29/03/2026
ٹی وی کے ساتھ دفن ہونے کا عبرت ناک واقعہ
*❉ رمضان شریف کے مہینے کی بات ہے ، افطار کا وقت قریب ہورہا تھا ، گھر میں ماں اور اس کی ایک بیٹی تھی ، ماں نے کہا : بیٹی ! آج گھر پر مہمان آنے والے ہیں ، افطاری تیار کرنی ہے ؛ اس لیے چلو ، افطاری تیار کرنے میں میری مدد کرو ۔*
*بیٹی نے صاف جواب دیا کہ اماں ! اس وقت ٹی وی پر ایک اچھا پروگرام آرہا ہے ، میں اس کو دیکھ کر کام کروں گی ۔*
*وقت بہت کم تھا ؛ اس لیے ماں نے کہا کہ تم اس کو چھوڑ دو ، پہلے کام کرو ؛ مگر بیٹی نے ماں کی بات نہ مانی ۔*
*لڑکی نے سوچا اگر میں یہاں نیچے بیٹھی رہی ، تو ماں بار بار مجھے کام کے لیے بلائے گی ، پروگرام دیکھنے میں خلل ہوگا ؛ اس لیے اوپر کے منزل پر چلے جانا چاہیے ، نہ یہاں رہوں گی ، نہ خلل ہوگا ؛ اس لیے وہ ٹی وی لے کر اوپر کمرے میں چلی گئ اور دروازہ بند کرکے پروگرام دیکھنے لگی ۔ نیچے سے ماں بیچاری آواز دیتی رہی ؛ لیکن اس نے کچھ پروا نہ کی ۔*
*ادھر ماں نے افطاری تیار کر لی ، مہمان بھی آگئے اور سب لوگ افطاری کے لیے بھی بیٹھ گئے ۔*
*پھر ماں نے بیٹی کو آواز دی ؛ تاکہ وہ بھی آکر افطاری کرلے ؛ لیکن بیٹی نے کوئ جواب نہیں دیا ، تو ماں پریشان ہوئ ، اوپر جاکر دروازہ کھٹکھٹایا ؛ لیکن اندر سے کوئ جواب نہیں آیا ، اب ماں نے اس کے باپ اور بھائیوں کو بلایا ۔ انہوں نے آواز لگائی ؛ مگر اندر سے کوئ جواب نہیں آیا ، سب پریشان ہوگئے ، آخرکار دروازہ توڑا گیا ، جب اندر گئے ، تو دیکھا کہ لڑکی مر گئ ہے اور ٹی وی کے سامنے اوندھے منہ زمین پر پڑی ہوئ ہے ۔*
*گھر کے سبھی لوگ پریشان ہو گئے ، اس کے بعد جب اس کی لاش اٹھانے کی کوشش کی ، تو اس کی لاش نہیں اٹھی اور ایسا محسوس ہونے لگا کہ وہ بہت بھاری ہوگئ ہے ، اب سب لوگ اور پریشان ہوگئے کہ اس کی لاش کیوں نہیں اٹھ رہی ہے ؟*
*اس پریشانی کی حالت میں ایک صاحب نے ٹی وی اٹھائ ، تو اس کی لاش بھی اٹھ گئ ، اب حالت یہ ہوگئ کہ اگر ٹی وی اٹھائ جاتی ، تو اس کی لاش بھی اٹھ جاتی اور ٹی وی رکھ دی جاتی ، تو اس کی لاش بھاری ہو جاتی ، آخرکار اس ٹی وی کو اٹھاکر لاش نیچے لائ گئ اور اس کو غسل اور کفن دیا گیا ۔*
*جب لوگ جنازہ اٹھانے لگے تو پھر یہی حالت ہو گئ ، اگر ٹی وی اٹھاتے ، تو جنازہ بھی اٹھ جاتا ؛ ورنہ نہیں اٹھتا ۔ اس وقت سب گھر والے بہت شرمندہ ہوئے ، مجبوراً ٹی وی کے ساتھ ہی اس کے جنازہ کی نماز پڑھی گئ اور قبرستان لے کر چلے ، آگے آگے ٹی وی اور پیچھے پیچھے جنازہ ، پھر قبرستان پہنچنے کے بعد میت کو قبر میں اتارا اور قبر کو بند کرکے جب لوگ واپس آنے لگے ، تو لوگوں نے کہا کہ اب ٹی وی واپس لے چلو ، جیسے ہی ٹی وی اٹھائ ، فوراً لاش قبر سے باہر آگئ ۔ لوگوں نے جلدی سے ٹی وی کو وہیں رکھا اور دوبارہ اس لاش کو قبر کے اندر رکھ کر بند کر دی ، پھر دوبارہ ٹی وی اٹھاکر چلے ، تو دوبارہ اس کی لاش قبر سے باہر آگئ ، مجبور ہوکر لوگوں نے ٹی وی کے ساتھ ہی اس کی لاش کو قبر میں دفن کر دیا ۔*
*[ بکھرے موتی ، ١ / ١٦٥ ]*
*پیارے بھائیو بہنو! دیکھا آپ نے ! ٹی وی دیکھنے کا کیا انجام ہوا ، اس کو ٹی وی کے ساتھ ہی قبر میں دفن کیا گیا ، سوچو کہ قبر میں اس کی کیا حالت ہوئ ہوگی ؟ لہٰذا ہمیں بھی سزا دیں گے ، نیت کرو کہ ہم کبھی بھی ٹی وی نہیں دیکھیں گے ۔*
صرف آپ ہی پڑھ کر آگے نہ بڑھ جائیں بلکہ اوروں کو بھی شیئر کریں, یہ صدقہ جاریہ ہوگا, اس میں آپ کا بمشکل ایک لمحہ صرف ہو گا لیکن ہو سکتا ہے اس ایک لمحہ کی اٹھائی ہوئی تکلیف سے آپ کی شیئر کردہ تحریر ہزاروں لوگوں کے لیے سبق آموز ثابت ہو ..
جزاک اللہ خیراً کثیرا 💝
سبق آموز واقعات کے لئے مسجد کے ایک ادنیٰ سے خادم بندہ کو فالو کر لیں آپ کی بڑی مھربانی ہوگی شکریہ