Usman Ali Asad

Usman Ali Asad Poet

اُن سے وابستہ زندگی کر لیاپنی حالت میں بہتری کر لیدشت میں اب بھٹک نہ پائیں گےخضرِ صحرا سے دوستی کر لیہم نے تصویروں سے تم...
21/06/2023

اُن سے وابستہ زندگی کر لی
اپنی حالت میں بہتری کر لی

دشت میں اب بھٹک نہ پائیں گے
خضرِ صحرا سے دوستی کر لی

ہم نے تصویروں سے تمہاری پُر
فون کی ساری گیلری کر لی

جب بھی سَلوَٹ زدہ ہوئی یہ زیست
جھاڑ کر پھر سے استری کر لی

جب نہ سر درد سے نجات ملی
سر پہ امّاں کی اوڑھنی کر لی

تین بچّوں کو پالنے کے لئے
چار پیسوں کی نوکری کر لی

دے کے بیوی کو آدمی نے طلاق
طاری خود پر بھی بیوگی کر لی

قرض خواہوں سے آج تنگ آ کر
ایک مفلس نے خودکشی کر لی

ہم نے اوروں کی خاطر اے عثمانؔ
زندگی اپنی کِرکِری کر لی

عثمانؔ علی اسد

بیاں کیسے کرے کوئی بڑائی جانِ جاں تیریمکان و لامکاں تک ہے رسائی جانِ جاں تیریتُو جو چاہے عطا کر دے، جسے چاہے عطا کر دےخد...
16/06/2023

بیاں کیسے کرے کوئی بڑائی جانِ جاں تیری
مکان و لامکاں تک ہے رسائی جانِ جاں تیری

تُو جو چاہے عطا کر دے، جسے چاہے عطا کر دے
خدا بھی جانِ جاں تیرا، خدائی جانِ جاں تیری

تجھے اک بار جو بھی دیکھ لے وہ دیکھتا جائے
خدا نے ایسی ہے صورت بنائی جانِ جاں تیری

جہاں بھی دیکھتا ہُوں میں نظر آتا ہے تُو ہی تُو
نظر میں اس طرح صورت سمائی جانِ جاں تیری

نہیں رکھتا کسی صورت نظر وہ قصرِ شاہی پر
خوشا جس کو میسّر ہے گدائی جانِ جاں تیری

اسی لمحے مری آنکھوں سے پھر آنسو نکل آئے
کسی نے بات بھی کوئی سنائی جانِ جاں تیری

عطا عثمانؔ کو کر دے حبابِ بحرِ عرفاں اک
کرے ہر ایک پل نغمہ سرائی جانِ جاں تیری

عثمانؔ علی اسد

ماں کے پاؤں پہ دیا بوسہ تو محسوس ہواجیسے فردوس کی دہلیز پہ لب رکھے ہوںعثمانؔ علی اسد
09/06/2023

ماں کے پاؤں پہ دیا بوسہ تو محسوس ہوا
جیسے فردوس کی دہلیز پہ لب رکھے ہوں

عثمانؔ علی اسد

03/06/2023

ہمدرد ہے کوئی، نہ کوئی غمگسار ہے
ماحول زندگی کا بڑا سوگوار ہے

مت چھیڑ میں ہُوں، آنکھ ہے، تصویرِ یار ہے
مجھ پر وجودِ عشق ابھی آشکار ہے

بعدِ فراقِ یار نہ حالت ہماری پُوچھ
ہے روح کو سکوں نہ ہی دل کو قرار ہے

عاجز ہیں سب طبیب، دوائیں بھی بے اثر
پروردگارِ عشق! یہ کیسا بخار ہے؟

یارب! نہ مجھ سے چھیننا، تجھ کو ہے واسطہ
میرا بھرے جہان میں اک ہی تو یار ہے

کوئی بھی غم نہیں ہے غمِ یار کے سوا
سب کچھ ہے میرے پاس اگر یادِ یار ہے

آسائشیں خرید لُوں آلام کے عوض
جیسے کہ زندگی پہ مِرا اختیار ہے

کرتا تھا بے وفاؤں پہ بارش وفاوں کی
دل اپنی اس خطا پہ بڑا شرمسار ہے

لاکھوں کے درمیاں ہُوں اکیلا پڑا ہوا
اپنے لئے تو دہر بھی مثلِ مزار ہے

عثمانؔ چھین لیتا ہے خوشیاں حیات کی
ایسا شدید غم، یہ غمِ روزگار ہے

عثمانؔ علی اسد

شرابی غزلجب میسر ہو بے حساب شرابپھر تو پی لیجئے جناب شرابہیرا ہیرے کو کاٹتا ہے میاںمے کشی کا ہے سدِّ باب شرابعرش سے لائے...
22/05/2023

شرابی غزل

جب میسر ہو بے حساب شراب
پھر تو پی لیجئے جناب شراب

ہیرا ہیرے کو کاٹتا ہے میاں
مے کشی کا ہے سدِّ باب شراب

عرش سے لائے جام بھر بھر کر
مے کشوں کے لئے سحاب شراب

دوش کیا گردشِ زمانہ کا
میرا اپنا تھا انتخاب شراب

دیکھ میخانہِ سخن میں مِرے
کیسی کیسی ہے دستیاب شراب

میکدہ ہے یہ میرے ساقی کا
یاں سے ملتی ہے لاجواب شراب

جب سے بچھڑا ہے آپ سے عثمانؔ
پیتا رہتا ہے مثلِ آب شراب

عثمانؔ علی اسد Usman Ali Asad
#شراب #شرابی #اردوشاعری #اردوادب #غزل

کہتے ہیں پاگل بھی اب پاگل مجھےعشق نے یُوں کر دیا بے کل مجھےسہہ نہیں سکتا جدائی آپ کیکاٹتا ہے اب تو اک اک پل مجھےجس کے سا...
17/05/2023

کہتے ہیں پاگل بھی اب پاگل مجھے
عشق نے یُوں کر دیا بے کل مجھے

سہہ نہیں سکتا جدائی آپ کی
کاٹتا ہے اب تو اک اک پل مجھے

جس کے سائے میں کیا تھا عہدِ عشق
یاد ہے وہ آج بھی پیپل مجھے

مشورہ دیتے ہیں ترکِ عشق کا
روز آ کے قیس اور سانول مجھے

دائیں بائیں گھومتے ہیں میرے آج
جو نہیں پہچانتے تھے کل مجھے

میرے غم کا بس وہیں پر ہے علاج
سو درِ سرکارؐ تک لے چل مجھے

قاعدہ قانون یاں کچھ بھی نہیں
دیس بھی لگتا ہے یہ جنگل مجھے

مار ہی ڈالے نہ اک دن بے دریغ
جانِ جاناں تیرا یہ ڈمپل مجھے

دور تک آیا نہیں عثماںؔ نظر
میری مشکل کا کوئی بھی حل مجھے

اے دلِ عثمانؔ وحشت کی قسم
کم لگا آوارگی کو تھل مجھے

عثمانؔ علی اسد

نمکین غزل ______ عثمانؔ علی اسدچھیڑتا ہے روز، اک کرنل مجھےجان کر دوشیزہِ سنگل مجھےتوند و گنجے پن کا ہے سارا کمالکہتی ہے ...
07/05/2023

نمکین غزل ______ عثمانؔ علی اسد

چھیڑتا ہے روز، اک کرنل مجھے
جان کر دوشیزہِ سنگل مجھے

توند و گنجے پن کا ہے سارا کمال
کہتی ہے ہم عمر بھی انکل مجھے

رانجھے نے بھینسیں چرائیں بارہ سال
عقل سے لگتا ہے وہ پیدل مجھے

کس نے مانگی دیگ پوری آپ سے
ایک تھالی دے دو بس چاول مجھے

بھاڑ میں جانے کا آساں راستہ
سرچ کر کے تو بتا گوگل مجھے

میں نے منہ دیکھا نہیں اِسکول کا
اُس نے بھیجا تحفے میں ناول مجھے

کھائی ہے عثمانؔ لیچی چائے ساتھ
کہہ رہا ہے کیوں جہاں پاگل مجھے

#اردوشاعری #اردوادب

مکمل کلامخیرالانام، سیّدِ سادات یا نبی ﷺہم پر بھی کیجے لطف کی برسات یا نبی ﷺمہتاب و آفتاب و نجومِ فلک سبھیپاتے ہیں تیرے ...
05/05/2023

مکمل کلام

خیرالانام، سیّدِ سادات یا نبی ﷺ
ہم پر بھی کیجے لطف کی برسات یا نبی ﷺ

مہتاب و آفتاب و نجومِ فلک سبھی
پاتے ہیں تیرے نور کی خیرات یا نبی ﷺ

پُر ہیں تمہاری سیرت و حسن و جمال سے
مسلم، بخاری، تِرمَذی، مشکٰوۃ یا نبی ﷺ

کتنا عظیم در ہے تمہارا، جہاں سدا
بٹتی ہے دوجہان کی سوغات یا نبی ﷺ

پڑھتا رہوں میں آپ پہ صبح و مسا درود
بھیجوں سلام آپ پہ دن رات یا نبی ﷺ

بھر بھر کے جا رہے ہیں سبھی اپنی جھولیاں
ہوتی ہیں پوری یاں سبھی حاجات یا نبی ﷺ

ہم عاصیوں کو اذنِ زیارت کریں عطا
کرتے ہیں یاد طیبہ کو دن رات یا نبی ﷺ

ڈر ہے کہ دل کے بدلے نہ سر کو جھکا دُوں میں
قابو میں رہ نہ پائے جو جذبات یا نبی ﷺ

تیرے کرم سے کہتا ہُوں نعتیں وگرنہ تو
میں کیا ہُوں اور کیا مری اوقات یا نبی ﷺ

عثمانؔ کو ہیں زیست میں سب سے عزیز تر
گزرے جو تیرے شہر میں لمحات یا نبی ﷺ

عثمانؔ علی اسد Usman Ali Asad
#نعت #جمعہ #درود #سلام #درودشریف



#

لُبِّ لباب ہے یہی امّ الکتاب کابے مثل ہے مقام رسالت مآبؐ کاماہِ عرب کے روئے منوّر کے سامنےشرما رہا ہے نور مہ و آفتاب کای...
28/04/2023

لُبِّ لباب ہے یہی امّ الکتاب کا
بے مثل ہے مقام رسالت مآبؐ کا

ماہِ عرب کے روئے منوّر کے سامنے
شرما رہا ہے نور مہ و آفتاب کا

یُوں تو ہیں انبیاء و رُسُل اور بھی مگر
ثانی نہیں ہے کوئی بھی عالی جنابؐ کا

اُن کو بلا کے عرش پہ معراج کے سبب
جلوہ خدا نے دیکھا ہے اُن کے شباب کا

قدموں میں لا کے رکھ دیا حضرت عمرؓ نے دل
دیکھا جو مُکھ پیمبرِ عالی جنابؐ کا

نازاں ہیں جس کی بندگی پر عرش و فرش بھی
زہراؓ کا چاند، لعل ہے وہ بُو تُرابؓ کا

عثمانؔ جس کو شافعِ محشرؐ سے عشق ہے
اندیشہ کچھ نہیں اسے روزِ حساب کا

عثمانؔ علی اسد (پنڈیگھیب، اٹک)




25/04/2023
ربِّ ارباب کے دلدار پہ بے پایاں سلاممصطفیٰ ﷺ، سیّدِ ابرار پہ بے پایاں سلاماُن کی گفتار پہ کردار پہ بے پایاں سلامزلفِ وال...
21/04/2023

ربِّ ارباب کے دلدار پہ بے پایاں سلام
مصطفیٰ ﷺ، سیّدِ ابرار پہ بے پایاں سلام

اُن کی گفتار پہ کردار پہ بے پایاں سلام
زلفِ والّیل پہ، رخسار پہ بے پایاں سلام

ذرّہِ خاکِ درِ یار پہ بے پایاں سلام
گل تو کیا طیبہ کے ہر خار پہ بے پایاں سلام

نور سے جس کے منور ہیں یہ سارے عالم
ہوں اسی مرکزِ انوار پہ بے پایاں سلام

بھیجو، حسنینِ کریمینؓ پہ تم لاکھوں درود
زہراؓ و حیدرِ کرّارؓ پہ بے پایاں سلام

بے شبہ تارے ہدایت کے، سبھی پیارے ہیں
شاہِ بطحاؐ کے ہر اک یار پہ بے پایاں سلام

سر کو خم کر کے اے عثمانؔ سدا بھیجو تم
اپنے اُس شاہ پہ، غمخوار پہ بے پایاں سلام

عثمانؔ علی اسد

#جمعہ #نعت #سلام #درودشریف #درود



Address

Pindi Gheb
43260

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Usman Ali Asad posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category