08/09/2025
بد_قسمت_دیر
دیر اپر واحد بدقسمت ضلع ہے، جہاں کے نوجوان ہر آنے والی حکومت کو اس امید کے ساتھ ووٹ دیتے ہیں کہ شاید اس مرتبہ ہم پر قسمت کی دیوی مہربان ہوگی اور نمائیندے ہمیں انڈسٹریل ایریا، نوکری کے مختلف ڈیپارٹمنٹ، اور گھر پر نوکریاں دینگے۔
ہمارے ہاں صرف ایک ڈیپارٹمنٹ ہے جس میں نوکریاں دینے کے مواقع موجود ہے مگر دوہزار تیرہ کے بعد آج تک نیا کوئی ادارہ نہیں بن سکا۔
اطلاعات کے مطابق ٹھیکہ دار مافیا نے نمائیندوں کو گھیرے میں لیکر بھاری کمیشن کے ذریعے ترقیاتی کام ہڑپ لیے ہیں اور نوجوان خواب خرگوش سو رہے ہیں۔
پھر سب سے بڑی بدقسمتی پورے صوبے میں ہمیشہ دیر بالا میں ٹیسٹ آوٹ کیا جاتا ہے یا پھر امیر لوگ خریدتے ہیں اور کل کے ٹیسٹ میں بھی یہی منظر دیکھا گیا ہے۔
اس سارے عمل پر مجھے پریشانی کے ساتھ خوشی اور غصہ بھی آتا ہے کیونکہ ہمارے اکثر تعلیم یافتہ نوجوان چپڑاسی بن کر نمائیندوں کے جوتے پالش کرنے پر لگے ہوۓ ہیں۔
اب سوۓ ہوۓ والدین اور تعلیم یافتہ نوجوانوں کو ملکر نمائیندوں اور صوبائی حکومت پر پریشر ڈالے کہ یہاں انڈسٹریل ایریا کا قیام عمل میں لایا جاۓ، اور صاف وشفاف ٹیسٹ کا انعقاد یقینی بنایا جاۓ تاکہ امیر اور نااہل لوگوں کی جگہ غریب اور قابل نوجوانوں کو روزگار کے مواقع مل سکے۔
Copied