I Am From Peshawar

I Am From Peshawar Wellcome
we are created this page for intertinment

19/04/2025
🥀 _*عورت کیا ہے؟*_ 🥀_اس کو غور سے پڑھیں اور عورت کی عزت کرنا سیکھیں_میں نہر کے کنارے بنے ڈھابے پہ مردہ دِلی کے ساتھ بیٹھ...
01/09/2023

🥀 _*عورت کیا ہے؟*_ 🥀

_اس کو غور سے پڑھیں اور عورت کی عزت کرنا سیکھیں_

میں نہر کے کنارے بنے ڈھابے پہ مردہ دِلی کے ساتھ بیٹھا چائے کا انتظار کررہا تھا دِل عجیب بوجھل سا تھا اور چہرے پہ بارہ بج رہے تھے۔
گاؤں کے ایک باباجی میرے پاس آ کے بیٹھ جاتے ہیں اور کہتے ہیں پُتر خیر ہے بڑا پریشان لگ رہا ہے۔
میں کمزور سی آواز میں کہتا ہوں کہ بس بابا جی کیا بتاؤں گھر سے لڑ کر آیاہوں۔
میری بیوی کو پتہ نہیں کیوں میری باتیں سمجھ ہی نہیں آتیں صحیح کہتے ہیں
عورت کی عقل اُس کے گھُٹنوں میں ہوتی ہے۔
بابا جی مسکرائے اور بولے جا وے جھلّیا تیرا وی کوئی حال نہیں۔
پَر پُتر یہ جس نے مثال بنائی ہے نہ کہ عورت کی عقل گھٹنوں میں ہوتی ہے وہ خود کوئی پاگل ہی ہو گا۔
میں نے کہا نہ بابا جی نہ آپ نہیں جانتے اِن عورتوں کو
بابا جی بولے نہیں پُتر تُو نہیں جانتا اصل میں عورت کو عورت کی شان کو ۔
یہ تو وہ ہے جس کے ساتھ رب اپنی محبت کو ملا رہا ہے۔
اتنے میں لڑکا چائے لے کر آ جاتا ہے
اور میں چائے کی چُسکی لے کر پھر بابا جی کی طرف متوجہ ہو جاتا ہوں ۔
بابا جی اپنی چائے پِرچ میں ڈال کر ٹھنڈی کرنے لگ جاتے ہیں۔
بابا جی پِرچ سے ہی چائے کی چُسکی لگا کے کہتے ہیں کہ واہ مزہ آ گیا چائے کا۔
چائے کی تعریف کرنے کے بعد بابا جی کہتے ہیں کہ سُن پُتر رب وہ ذات ہے جسے کسی بھی چیز کی کمی نہیں ہے۔
اُس ذات نے خود کی محبت کے بارے میں بتانا تھا کہ وہ انسان سے کتنی محبت کرتا ہے تو اُس نے ماں کا نام لیا کہ وہ ستّر ماؤں سے زیادہ پیار کرتا ہے۔ جب کہ ماں ایک عورت ہے۔
بیٹی کو اللّٰہ نے اپنی رحمت قرار دے دیا جبکہ بیٹی بھی ایک عورت ہے۔
پُتر میرا ماننا یہ ہے کہ ہم مرد، عورت کا مقابلہ کر ہی نہیں سکتے کہاں عورت اعلیٰ ظرف اور فراغ دِل کی مالک اور کہاں ہم کَم ظرف اور تنگ دِل مرد۔
مجھے بابا جی کی باتیں لبھانے لگ گئیں تھیں۔
بابا جی بولے کہ عورت ہی وہ ہستی ہے جس کے قدموں تلے جنت رکھ دی گئی بس اسی بات سے ہی تو عورت کی شان کا اندازہ لگا لے۔
جب وہ امید سے ہوتی ہے تو اپنی پسند کی سب چیزیں چھوڑ دیتی ہے اپنی اولاد کے لیے۔
جب اولاد جنم دیتی ہے تو زندگی اور موت کی کشمکش میں ہوتی ہے،
پتہ ہی نہیں ہوتا کہ جیے گی یا مَر جائے گی۔
پتہ ہے پُتر بائیس ہڈیاں بیک وقت ٹوٹنے کے جتنا درد سہتی ہے ایک بچے کو جنم دیتے وقت اتنا درد کبھی محسوس بھی کیا ہے تم نے۔؟
میں بابا جی کی باتوں سے لاجواب ہوتا جا رہا تھا اور آج عورت کے اصل مقام کا پتہ چل رہا تھا مجھے۔
بابا جی بولے ابھی آگے سُن پُتر اور کلیجے پہ ہاتھ رکھ کے سُنِیں ذرا کہیں کلیجہ پھٹ ہی نہ جائے تیرا یہ کڑوا سچ سُن کے۔
پتہ ہے عورت کی سب سے بڑی خُوبی کیا ہے وہ بات بات پہ مرد کی طرح مردانگی نہیں دکھاتی، وہ مرد پہ تھپڑوں کی بارش نہیں کرتی۔
وہ مرد کو اُس کی اولاد کے سامنے گندی گالیاں نہیں دیتی۔ وہ غیرت کے نام پہ مردوں کے قتل نہیں کرتی وہ بھوکے بھیڑیے کی طرح کسی پہ جھپٹ کے اس کا ریپ نہیں کرتی۔
وہ مرد کو غُصے میں طلاق نہیں دیتی وہ گلیوں بازاروں میں مرد پہ آوازیں نہیں کَستی
بابا جی کی باتیں سُن کے میں شرمندہ ہونے لگ گیا اور آنکھیں جھک گئیں میری۔ پسینے کی بوندیں میرے ماتھے پہ نمودار ہونا شروع ہو گئیں۔
بابا جی نے شاید میری شرمندگی محسوس کر لی تھی اِسی لیے وہ تھوڑی دیر کے لیے چُپ ہو گئے۔
پھر بابا جی نے ڈھابے والے کو چائے کے کپ واپس لے جانے کے لیے آواز دے دی۔
اور پھر دوبارہ مجھ سے مخاطب ہو کر کہنے لگے کہ پُتر تُو سمجھدار لڑکا ہے۔
بس ذرا جذباتی ہو جاتا ہے۔
بات کی نوعیت کو سمجھا کر اور پھر فیصلے کیا کر۔
پُتر ایک گھر میں روزانہ سب سے زیادہ بار جو نام لیا جاتا ہے وہ ایک ماں کا ہوتا ہے یا بڑی بہن کا اور یہ دونوں عورت ذات ہیں۔
ہمارے گھروں کا وجود عورتوں سے ہے۔
گھر مرد نہیں بساتے پُتر عورتیں بسایا کرتی ہیں۔
گھر کی رونقیں عورتوں کے ہی توسط سے ہوتی ہیں بیٹا۔
ہر چیز سلیقے سے ملتی ہے، کپڑے صاف ستھرے ملتے ہیں، برتن دُھلے دُھلائے ملتے ہیں، بہترین کھانے ہمیں نصیب ہوتے ہیں۔
چھوٹے چھوٹے بچوں کی دیکھ بھال بخوبی سر انجام دی جاتی ہے تو پُتر یہ سارا جادو ایک عورت ہی چلاتی ہے ورنہ تو ایک سَگا باپ بھی اپنے چھوٹے بچے کو زیادہ دیر تک برداشت نہیں کرتا۔
بچہ زیادہ روئے تو شوہر اپنی بیوی سے کہہ دیتا ہے کہ اِسے کمرے سے باہر لے جاؤ میری نیند میں خلل پڑ رہا ہے۔
پُتر عورت بہت ہی پیاری چیز ہے۔
یہ مرد کے کردار پہ اُنگلیاں نہیں اُٹھاتی یہ مرد کو اُس کے ماضی کے طعنے نہیں دیتی۔
پُتر عورت بیٹی ہے تو رب کی رحمت ہے۔
ماں ہے تو قدموں تلے جنت لیے پھرتی ہے۔
بابا جی کی باتیں سُن کے پتہ چل رہا تھا کہ عورت دنیا کی کتنی انمول دولت ہے
وہ کسی نے کیا خوب کہا ہے کہ
وجود زَن سے ہے کائنات میں رنگ
پھر بابا جی بولے کہ جا پتر گھر چلا جا تیرا چہرہ بتا رہا ہے کہ تو سب سمجھ گیا ہے اور اب تیرا جلدی گھر جانے کو دل کر رہا ہے۔
میں بابا جی کے قدموں میں بیٹھ گیا اور بابا جی کے ہاتھ چوم کے بولا کے شکریہ بابا جی آپ نے میری غلطی کو
دیکھ کے کوئی سزا نہیں سنائی بلکہ میری غلطی کو سدھارا اور احساس کروایا کہ میں غلط ہوں
مجھے سب کی عزت کرنی چاہیے
بابا جی مسکرائے اور میرے سر پہ ہاتھ پھیر کے بولے جیتا رہے پُتر اور اب گھر جا گھر والے تیرا انتظار کر رہے ہونگے۔
واپس گھر جاتے ہوئے میرے قدموں میں اعتماد تھا اور دل مطمئن

_*کاش کہ یہ بات تیرے دل میں اتر جائیں*_
_*خواہش صرف اتنی ہےکہ کچھ الفاظ لکھوں جس سے کوئی گمراہی کے راستے پر جاتے جاتے رک جائے نہ بھی رکے تو سوچ میں ضرور پڑ جائے*_

_

خبردارضلعی انتظامیہ نوشہرہ نے کھلونا باجوں کی خریدوفروخت پر دفعہ 144کے تحت پابندی عاٸد کردی, اسسٹنٹ کمشنرز, ایڈیشنل اسسٹ...
05/08/2022

خبردار

ضلعی انتظامیہ نوشہرہ نے کھلونا باجوں کی خریدوفروخت پر دفعہ 144کے تحت پابندی عاٸد کردی, اسسٹنٹ کمشنرز, ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز اور پولیس حکام کو کھلونا باجوں کیخلاف کریک ڈاٶن کے احکامات جاری,

کھلونا باجوں کی خریدوفروخت کرنیوالوں کیخلاف دفعہ 188کے تحت سخت قانونی کارواٸی سمیت جملہ مٹیریل ضبط کردیا جاٸیگا جبکہ فروخت کنندہ کو جیل بھجوایا جاٸیگا۔

افسوناک خبر💔کورولس عثمان سیزن ٹو میں سفید داڑھیوں کے سردار کا کردار ادا کرنے والے اداکار خالق حقیقی سے جا ملےاللہ اسے اپ...
28/06/2022

افسوناک خبر💔
کورولس عثمان سیزن ٹو میں سفید داڑھیوں کے سردار کا کردار ادا کرنے والے اداکار خالق حقیقی سے جا ملے
اللہ اسے اپنی رحمت سے نوازے۔ ان کی قبر کو منور کردے

’’اور لوطؑ کو یاد کرو، جب اُنہوں نے اپنی قوم سے کہا کہ’’ تم بے حیائی (کے کام) کیوں کرتے ہو؟ کیا تم عورتوں کو چھوڑ کر لذّ...
26/06/2022

’’اور لوطؑ کو یاد کرو، جب اُنہوں نے اپنی قوم سے کہا کہ’’ تم بے حیائی (کے کام) کیوں کرتے ہو؟ کیا تم عورتوں کو چھوڑ کر لذّت (حاصل کرنے) کے لیے مَردوں کی طرف مائل ہوتے ہو۔ حقیقت یہ ہے کہ تم احمق لوگ ہو۔‘‘ (سورۃ النمل54,55)
استغفر اللّٰہ

👈1- معدہ ( Stomach ) :  اس وقت ڈرا ہوتا ہے جب آپ صبح کا ناشتہنہیں کرتے ۔👈2 -  گردے ( Kidneys ) اس وقت خوفزدہ ہوتے ہیں جب...
26/06/2022

👈1- معدہ ( Stomach ) : اس وقت ڈرا ہوتا ہے جب آپ صبح کا ناشتہ
نہیں کرتے ۔
👈2 - گردے ( Kidneys ) اس وقت خوفزدہ ہوتے ہیں جب آپ 24 گھنٹے میں 10 گلاس پانی نہیں پیتے ۔
👈3 - پتہ ( Gall bladder ) اس وقت پریشان ہوتا ہے جب آپ رات 11 بجے تک سوتے نہیں اور سورج طلوع سے پہلے جاگتے نہیں ہیں
👈4 - چھوٹی آنت ( Small intestines ) اس وقت تکلیف محسوس کرتی ہے جب آپ ٹھنڈے مشروبات پیتے ہیں اور باسی کھانا کھاتے ہیں،
👈5 - بڑی میں آنت ( Large intestine ) اس وقت خوفزدہ ہوتی ہے جب زیادہ تلی ہوئی یا مصالحہ دار چیز کھاتے ہیں
👈6 - پھیپھڑے ( Lungs ) اس وقت بہت تکلیف محسوس کرتے ہیں جب آپ دھواں دھول سگریٹ بیڑی سے آلودہ فضا میں سانس لیتے ہیں ۔
👈7 - جگر ( Liver ) اس وقت خوفزدہ ہوتا ہے جب آپ بھاری تلی ہوئی خوراک اور فاسٹ فوڈ کھاتے ہیں
👈8 - دل ( Heart ) اس وقت بہت تکلیف محسوس کرتا ہے جب آپ زیادہ نمکین اور کولیسٹرول والی غذا کھاتے ہیں
👈9 - لبلبہ ( Pancreas ) لبلبہ اس وقت بہت ڈرتا ہے جب آپ کثرت سے
مٹھائی کھاتے ہیں اور خاص کر جب وہ فری دستیاب ہو،
👈10 - آنکھیں ( Eyes ) اس وقت تنگ آجاتی ہیں جب اندھیرے میں موبائل اور کمپیوٹر پر ان کی تیز روشنی میں کام کرتے ہیں ۔
👈11 - دماغ ( Brain ) اس وقت بہت دکھی ہوتا ہے جب آپ منفی negative سوچتے ہیں ۔
👈! اپنے جسم کے اعضاء کا خیال رکھئے اور ان کو خوفزدہ مت کیجیئے ۔
یاد رکھئے یہ اعضاء مارکیٹ میں دستیاب نہیں ہیں ۔۔۔!!!!

26/06/2022

افغانستان میں زلزلے کی وہ ویڈیو جو کسی دکان کے کمیرے نے پکڑ لیا ہے😢
اللہ رحم فرمائے کتنی سخت سزا ہے

کل اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر 75 روپے والی نوٹ گردِش کر رہی ہے یہ fake ہے سٹیٹ بی...
25/06/2022

کل اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر 75 روپے والی نوٹ گردِش کر رہی ہے یہ fake ہے سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ایسا کوئی نوٹ جاری نہیں کیا ہے اور نہ جاری کرےگا ۔۔۔

سکول کے تین طالب علم لڑکوں نے سکول کے چوکیدار کو کچھ روپے پیسے دیے اور کہا کہ چُھٹی کے وقت کسی ایک لڑکی کو کسی بھی طرح ا...
24/06/2022

سکول کے تین طالب علم لڑکوں نے سکول کے چوکیدار کو کچھ روپے پیسے دیے اور کہا کہ چُھٹی کے وقت کسی ایک لڑکی کو کسی بھی طرح اندر ہی روک لینا
لالچی چوکیدار نے پیسے لیے اور جونہی چُھٹی ہوئی تو اُس نے ایک لڑکی کو گیٹ کے پاس ہی بٹھا دیا
باہر جب اس لڑکی کا والد اُسے لینے آیا تو چوکیدار نے کہہ دیا کہ آپ کی بچی تو جا چکی ہے
جب والد چلا گیا تو چوکیدار نے اُسے کہا کہ آپ کے ابو آجائیں گے تم ٹینشن نہ لو اور اندر کلاس میں جا کر بیٹھ جاؤ جب کوئی آئے گا تو میں تمہیں اطلاع کر دوں گا _
لڑکی پریشانی کے عالم میں کلاس میں جا کر انتظار کرنے لگی تو چُپکے سے چوکیدار نے کمرے کا دروازہ لاک کر دیا _
پھر وہ ہوس کے پُجاری تینوں لڑکے آ گئے ، پہلے ایک نے جا کر زبردستی زیادتی کی پھر دوسرے نے بھی ..
لیکن جب تیسرا لڑکا اُس کم سِن لڑکی سے اپنی پیاس بُجھانے اندر داخل ہوا تو آگے اُس بچی کو دیکھ کر اس کی سانسیں رُک گئیں اور پتھر کی طرح ساکت ہو گیا ...
جانتے ہو کیوں ۔۔؟؟؟
کیونکہ آگے وہ لڑکی اُس لڑکے کی بہن تھی !!

لوگوں کی بہن بیٹیوں کو داغدار کرنے والو سنو ! ایک نہ ایک دن تمہاری بہن بیٹیوں کے ساتھ بھی ویسا ہی ہو گا کیونکہ یہ ایک قرض ہے جو چُکانا ہی پڑتا ہے اور اس قرض نے باہر نکلو اور اللّه سے توبہ کرو اللہ آپکو اور مجھے اس گناہ سے بچائے ۔۔۔۔۔ 😭
جو میری بات سے اتفاق کرتا ھےوہ گروپ میں ضرور شیئر کرے اللہ تعالی آپ کا حامی و ناصر ہو شکریہ

کل رات افغانستان میں 6.1 شدت کا زلزلہ آیا تھا۔ جس کے نتیجے میں ایک ہزار (1000) لوگ جانبحق ہوئے اور سات سو (700) کے قریب ...
22/06/2022

کل رات افغانستان میں 6.1 شدت کا زلزلہ آیا تھا۔ جس کے نتیجے میں ایک ہزار (1000) لوگ جانبحق ہوئے اور سات سو (700) کے قریب زحمی ہوئے ہے

یا اللہ ھم سب پر اپنا رحم فرما 😢

Address

Peshawar

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when I Am From Peshawar posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share