Voice Of Tibba Shah Behlol

Voice Of Tibba Shah Behlol معاشرے کے مسائل کو اجاگر کرنا

17/06/2026

شرک کی پانچ اقسام ہیں

15/06/2026
15/06/2026

14/06/2026

ہیلمنٹ ضروری ہے
12/06/2026

ہیلمنٹ ضروری ہے

📢 *اہم آگاہی برائے بینظیر سم ہولڈرز* جن خواتین نے بینظیر سم وصول کر لی ہے، وہ کسی بھی صورت خود سے جاز کیش، ایزی پیسہ یا ...
12/06/2026

📢 *اہم آگاہی برائے بینظیر سم ہولڈرز*

جن خواتین نے بینظیر سم وصول کر لی ہے، وہ کسی بھی صورت خود سے جاز کیش، ایزی پیسہ یا کسی اور والٹ/اکاؤنٹ نہ بنائیں۔

⚠️ اگر کوئی شخص یہ دعویٰ کرے کہ وہ آپ کا اکاؤنٹ بنا دے گا تو اس کی بات پر یقین نہ کریں اور نہ ہی اپنی معلومات کسی کے ساتھ شیئر کریں۔

✅ فی الحال صرف اپنی بینظیر سم موبائل میں لگا کر آن رکھیں اور بی آئی ایس پی کی آفیشل ہدایات کا انتظار کریں۔

📌 یاد رکھیں! والٹ اکاؤنٹ یا ادائیگی کے طریقہ کار سے متعلق حتمی معلومات صرف بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی جانب سے جاری کی جائیں گی۔

غیر مصدقہ خبروں اور افواہوں سے بچیں، مستند معلومات پر ہی اعتماد کریں۔
╔═━──━▒༺༻▒━──━═╗ *𝔹𝕀𝕊ℙ 𝕊ℙ𝔼ℂ𝕀𝔸𝕃 𝔽𝕆ℂ𝕌𝕊 𝕀ℕ𝔽𝕆ℝ𝕄𝔸𝕋𝕀𝕆ℕ* ╚═━──━▒༺༻▒━──━═╝

🚨🚨🚨ناظرین گرمی کی شدت مسلسل بڑھ رہی ہے، احتیاط ضروری ہے۔  ریسکیو 1122 ٹیم پنڈی بھٹیاں کی طرف سے عوام الناس کو ہدایات:- ز...
12/06/2026

🚨🚨🚨

ناظرین گرمی کی شدت مسلسل بڑھ رہی ہے، احتیاط ضروری ہے۔
ریسکیو 1122 ٹیم پنڈی بھٹیاں کی طرف سے عوام الناس کو ہدایات:

- زیادہ پانی پئیں
- ہلکے رنگ کے کپڑے پہنیں، سائے میں رہیں
- دوپہر کو غیر ضروری باہر جانے سے گریز کریں
- بچوں اور بزرگوں کا خاص خیال رکھیں

تیز بخار، سرخ اور خشک جلد، چکر آنا، الٹی، ہوش کھونا۔ جیسی علامات ظاہر ہونے پر یا ہیٹ اسٹروک کی صورت میں فوراً *ریسکیو 1122* پر کال کریں۔

🚨 اہم اطلاع برائے عوام 🚨حکومت پنجاب نے محرم الحرام کے دوران امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے صوبہ بھر میں دفعہ ...
11/06/2026

🚨 اہم اطلاع برائے عوام 🚨
حکومت پنجاب نے محرم الحرام کے دوران امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے صوبہ بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔
📌 دفعہ 144 کا اطلاق:
🗓️ یکم محرم الحرام سے 10 محرم الحرام تک
📌 ڈبل سواری پر پابندی:
🗓️ 9 اور 10 محرم الحرام
تمام شہریوں سے گزارش ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون کریں، حکومتی ہدایات پر عمل کریں اور امن، بھائی چارے اور مذہبی رواداری کو فروغ دیں۔
🤝 ہمارا تعاون، ہمارا امن




لودھرا برادری سے ایک اہم گزارش ہے،ٹبہ شاہ بہلول پر جو جگہ اڈا کی بیک سائیڈ پر فری بڑی ہے اس کو پیڈ پارک میں منتقل کیا جا...
09/06/2026

لودھرا برادری سے ایک اہم گزارش ہے،
ٹبہ شاہ بہلول پر جو جگہ اڈا کی بیک سائیڈ پر فری بڑی ہے اس کو پیڈ پارک میں منتقل کیا جائے عوام کے لیے ایک سرگرمی بن جائے گی اور ایک اچھا بزنس بھی بن جائے گا ۔ مثلا پارک میں انڈور کرکٹ کراؤنڈ بن جائے واکنگ ٹریک بن جائے بیڈمنٹن گراؤنڈ بن جائے

پنڈی بھٹیاں نہری پانی کی آڑ میں گندا پانی فروخت ہونے کا انکشاف  شہریوں میں تشویشپنڈی بھٹیاں (نامہ نگار) شہر میں نہری پان...
09/06/2026

پنڈی بھٹیاں نہری پانی کی آڑ میں گندا پانی فروخت ہونے کا انکشاف شہریوں میں تشویش

پنڈی بھٹیاں (نامہ نگار) شہر میں نہری پانی کے نام پر ٹیوب ویل اور گھروں کی ٹوٹیوں سے غیر معیاری اور آلودہ پانی فروخت کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق رکشہ ٹینکیوں کے ذریعے شہریوں کو صاف نہری پانی کے بجائے ٹیو ویل کا پانی فروخت کیا جا رہا ہے، جس پر شہریوں نے شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ گرمی کے موسم میں پانی کی طلب بڑھنے کے باعث بعض عناصر ناجائز منافع کمانے کے لیے نہری پانی کی آڑ میں غیر معیاری پانی فروخت کر رہے ہیں، جس سے مختلف بیماریوں کے پھیلنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔ عوامی حلقوں کے مطابق آلودہ پانی کے استعمال سے ہیپاٹائٹس، معدے آنتوں اور گردوں کی بیماریوں میں اضافے کا خطرہ موجود ہے شہریوں نے الزام عائد کیا ہے کہ متعلقہ انتظامیہ اور ذمہ دار ادارے اس سنگین مسئلے پر خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں جبکہ رکشہ ٹینکیوں کے ذریعے پانی کی فروخت کا سلسلہ بلا روک ٹوک جاری ہے عوامی و سماجی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر حافظ آباد، اسسٹنٹ کمشنر پنڈی بھٹیاں اور محکمہ صحت کے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر پانی کے نمونے حاصل کرکے لیبارٹری ٹیسٹ کرائے جائیں، غیر معیاری پانی فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے اور شہریوں کو صاف اور محفوظ پینے کے پانی کی فراہمی یقینی بنائی جائے شہریوں کا کہنا ہے کہ صاف پانی ہر فرد کا بنیادی حق ہے اور اس حق سے محروم کرنا انسانی صحت سے کھیلنے کے مترادف ہے۔

Address

Tibba Shahbehlol
Pindi Bhattian
52180

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Voice Of Tibba Shah Behlol posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share