Tibba Shah Behlol

Tibba Shah Behlol Tibba Shah Behlol is a very beautiful and attractive town of Pindi Bhattian.
(1)

کیا آپ شناختی پر موجودہ یا مستقل پتہ تبدیل کرانا چاہتے ہیں؟عارضی پتہ تبدیل کرانے کے لئے کرایہ نامہ یا مکان کی رجسٹری/ ال...
29/07/2026

کیا آپ شناختی پر موجودہ یا مستقل پتہ تبدیل کرانا چاہتے ہیں؟
عارضی پتہ تبدیل کرانے کے لئے کرایہ نامہ یا مکان کی رجسٹری/ الاٹمنٹ لیٹر، یوٹیلیٹی بل، یا خون کے رشتہ دار/شریکِ حیات کا شناختی کارڈ جس پر وہی پتہ درج ہو ۔ (شادی شدہ بہن کا پتہ درج نہیں کرایا جا سکتا)۔
مستقل پتہ تبدیل کرانے کے لئے جائیداد کی دستاویز/ یوٹیلٹی بل/ ڈومیسائل اپنے، والدین یا شریکِ حیات کے نام پر درکار ہوتا ہے۔
شناختی کارڈ پر پتہ تبدیل کرانے کے لئے قریبی نادرا دفتر تشریف لائیں یا پاک آئی ڈی موبائل ایپ سے درخواست جمع کرائیں۔

تھانہ صدر پنڈی بھٹیاں پولیس کی بڑی کاروائی،ایف آئی آر کا نامزد ملزم گرفتار کرلیاتھانہ صدر پولیس کی چوکی ٹبہ شاہ بہلول کے...
27/07/2026

تھانہ صدر پنڈی بھٹیاں پولیس کی بڑی کاروائی،ایف آئی آر کا نامزد ملزم گرفتار کرلیا

تھانہ صدر پولیس کی چوکی ٹبہ شاہ بہلول کے انچارج ثاقب ہنجرا asi نے ملزم فیاض حسین ساکن چک نمبر2 کو گرفتار کرلیا

گرفتارملزم فیاض حسین مشہور مقدمہ نمبر 224/26بجرم 337f4,354,148,149 میں پولیس کی تفتیش میں گنہگار پایا گیا تھا اور عرصہ دراز سے فرار تھا،اور مدعیان کو دھمکیاں لگاتا تھا

پولیس چوکی ٹبہ شاہ بہلول کے انچارج ثاقب ہنجرا asi نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوے نامزد ملزم فیاض حسین کو گرفتار کرلیا

27/07/2026

ٹبہ شاہ بہلول (پنڈی بھٹیاں) سے میاں رب نواز کا ایک عظیم کارنامہ

گزشتہ سال پنجاب میں فصلوں کی باقیات کو آگ لگانے والے کاشتکاروں کے نام نوٹس
26/07/2026

گزشتہ سال پنجاب میں فصلوں کی باقیات کو آگ لگانے والے کاشتکاروں کے نام نوٹس

*پنڈی بھٹیاں/ افسوسناک حادثہ*پنڈی بھٹیاں: کریسنٹ مل فیکٹری کے اندر پارکنگ ایریا میں حادثہ، ایک مزدور جاں بحق  پنڈی بھٹیا...
20/07/2026

*پنڈی بھٹیاں/ افسوسناک حادثہ*

پنڈی بھٹیاں: کریسنٹ مل فیکٹری کے اندر پارکنگ ایریا میں حادثہ، ایک مزدور جاں بحق

پنڈی بھٹیاں: حادثہ گاڑی خراب ہونے پر پیش آیا

پنڈی بھٹیاں: جاں بحق ہونے والے مزدور کی شناخت گلفام علی سکنہ 1 چک اڈا ٹبہ شاہ بہلول کے نام سے ہوئی

پنڈی بھٹیاں: مزدور گاڑی کو سٹارٹ کرنے کی کوشش کر رہے تھے

پنڈی بھٹیاں: ڈرائیور کی غفلت ریورس گئیر لگا دیا,ذرائع

پنڈی بھٹیاں: واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 اور پولیس موقع پر پہنچ گئیں

پنڈی بھٹیاں: نعش کو ٹی ایچ کیو ہسپتال پنڈی بھٹیاں منتقل کر دیا گیا

پنڈی بھٹیاں: پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا

پنڈی بھٹیاں: مزدوروں نے فیکٹری انتظامیہ سے ٹرانسپورٹ کے نظام کو محفوظ بنانے کا مطالبہ کیا.

*کوٹ غازی میں دریا چناب سے ٹرالی ریت کی پرچی 4500 روپے وصول کی جاری ہے اہلیان علاقہ کا شدید احتجاج**پنڈی بھٹیاں(۔۔۔۔۔۔۔۔...
20/07/2026

*کوٹ غازی میں دریا چناب سے ٹرالی ریت کی پرچی 4500 روپے وصول کی جاری ہے اہلیان علاقہ کا شدید احتجاج*

*پنڈی بھٹیاں(۔۔۔۔۔۔۔۔)جلالپور بھٹیاں کے نواحی گاوں کوٹ غازی کے مقام پر دریا چناب سے ریت کا اڈا چلایا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق اڈا مالکان ٹرالی کی پرچی 4500 روپے میں فروخت کر رہے ہیں جو کہ سرکاری نرخوں سے کئی گنا زیادہ ہےعلاقہ مکینوں نے کہا ہے کہ مہنگی ریت کی وجہ سے غریب افراد کے لیے گھر کی تعمیر ناممکن ہو گئی ہے۔ اس طرح عوام کے ساتھ سخت زیادتی کی جا رہی ہے۔
اہلیان علاقہ نے ڈپٹی کمشنر حافظ آباد اور اسسٹنٹ کمشنر پنڈی بھٹیاں سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوٹ غازی میں چلنے والے ریت کے اڈے پر فوری چھاپہ مار کر پرچی کو سرکاری ریٹ پر فروخت کروایا جائے اور ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر فوری طور پر اس مسئلے کا حل نہ نکالا گیا تو وہ احتجاج کرنے پر مجبور ہوں گےکوٹ غازی میں ریت کی ٹرالی کی پرچی 4500 روپے! ڈی سی حافظ آباد اور اے سی پنڈی بھٹیاں فوری نوٹس لیں

16/07/2026

Celebrating my 12th year on Facebook. Thank you for your continuing support. I could never have made it without you. 🙏🤗🎉

بجلی کے پروٹیکٹڈ صارفین کے لیے رعایتی ریٹس کے طریقہ کار میں تبدیلی یکم جنوری 2027 کے بعد بجلی کے پروٹیکٹڈ صارفین کون ہوں...
11/07/2026

بجلی کے پروٹیکٹڈ صارفین کے لیے رعایتی ریٹس کے طریقہ کار میں تبدیلی

یکم جنوری 2027 کے بعد بجلی کے پروٹیکٹڈ صارفین کون ہوں گے اس کا معیار بدل جائے گا

200سے کم یونٹ اور مسلسل 6 مہنیے والی شرط تو قائم رہے ہیں گی مگر اس کے ساتھ کچھ اور شرائط/معیار بھی پورا کرنے ہوں گے اگر آپ ان دیگر معیارات پر پورا نہیں اترتے تو چاہے آپ کا بل کبھی بھی 200 سے اوپر نا گیا ہو، آپ کا پروٹیکٹڈ سٹیٹس ختم ہو جائے
حتی کہ 12 مہینے سے بند میٹر بھی نان پروٹیکٹڈ ہو جائے گا

اب آپ کو ثابت کرنا ہو گا کہ آپ واقعی ہی غریب ہیں۔
اس کا معیار بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام والا ہو گا
جب آپ کیو آر کوڈ سکیں کر کے رجسٹریشن کروائیں گے تو سسٹم اپنے ڈیٹا بیس سے آپ کی اہلیت چیک کرے گا اور ریلیف/سبسڈی کا فیصلہ کرے گا

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (BISP) میں حکومت نے نادرا کے تعاون سے سخت Profiling Filters لگا رکھے ہیں۔
اگر کسی خاندان کا کوئی بھی فرد نیچے دی گئی وجوہات میں سے کسی ایک پر بھی پورا اترتا ہو، تو وہ خاندان بی آئی ایس پی کی امداد کے لیے نااہل ہو جاتا ہے یعنی وہ بجلی بل کی پروٹیکٹڈ کیٹاگری سے نکل جائے گا

1. سفری اور پاسپورٹ ریکارڈ
خاندان کے کسی بھی فرد نے حج یا عمرہ کے علاؤہ بیرون ملک سفر کیا ہو۔

2. گاڑی کی ملکیت
اگر خاندان کے کسی بھی فرد کے نام پر کوئی کار، کمرشل گاڑی (ٹیکسی، ٹرک، ویگن) یا ٹریکٹر رجسٹرڈ ہو۔
موٹر سائیکل یا رکشہ رکھنے والوں کو استثنیٰ حاصل ہے

3. ذیادہ یوٹیلیٹی بلز
اگر گھر کا ماہانہ بجلی یا گیس کا بل ایک مخصوص حد (جو حکومت وقت کے مطابق تبدیل ہوتی رہتی ہے) سے زیادہ آتا ہو۔
بھاری بل اس بات کی علامت سمجھا جاتا ہے کہ خاندان کے مالی حالات بہتر ہیں۔

4. سرکاری ملازمت یا پنشن
اگر خاتون کا شوہر، وہ خود، یا خاندان کا کوئی اور فرد سرکاری ملازم ہو، یا حکومت سے پنشن حاصل کر رہا ہو۔

5 بینک اکاؤنٹ اور فنڈز
اگر خاندان کے کسی فرد کے بینک اکاؤنٹ میں بڑی رقم موجود ہو یا اکاؤنٹ میں مسلسل بڑی ٹرانزیکشنز ہو رہی ہوں۔

6. ایگزیکٹو فیس کے ساتھ شناختی کارڈ/پاسپورٹ کا حصول

7. پی ایم ٹی اسکور کا بڑھ جانا (PMT Score)
جب بی آئی ایس پی کا نمائندہ گھر گھر جا کر یا رجسٹریشن سینٹر پر سروے (NSER) کرتا ہے، تو وہ اثاثوں، بچوں کی تعداد اور گھر کی حالت نوٹ کرتا ہے۔
اگر ان معلومات کی بنیاد پر آپ کا پروکسی مینز ٹیسٹ (PMT) اسکور 32 یا اس سے اوپر آ جائے، تو وہ امداد کے اہل نہیں رہتے۔
(امداد کے لیے اسکور کا 32 سے کم ہونا لازمی ہے)۔

بی آئی ایس پی کا سسٹم ہر چند ماہ بعد نادرا کے ڈیٹا بیس کے ذریعے تمام مستحقین کا ڈیٹا دوبارہ چیک کیا جاتا ہے۔ اس لیے اگر کسی کی مالی حالت بہتر ہو جائے یا وہ اوپر دی گئی کسی کیٹیگری میں آ جائے، تو اسے سسٹم خودکار طریقے سے بلاک کر دیتا ہے۔

Address

Chiniot Road Pindi Bhattian
Pindi Bhattian
52180

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Tibba Shah Behlol posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Establishment

Send a message to Tibba Shah Behlol:

Shortcuts

Share