Tape ball Cricket live all Pakistan

Tape ball Cricket live all Pakistan Hello, We have made this page for cricket lovers. All the matches will be live on this page. Please like and follow.. Keep Supporting. Thank You!
(1)

20/08/2026

صدر پی سی اے منور حسین رضوی نے رات گئے سندھیلیانوالی میں 21 سے 23 اگست تک منعقد ہونے والے کرکٹ ٹورنامنٹ کے انتظامات کا دورہ کیا، گراؤنڈ اور دیگر تیاریوں کا جائزہ لیتے ہوئے کامیاب انعقاد کے لیے ضروری ہدایات جاری کیں۔

عامر متیانہ کے لیے خصوصی دعاایک افسوسناک خبر ہے کہ ہمارے پیارے بھائی عامر متیانہ کا میچ پر جاتے ہوئے ایک بار پھر ایکسیڈی...
20/08/2026

عامر متیانہ کے لیے خصوصی دعا
ایک افسوسناک خبر ہے کہ ہمارے پیارے بھائی عامر متیانہ کا میچ پر جاتے ہوئے ایک بار پھر ایکسیڈینٹ ہوگیا ہے
بدقسمتی سے پچھلے سال جس ہڈی میں فریکچر ہوا تھا اسی ہڈی میں دوبار فریکچر ہوگیا ہے
اللہ تعالیٰ بھائی کو جلد صحت تندرستی عطا فرمائے آمین

ان سے ملیے، یہ ہیں ماجد مارتھ! 🏏🔥جب ماجد مارتھ کے ہاتھ میں بیٹ آتا ہے تو گیند نہیں، آگ نکلتی ہے! کل سارا دن ان کے بلے نے...
17/08/2026

ان سے ملیے، یہ ہیں ماجد مارتھ! 🏏🔥

جب ماجد مارتھ کے ہاتھ میں بیٹ آتا ہے تو گیند نہیں، آگ نکلتی ہے! کل سارا دن ان کے بلے نے ایسی آگ اُگلی کہ شائقین داد دینے پر مجبور ہو گئے۔

ماجد مارتھ نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم المکہ 256 کو فائنل تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔ ایک ہی دن میں دو مختلف ٹورنامنٹس میں شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کرتے ہوئے 511 میں 17 چھکے لگائے، جبکہ 360 میں بھی 21 چھکے لگا کر اپنی دھواں دار بیٹنگ کا لوہا منوایا۔

ان کی جارحانہ بیٹنگ، بہترین شاٹس اور مسلسل شاندار پرفارمنس کی بدولت انہیں ٹورنامنٹ کا بیسٹ بیٹسمین قرار دیا گیا۔

ماجد مارتھ نے صرف رنز اور چھکے ہی نہیں بنائے، بلکہ اپنی زبردست پرفارمنس سے تمام شائقینِ کرکٹ کے دل بھی جیت لیے۔

ماجد مارتھ — جب بیٹ چلے تو بولرز کے لیے میدان میں کوئی جگہ نہیں رہتی! 🔥🏏💥

صدر پی سی اے  #رائے منور حسین رضوی صاحب سے 762 کی مکمل ٹیم اور سپانسر کی خصوصی ملاقات
16/08/2026

صدر پی سی اے #رائے منور حسین رضوی صاحب سے 762 کی مکمل ٹیم اور سپانسر کی خصوصی ملاقات

15/08/2026

ڈراز ٹورنامنٹ سٹی سندھیلیانوالی 762 گ ب
ٹوٹل انعام:75 ہزار
زیرسرپرستی:منور حسین رضوی

15/08/2026

کچھ دیر بعد ڈراز ٹورنامنٹ سٹی سندھیلیانوالی 762 گ ب

جشن آزادی مبارک ہو ❣️          Waqar Younis
14/08/2026

جشن آزادی مبارک ہو ❣️


Waqar Younis

ماشاءاللہ مبارکباد 🎉🎊747 میں ہونے والے ٹورنامنٹ میں العباس کرکٹ کلب 751 نے بہترین کھیل پیش کیا اور ٹورنامنٹ کی فائنلسٹ ٹ...
12/08/2026

ماشاءاللہ مبارکباد 🎉🎊
747 میں ہونے والے ٹورنامنٹ میں العباس کرکٹ کلب 751 نے بہترین کھیل پیش کیا اور ٹورنامنٹ کی فائنلسٹ ٹیم رہی
بیٹنگ میں ٹاپ پرفارمینس انکے ساتھ دانی نکیانہ اور وسیم سنی
استاد قاسم پنوں کی بھی لاجواب بلے بازی ۔ سیمی فائینل میں قاسم پنوں نے ون مین شو کیا
پہلے میچ میں لیاقت نکیانہ اور شاہزیب کی اچھی بیٹنگ
باؤلنگ کے شعبے میں ٹاپ پرفارمینس استاد قاسم پنوں ۔ کسی بلے باز کو کھل کر کھیلنے کا موقع نہیں دیا اور ٹورنامنٹ کے بہترین باؤلر ہونے کا اعزاز اپنے نام کیا
ماجد عمران بھٹی کی بھی لاجواب باؤلنگ اور انکا مکمل ساتھ دیا عدنان بھٹی اور عون عباس بھٹی نے ۔
مبارکباد کپتان ماجد بھٹی ۔۔ اس سیزن میں آٹھواں فائینل

تحصیل پیرمحل کا شہزادہ عامر متیانہ 👑ایف سی بی ورلڈ کپ 2026 میں عامر متیانہ نے 517 ٹیم کی بطور تحصیل اوپن نمائندگی کی اور...
12/08/2026

تحصیل پیرمحل کا شہزادہ عامر متیانہ 👑
ایف سی بی ورلڈ کپ 2026 میں عامر متیانہ نے 517 ٹیم کی بطور تحصیل اوپن نمائندگی کی اور شاندار آل راؤنڈ پرفارمنس دے کر اپنی ٹیم کو چیمپئن بنانے میں اہم کردار ادا کیا اور بیسٹ آل راؤنڈر آف دی ٹورنامنٹ کا ایوارڈ اپنے نام کیا۔

  🔥🏏🔥  🎊🎉😍🤩  😍❣️  🔥🏏🙂السلام علیکم ! جی دوستو بات کرتے ہیں   کے   کی۔جس نے اس ٹورنامنٹ میں 247 کی جانب سے   نمائندگی کی۔ج...
09/08/2026

🔥🏏🔥
🎊🎉😍🤩
😍❣️
🔥🏏🙂

السلام علیکم ! جی دوستو بات کرتے ہیں کے کی۔
جس نے اس ٹورنامنٹ میں 247 کی جانب سے نمائندگی کی۔
جس نے اس پورے ٹورنامنٹ میں اپنی بیٹنگ سے دھوم مچاۓ رکھی۔ جس نے کسی بھی بولر اورکی نہیں چلنے دی۔ جی بلکل دوستو میں بات کررہا ہوں کی۔
جی ہاں بلکل دوستو ماجد مارتھ نے اس پورے ٹورنامنٹ میں موجود سب بلے بازوں سے بہترین کھیل پیش کیا۔ اپنی کلاس کی بیٹنگ میں خود کا لوہا منوایا۔🫠🔥
ٹورنامنٹ کے پہلے روز ہر میچ میں ون میں آرمی شو کی۔ گراؤنڈ کے چاروں اطراف میں فلک شگاف چھکے لگاۓ۔ اپنے سٹائلش چھکوں اور اپنی کلاس سے تمام شائقین کرکٹ کے دل جیت لیے۔ کسی بھی بولر کو خاطر خواہ نہ جانا اور سبھی بولرز کا ریمانڈ لیا۔ چاہے وہ تحصیل اوپن ہو یا آل اوپن سب بولرز کی دھلائی کی۔اس پورے ٹورنامنٹ میں 20 + چھکے لگاۓ۔ کوارٹر فائنل اور سیمی فائنل میچ میں بھی ماجد مارتھ نے بلکل ون میں آرمی شو کی۔ تن تنہا اپنی ٹیم کے لیے لڑے۔ اور آخرکار اپنی ٹیم کو #چیمپئین 🏆 بنانے میں کامیاب رہے۔
بیٹنگ میں ماجد مارتھ کا ساتھ دیا اور نے ۔ ان سب نے بہترین بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور ماجد مارتھ کا بھرپور ساتھ دیتے رہے۔
اس کی بنا پر کو اس ٹورنامنٹ کا قرار دیا گیا 🫠🔥😍
ہم کو چیمپئین بہت بہت مبارکباد پیش کرتے ہیں 🎉🎊🤩❣️
👍🥰😍

Address

Pir Mahal

Telephone

+923062107841

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Tape ball Cricket live all Pakistan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Establishment

Send a message to Tape ball Cricket live all Pakistan:

Shortcuts

Share