Khyber Beauty

Khyber Beauty Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Khyber Beauty, Arts and entertainment, Peshawar.

25/09/2022
کہانی ختم ہوئی اور ایسے ختم ہوئی  💔💔کہ لوگ رونے لگے تالیاں بجاتے ہوئے
09/04/2022

کہانی ختم ہوئی اور ایسے ختم ہوئی 💔💔
کہ لوگ رونے لگے تالیاں بجاتے ہوئے

فوج کھا گئی، فوج مار گئی، فوج لوٹ گئی، اتنا اسلحہ جمع کرنے کی کیا ضرورت تھی، ایٹم بم کی کیا ضرورت تھی، ہم نے اتنے میزائل...
25/02/2022

فوج کھا گئی، فوج مار گئی، فوج لوٹ گئی، اتنا اسلحہ جمع کرنے کی کیا ضرورت تھی، ایٹم بم کی کیا ضرورت تھی، ہم نے اتنے میزائل، ٹینک، جنگی جہاز کیا کرنے ہیں، اتنی فوج کس لیے پال رہے ہیں، عوام کے پاس کھانے کو نہیں ہم دفاع پر خرچ کرتے جا رہے ہیں وغیرہ، ہسپتال نہیں ہم دفاع پہ خرچ کر رہے ہیں، سڑکیں نہیں ہم دفاع پر خرچ کر رہے ہیں اس فضول کے خرچے سے بہتر تھا ہم کتنا کچھ کر لیتے وغیرہ وغیرہ.

یہ بکواس ہمارے ملک کے لبرلز، سیاسی جماعتیں انکے آئی ٹی سیلز، پٹواری، جماعتی و جمعیتی، لفافوں اور ٹوکروں کی زبان پہ اکثر جاری رہتی ہے جو دراصل ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا اور اسکرپٹ ہے پاکستان کا کل 13 سے 14% دفاعی بجٹ پہ سب اکٹھے ہو کر عوام کو اکساتے ہیں مگر تعلیم، صحت، ترقیاتی منصوبوں، ہسپتالوں، روزگار کا مختص 80 سے 85% بجٹ جو ان سیاہ دانوں کے پاس ہوتا ہے اس پہ کوئی سوال نہیں...

جب سوویت یونین کے ٹکڑے ہوئے تو یوکرائن الگ ہو گیا اس وقت یوکرائن کے پاس دنیا میں سب سے ذیادہ ایٹمی ہتھیار موجود تھے یوں کہیں کہ یوکرائن اپنے وقت کی طاقتور ترین ایٹمی طاقت تھی، بعد میں مغربی طاقتوں کی باتوں میں آ کر انکی سیکیورٹی گارنٹی پر یوکرائن نے نہایت جاہلانہ فیصلہ کرتے ہوئے ایٹمی ہتھیار واپس روس کے حوالے کر دیئے کہ ہماری حفاظت امریکہ و اتحادی کریں گے جیسا کہ انکا دعویٰ تھا.

جس دن یوکرائن نے یہ جاہلانہ فیصلہ کیا اس دن سے یوکرائن نے اپنی سالمیت خطرے میں ڈال دی اور سب کچھ ہونے کے باوجود بھی گزشتہ روز روس کے سامنے ایک ہی دن میں یوکرائنی فوج اپنی تباہی کروا کر اپنا ملک تقریباً دے ہی بیٹھی ہے اور یوکرائنی بحریہ/ بری فوج و فضائیہ پوری طرح بکھر کر رہ گئی ہے.

بیشک انہوں نے ہسپتال بنائے، سکول، کالجز بنائے، جدید کارخانے غرض بڑی ترقی کی، اپنے دفاع پہ خرچ تو کیا لیکن اپنا دفاع کرنا بھول گئے اب وہی ہسپتال انکے زخمیوں سے بھرے ہیں، وہی سکول روسی حملوں سے بچنے کے لیے پناہ گاہیں ہیں، اور وہی کارخانہ راکھ کا ڈھیر بن گئے ہیں اور جنہوں نے سیکیورٹی گارنٹی دی تھی وہ کنارے پہ ٹھہر کر تماشہ دیکھ رہے ہیں.

یہی گارنٹیاں مغرب پاکستان کو بھی دیتا رہا ہے کہ آپ ہم سے 100 ارب ڈالر لے لیں، قرضے معاف کروا لیں، ہم سے کاروبار لے لیں وغیرہ وغیرہ لیکر ایٹمی ہتھیاروں سے دستبردار ہو جائیں ہم آپکی حفاظت کر لیں گے جب آپکو ضرورت پڑی، امریکہ جیسا شیطان اپنا پورا ٹبر ٹولہ لیکر افغانستان میں یہی کرنے آیا تھا کہ یا تو خود حملہ کریں یا بھارت کو شے دیں کہ وہ کسی طرح پاکستان میں جنگ میں کود پڑے جیسا یوکرائن میں کیا گیا.

جب کچھ نہ بن پایا، نہ امریکہ و نیٹو کی جرات ہوئی کہ وہ پاکستان پر حملہ کر سکیں نہ ہی بھارت ہمت کرسکا تو اسی مغرب و بھارت نے پاکستان کی دفاعی تیاری کے حوالے سے کھربوں روپے کی پروپگنڈہ مہمات چلائیں، حالانکہ فوج نے اپنے مختص بجٹ میں رہتے ہوئے تمام دفاعی ضرورتیں کم خرچ اور بہترین انداز میں پوری کیں.

فوج کے اپنے بجٹ میں رہتے اپنے سکول، ہسپتال سب کچھ بہترین بنایا ہے لیکن 80% بجٹ کھانے والے ہمارے سیاہ دان اور انکے ذہنی غلام فوج کو برا بھلا کہتے ہیں، ملکی دفاع پہ سوال اٹھاتے ہیں، دفاعی ضروریات پہ پروپگنڈہ کرتے ہیں مگر ان لٹیروں سے نہیں پوچھتے کہ 12 سے 14% والی فوج نے سب کچھ بہترین کر لیا مگر 80 سے 85% بجٹ رکھنے والی جماعتوں نے ملک کے ساتھ کیا کیا؟

ہمارا مسلہ فوج نہیں ہے ہمارا مسلہ وہ بربادی ہے جو سیاسی جماعتوں نے اپنی کرپشن اور ملک دشمنی میں کی، فوج انکے ہاتھ نہیں اتی، فوج اپنے ادارے کو بہتر سے بہترین کر رہی ہے اور سیاہ دان 70 سال سے ملک کو لوٹ کھسوٹ رہے ہیں اس لوٹنے کھسوٹنے کا جواب نہیں ہے، ملک کو پسماندہ رکھا گیا، کھربوں کے بجٹ کے باوجود بھی عوام کو صحت، تعلیم، روزگار جیسی بنیادی ضروریات سے محروم رکھا گیا اور اسی پہ پردہ ڈالنے کے لیے فوج پہ بہتان بازی کا سہارا لیا جاتا ہے حالانکہ فوج نے کبھی سیویلین حکومتوں کو سکول، کالجز، ہسپتال بنانے سے نہیں روکا.

*‏حاجیوں کی تعداد کے لحاظ سے پاکستان دنیا میں دوسرے نمبر پر اور عمرہ کرنے والوں کی تعداد کے لحاظ سے پہلے نمبر پر ہے جبکہ...
09/01/2022

*‏حاجیوں کی تعداد کے لحاظ سے پاکستان دنیا میں دوسرے نمبر پر اور عمرہ کرنے والوں کی تعداد کے لحاظ سے پہلے نمبر پر ہے جبکہ دنیا بھر میں ایمانداری کے انڈکس کے مطابق پاکستان کا 160 نمبر ہے*

*500 یونٹ کو 1500 یونٹ لکهنے والا میٹر ریڈر.*

*خالص گوشت کے پیسے وصول کرکہ ہڈیاں بهی ساتھ تول دینے والا قصائی.*

*خالص دودھ کا نعرہ لگا کر پانی پاوڈر کی ملاوٹ کرنے والا دوده فروش۰*

*بے گناہ کے ایف آئی آر میں دو مزید ہیروئین کی پوڑیاں لکهنے والا انصاف پسند ایس ایچ او.*

*گهر بیٹهـ کر حاضری لگوا کرحکومت سےتنخواہ لینے والا مستقبل کی نسل کا معمار استاد.*

*کم ناپ تول کرکہ دوسروں کا حق کم کرکے پورا پیسہ لینے والا دکاندار.

*معمولی سی رقم کے لیے سچ کو جهوٹ اور جهوٹ کو سچ ثابت کرنےوالا وکیل.*

*دس روپے کے سودے میں ایک روپیہ غائب کردینے والا بچہ.*

*آفیسر کے لئے رشوت لے جانے والا معمولی سا چپڑاسی.*

*کھیل کے بین الاقوامی مقابلوں میچ فکسنگ کر کےملک کا نام بدنام کرنےوالا کھلاڑی۰*

*ساری رات فلمیں دیکھ کر فجر کو الله اکبر سنتے ھی سونے والا نوجوان.*

*کروڑوں کے بجٹ میں غبن کرکے دس لاکھ کی سڑک بنانے والا ایم پی اے اور ايم اين اے.*

*لاکهوں غبن کرکے دس ہزار کے ہینڈ پمپ لگانے والا جابر ٹهیکدار.*

*ہزاروں کا غبن کرکہ چند سو میں ایک نالی پکی کرنے والا ضمیر فروش ممبر صاحب.*

*غلہ اگانے کے لیے بهاری بهرکم سود پہ قرض دینے والا ظالم چودهری۔*

*دوائوں اور لیبارٹری ٹیسٹ پر کمیشن کے طور پر عمرہ کرنے والے ڈاکٹر۔*

*اپنے قلم کو بیچ کر پیسہ کمانے والا صحافی..*...

*ﺟﺐ ﮨﺮ ﮐﻮﺋﯽ ﮐﺸﺘﯽ ﻣﯿﮟ ﺍﭘﻨﮯ ﺣﺼﮯ ﮐﺎ ﺳﻮﺭﺍﺥ ﮐﺮ ﺭﮨﺎ ﮨﻮ ﺗﻮ ﭘﮭﺮ ﯾﮧ ﻧﮩﯿﮟ ﮐﮩﻨﺎ ﭼﺎﮨﯿﮯ ﮐﮧ " ﻓﻼﮞ ﮐﺎ ﺳﻮﺭﺍﺥ ﻣﯿﺮﮮ ﺳﮯ ﺑﮍﺍ ﺗﮭﺎ ﺍﺱ ﻟﺌﮯ ﮐﺸﺘﯽ ﮈﻭﺏ ﮔﺌﯽ۔۔ "! ﺳﺒﮭﯽ ﻗﺼﻮﺭﻭﺍﺭ ﮨﯿﮟ*

08/01/2022

please must watch and share_

دنیا میں کہیں بھی ایسی لازوال محبت آپکو کہیں نہیں ملے گی جتنی پاکستانی قوم اپنی فوج سے کرتی ہے پاک فوج کے سپاہیوں کو دیک...
08/01/2022

دنیا میں کہیں بھی ایسی لازوال محبت آپکو کہیں نہیں ملے گی جتنی پاکستانی قوم اپنی فوج سے کرتی ہے پاک فوج کے سپاہیوں کو دیکھ کے سلام کرنے کو دل کرتا ہے اور میں سلام پیش کرتا ہوں ان ماؤں کو جو اپنے لخت جگر کو اللہ کی راہ میں قربان کرنے سے دریغ نہیں کرتیں
وطن کے رکھوالے کئی کئی دن تک سوتے نہیں ۔ ان کا ایک یقین، ایمان ہوتا ہے کہ اے وطن تو سلامت رہے اپنی فوج سے پیار صرف محب وطن لوگ ہی کرتے ہیں کیونکہ پاک فوج سے محبت کرنے والے ہی درحقیقت اس وطن کے مخلص اور سچے سپاہی ہیں

Address

Peshawar

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Khyber Beauty posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share