What is going on in Battagram

What is going on in Battagram It's All About Art and Photography promote tourism & Human service

🚨🚨بریکنگ نیوز🚨🚨اہلیان بٹگرام کے لیے بہت بڑی خوشی کی خبر۔ بہترین کارکردگی، عوامی خدمت اور غریب عوام کی دعاؤں کی بنیاد پر ...
31/01/2026

🚨🚨بریکنگ نیوز🚨🚨
اہلیان بٹگرام کے لیے بہت بڑی خوشی کی خبر۔
بہترین کارکردگی، عوامی خدمت اور غریب عوام کی دعاؤں کی بنیاد پر ڈاکٹر گل شہزاد صاحب کی بطور ایم ایس ڈی ایچ کیو بٹگرام کی مدت میں میں مزید تین ماہ کی توسیع کر دی گئ ہے۔ یہ واضح رہے کہ ڈاکٹر صاحب نے محض گذشتہ تین ماہ کی قلیل مدت میں ہسپتال کا نقشہ بدل دیا تھا۔ نہ صرف انتظامی اصلاحات کیں بلکہ کرپٹ عناصر کی بلا تفریق سرکوبی بھی بطریق احسن کی جو ان عناصر کی حالیہ چیخوں اور بھڑکوں سے پوری طرح عیاں ہے۔
ھم دعا گوہ ہیں کہ اللہ پاک ڈاکٹر صاحب کو استقامت عطاء فرماۓ۔ آمین

ڈی ایچ کیو ہسپتال بٹگرام میں ہیپاٹائٹس سی کے مریضوں کے لیے بڑی سہولتڈی ایچ کیو ہسپتال بٹگرام کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر گ...
31/01/2026

ڈی ایچ کیو ہسپتال بٹگرام میں ہیپاٹائٹس سی کے مریضوں کے لیے بڑی سہولت
ڈی ایچ کیو ہسپتال بٹگرام کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر گل شہزاد کی خصوصی کاوشوں اور ذاتی دلچسپی کے باعث ہسپتال میں ہیپاٹائٹس سی کے مریضوں کے لیے ڈائلیسز کی سہولیات میں نمایاں بہتری لائی گئی ہے۔
طویل عرصے سے خراب پڑی ہوئی ڈائلیسز مشین کو مکمل طور پر مرمت کروا کر دوبارہ فعال بنا دیا گیا ہے، تاکہ مریضوں کو بروقت اور معیاری علاج میسر آ سکے۔ اس کے ساتھ ساتھ مریضوں کی بڑھتی ہوئی ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک نئی جدید ڈائلیسز مشین بھی خرید کر ہسپتال میں شامل کر لی گئی ہے۔
یہ اقدام ڈاکٹر گل شہزاد کی عوام دوست سوچ، فرض شناسی اور مریضوں کے لیے درد دل کا واضح ثبوت ہے۔ اس سہولت کی بدولت اب ہیپاٹائٹس سی کے مریضوں کو ڈائلیسز کے لیے دور دراز شہروں کا رخ نہیں کرنا پڑے گا بلکہ انہیں اپنے ضلع میں ہی بہتر علاج میسر آئے گا۔
عوامی حلقوں نے اس قابلِ تحسین اقدام پر ڈاکٹر گل شہزاد اور ان کی ٹیم کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ مستقبل میں بھی ڈی ایچ کیو ہسپتال بٹگرام میں عوامی فلاح کے ایسے ہی اقدامات جاری رہیں گے۔
اللہ تعالیٰ اس نیک کوشش کو قبول فرمائے۔ آمین

آپ سب کو خوش آمدید کہتے ہیں۔آپ سب کا اور ہمارا پیارا شہر، بٹگرام۔ہم سب پر یہ فرض بنتا ہے کہ جو کچھ بھی ہمارے شہر بٹگرام ...
01/01/2026

آپ سب کو خوش آمدید کہتے ہیں۔
آپ سب کا اور ہمارا پیارا شہر، بٹگرام۔

ہم سب پر یہ فرض بنتا ہے کہ جو کچھ بھی ہمارے شہر بٹگرام میں ہو رہا ہے، اس حوالے سے آپ ہمارے پیج کے ایڈمن کو ثبوت اور حقیقت کے ساتھ مکمل تفصیل میں پیغام بھیجیں۔ ہم آپ کی ہر خبر کو سنجیدگی سے لیں گے اور اپنے شہر کا بھرپور خیال رکھیں گے۔

ایک اچھی شہری ہونے کے ناطے ہمارا فرض ہے کہ ہم غلط کاموں کو روکیں اور اپنے بچوں کے مستقبل کو روشن بنائیں۔

ہمارے شہر بٹگرام میں بہت سے مسائل ہیں، اور جو چیزیں دہائیوں سے غلط طریقے سے چل رہی ہیں، اب وہ مزید نہیں چلیں گی۔ جس کا جو کام ہے، وہی کرے گا۔ ہم کسی کو بھی سرکاری خزانے سے مفت تنخواہ لینے کی اجازت نہیں دیں گے۔

آپ سب کا بھائی
What is going on in Battagram

شکریہ

Address

Peshawar
21300

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when What is going on in Battagram posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share