🇦
2- پاکستان🇵🇰
اگر آج نمیبیا پاکستان سے میچ جیتا تو اس پوسٹ پر آئے ہر بندے کا نام قرعہ اندازی میں شامل کیا جائے گا، جسکا نام بذریعہ قرعہ اندازی نکلے گا اسے 20 سے 22 اپریل تک یعنی 3 دن کا کشمیر ٹور بلکل فری میں کروایا جائے گا۔
نوٹ: مینشن کیے گے بندوں کے نام بھی قرعہ اندازی میں شامل کیے جائیں گے۔

اگر آج پاکستان انڈیا سے میچ جیتا تو اس پوسٹ پر آئے ہر بندے کا نام قرعہ اندازی میں شامل کیا جائے گا، جسکا نام بذریعہ قرعہ...
15/02/2026

اگر آج پاکستان انڈیا سے میچ جیتا تو اس پوسٹ پر آئے ہر بندے کا نام قرعہ اندازی میں شامل کیا جائے گا، جسکا نام بذریعہ قرعہ اندازی نکلے گا اسے 20 سے 22 مارچ تک یعنی 3 دن کا کشمیر ٹور بلکل فری میں کروایا جائے گا۔
نوٹ: مینشن کیے گے بندوں کے نام بھی قرعہ اندازی میں شامل کیے جائیں گے۔

قائد آباد ریلوے اسٹیشن — ماضی کی گہماگہمی، حال کی خاموشیقائد آباد ریلوے اسٹیشن، پاکستان ریلویز کی **سرگودھا–کندیاں برانچ...
01/02/2026

قائد آباد ریلوے اسٹیشن — ماضی کی گہماگہمی، حال کی خاموشی

قائد آباد ریلوے اسٹیشن، پاکستان ریلویز کی **سرگودھا–کندیاں برانچ لائن** پر واقع ایک اہم مگر آج نسبتاً خاموش اسٹیشن ہے۔ یہ اسٹیشن ایک وقت میں خطے کی معاشی سرگرمیوں کا مرکز ہوا کرتا تھا، خاص طور پر **نمک کی ترسیل اور برآمدات** کے حوالے سے اس کی بڑی اہمیت تھی.
ماضی میں قائد آباد اسٹیشن سے **وڑچھہ سالٹ مائنز** تک ایک علیحدہ ریلوے لائن موجود تھی، جس کے ذریعے وافر مقدار میں نمک پورے برصغیر خصوصاً **بھارت** اور ملک کے مختلف حصوں میں بھیجا جاتا تھا۔ اس زمانے میں یہاں روزانہ درجنوں مال بردار گاڑیاں نمک لے کر روانہ ہوتیں، جس کی وجہ سے یہ اسٹیشن ہمہ وقت مصروف رہتا تھا۔ پلیٹ فارم، گودام اور سائیڈنگز صنعتی سرگرمیوں سے بھرپور نظر آتے تھے۔

وقت کے ساتھ ساتھ ٹرانسپورٹ کے ذرائع میں تبدیلی آئی اور **نمک کی ترسیل سڑک کے ذریعے** ہونے لگی۔ اس تبدیلی کے نتیجے میں وارچہ سالٹ مائنز کو جانے والی ریلوے لائن رفتہ رفتہ غیر فعال ہو گئی اور آخرکار بند کر دی گئی۔ اس بندش نے قائد آباد ریلوے اسٹیشن کی اہمیت کو بھی متاثر کیا اور وہ گہماگہمی جو کبھی اس کی پہچان تھی، تاریخ کا حصہ بن گئی۔
آج کی صورتحال یہ ہے کہ قائد آباد ریلوے اسٹیشن پر صرف ایک ہی مسافر گاڑی، **میانوالی ایکسپریس (لاہور–ماری انڈس)**، آتی اور جاتی ہے۔ یہی واحد ٹرین اس اسٹیشن کو مرکزی ریلوے نیٹ ورک سے جوڑے ہوئے ہے۔ اگرچہ آمد و رفت محدود ہو چکی ہے، مگر یہ ٹرین مقامی آبادی کے لیے آج بھی ایک اہم سہولت ہے۔

قائد آباد ریلوے اسٹیشن پاکستان ریلویز کے اس شاندار ماضی کی یاد دلاتا ہے جب برانچ لائنیں نہ صرف مسافر بلکہ **ملکی معیشت** کے لیے بھی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی تھیں۔ اگر مستقبل میں مال برداری اور برانچ لائنوں کی بحالی پر توجہ دی جائے تو قائد آباد جیسے اسٹیشن ایک بار پھر اپنی کھوئی ہوئی اہمیت حاصل کر سکتے ہیں۔
Pak Rail Tech

ان کہی۔۔۔۔۔۔۔۔۔چونکہ علاقے کے مسائل پر قلم اٹھاتے ہی ہماری اپنی علاقائی عماٸیدین کا دباؤ منہ پھاڑے سامنے کھڑا ہو جاتا ہ...
16/11/2025

ان کہی۔۔۔۔۔۔۔۔۔

چونکہ علاقے کے مسائل پر قلم اٹھاتے ہی ہماری اپنی علاقائی عماٸیدین کا دباؤ منہ پھاڑے سامنے کھڑا ہو جاتا ہے…
اور میں؟ میں تو ایک عام سا، بے سہارا، دم کٹا انسان ہوں… نہ پشت پر کوئی بڑا ہاتھ، نہ کوئی طاقت ور سرپرست۔
یہ دباؤ میں کیسے برداشت کر لوں؟

ورنہ دل تو چاہتا ہے چیخ چیخ کر لکھوں کہ:
ا۔ وہ ٹرین جو برسوں تک صبح سرگودھا جاتی اور شام کو لوٹتی تھی، اسے دوبارہ بحال کیا جائے۔
اا۔ قائدآباد میں باقاعدہ بس اڈہ قائم کیا جائے۔مسافر خانہ بنایاجاۓ۔
ااا۔ رکشوں کا ایک منظم اڈہ بنایا جائے۔تاکہ رکشے والوں کے آۓ روز کے لڑاٸ جھگڑے ختم ہوں۔
اااا۔ برسوں سے تعطل کا شکار ٹراما سینٹر چالوکیا جائے۔
ااااا۔ واٹر سپلائی میں ملے ہوئے سیوریج کے زہر کو علیحدہ کیا جائے۔ قابل استعمال پانی کی سپلاٸ یقینی بناٸ جاۓ۔
اااااا۔ شہر کا واحد عوامی جناح پارک پھر سے سانس لے، اسے سنوارا جائے، روشن کیا جائے، بچوں کےلیے موجود جھولے، سلاٸیڈز وغیرہ کو مرمت کرکے قابل کھیل بنایاجاۓ اور رات کے وقت فیملیوں کیلئے محفوظ بنایا جائے۔
اس میں آوارہ لفنٹر لوگوں کا داخلہ ممنوع کیا جاۓ۔
ااااااا۔ گلی گلی کھلے مین ہولز پر ڈھکن لگائے جائیں، ابلتے گٹروں کی قبض کھولی جاۓ۔
اااااااا۔ اندھے موڑ، بالخصوص پولیس اسٹیشن چوک میں رفتار روکنے کیلئے جمپس لگائے جائیں۔
ااااااااا۔ شہر بھر میں پھیلے سنوکر کلبوں میں کم عمر بچوں کا داخلہ بند کیا جائے۔
اااااااااا۔ پانی سپلائی کرنے والی ٹینکیوں اور ٹریکڑوں کے کان پھاڑ دینے والے ہارنز پر پابندی ہو۔
ااااااااااا۔ ان ٹینکیوں سے ملنے والے پانی کی کوالٹی مسلسل چیک کی جائے۔
اااااااااااا۔ دودھ دہی کے مراکز کی باقاعدہ نگرانی ہو، تاکہ عوام کو ”گأے بھینس کا دودھ“ مل سکے۔ناکہ کیمیکل سے تیارشدہ دودھ فراہم ہو۔
ااااااااااااا۔ جگہ جگہ موجود فوڈ پوائنٹس پر مضر صحت اشیاء کی تیاری اور فروخت پر روک لگائی جائے۔

کتنے ہی مسائل ہیں… کتنے ہی موضوعات ہیں جن پر دل چاہتا ہے کھل کر لکھوں…
مگر لکھوں تو کیا لکھوں؟
کسی کا کاروبار متاثر ہوتا ہے، کسی کی سیاست پر حرف آتا ہے، کسی کا روزگار خطرے میں پڑ جاتا ہے۔
اور جب وہ ناراض ہو کر پلٹتے ہیں… تو میرے سا عام آدمی ان کی ناراضگی کا وزن نہیں اٹھا سکتا۔

سو…
میں بھی چپ ہوں۔
بلکل ویسے جیسے یہ شہر…
جس کے باسی سر جھکائے، دم سادھے، دال روٹی کے چکر میں مصروف ہیں۔

اور آپ بھی چپ ہی رہنا!
اس پوسٹ کو شیئر کرکے جاگنے کا ثبوت مت دینا…
کہیں ایسا نہ ہو کہ ”لوگ“ ناراض ہو جائیں۔
عثمان غنی رانا

25/08/2025
Share kr den
23/08/2025

Share kr den

Address

Quaidabad
Quaidabad Colony

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when قائدآباد posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share