05/01/2026
منجانب راجہ انجم سرصوبہ شاہ
السلام علیکم
تمام دوست اور بالخصوص بیول دسمبر والی بال لیگ بیول انتظامیہ
میں بحثیت کپتان راجہ انجم کلب سر صوبہ شاہ آپ سب دوستوں کے سامنے اپنا موقف رکھنا چاہتا ہوں اور یہ موقف وہی ہے جو کل بروز فائنل میچ تھا کہ یہ ٹورنامنٹ ایسا ٹورنامنٹ ہے کہ جس کی تیاری ہم پورا سال جی جان سے کرتے ہیں اور اس ٹورنامنٹ کے لیے اپنے کھلاڑیوں کو سمیٹے رکھتے ہیں ایسے میں ایک نامکمل فائنل کسی طور پہ بھی اس ٹورنامنٹ کا شایان شان نہیں اور عوام میں یقینا قابل قبول نہیں
ہم نے آپشن رکھا تھا کہ اگلے دن اِس کو مکمل کر لیا جائے بجائے اِس کے کہ ادھوری گیم گیم کھیلی جائے جو کہ 10 روز پہ مشتمل ٹورنامنٹ کے لیے قطعاً موزوں نہیں ہے
میں اس ضمن میں واضع کرنا چاہتوں ہوں کہ تمام انتظامیہ اور دوسری ٹیم کے سرپرستان ہمارے لیے انتہائی معتبر اور انتہائی قریبی مراسم والے لوگ ہیں اِس لیے میں یہ درخواست انتظامیہ یا دوسری ٹیم کی کسی ضد عداوت میں قطعی نہیں کر رہا بلکہ اپنے اور تمام عوام کے دل کی بات
انتظامیہ کے سامنے رکھ رہا ہوں کہ شاید 52 سالوں میں یہ پہلا موقع ہے کہ دسویں دن فیصلہ نا ہو سکا کہ چیمپئن ٹیم کون سی ہے
انتظامیہ فائنل کرائیں ہم ہر طرح کے تعاون کو تیار ہیں نا ہمیں انعام کا لالچ ہے اور اگر اجازت نامہ کے حوالہ سے کوئی دشواری بنتی ہے تو ہم ہر طرح سے تعاون کریں گے
اور اگر ایک مکمل فائنل کے بعد ہماری ٹیم ہار بھی جاتی ہے تو ہم خوش دلی سے ہار قبول کریں گے اور دوسری ٹیم کو مبارکباد دیں گے