Ehd - e - Amrooz

Ehd - e - Amrooz محبت

پارسائی ہے بزدلی کا نامحوصلہ چاہئیے خطا کے لیے
14/01/2026

پارسائی ہے بزدلی کا نام
حوصلہ چاہئیے خطا کے لیے

12/01/2026

رفتگاں کو پیاروں کی یاد جب ستاتی ہے
مقبروں سے خاک اڑ کر بستیوں میں آتی ہے

روشنی # مسافر کے ساتھ چل نہیں سکتی
روشنی مسافر کو راستہ دکھاتی ہے


شاعر: کمال حسن

11/01/2026

ہر ایک فطرتِ عورت سمجھ نہیں سکتا
یہ شاعری ہے جو بد ذوق پر نہیں کھلتی

08/01/2026

زندگی جبر ہے اور جبر کے آثار نہیں
ہائے اس قید کو زنجیر بھی درکار نہیں

18/08/2025

ہم کہ مامور ہیں دنیاؤں کی دلجوئی پر
ہم کسے جا کے سنائیں جو ہمارا دکھ ہے

شاہد ذکی

جل بجھ کے راکھ ہو گیا سرمایہء حیات وہ آگ پانیوں نے لگائی ہے شہر میں ذیشان
16/08/2025

جل بجھ کے راکھ ہو گیا سرمایہء حیات
وہ آگ پانیوں نے لگائی ہے شہر میں

ذیشان

16/08/2025

.
بکھراؤ اپنے شہر کا دیکھا نہیں گیا
بکھرا بھی اس طرح کہ سمیٹا نہیں گیا

ایڑی پہ ناچتی رہی آزادیوں کی دھوپ
لیکن ہمارے سر سے اندھیرا نہیں گیا

سینا پٹخ رہے تھے میرے گلستاں کے پیڑ
لیکن چمن سے کوئی پرندہ نہیں گیا

آنکھوں کی پتلیاں بھی دھماکے میں اُڑ گئیں
منظر وہ آخری تھا کہ دیکھا نہیں گیا

ملتا نہیں ہے ملک میں ڈھونڈیں اگر کہیں
ایسا کوئی بشر جسے لُوٹا نہیں گیا

بینائیوں کو کھا گئیں دیمک کی ٹولیاں
آنکھوں سے آج بھی ترا چہرا نہیں گیا

تتلی نے پنکھ سونپ دئیے باغبان کو
پھولوں کا حال اس سے بھی دیکھا نہیں گیا

ماؤں نے اپنے لال کراۓ پے دے دئیے
اس سے بھی اس وطن کا کرایہ نہیں گیا

انعم ظامی

16/08/2025

تم جیت تو آئے ہو مگر یہ نہیں سوچا؟
جو ہار گیا ہے وہ شکاری تو نہیں ہے

نایاب کوئی چیز گزرتی ہے تو ہم لوگ
یہ سوچنے لگتے ہیں ہماری تو نہیں ہے ؟

احمد کمال پروازی

سب فیصلـے ہـوتـے نہیں سکّہ اُچھـال کے دل کا معـاملـہ ھـے، زرا دیڪـھ بھــال کے آندھـی اُڑا کـے لـے گئی یہ اور باتـــــــ ...
16/08/2025

سب فیصلـے ہـوتـے نہیں سکّہ اُچھـال کے
دل کا معـاملـہ ھـے، زرا دیڪـھ بھــال کے

آندھـی اُڑا کـے لـے گئی یہ اور باتـــــــ ھـے
ورنہ تو ہم بھی پتّے تھے مضبوط ڈال کے

اب پیار بھی دل سے نہیں، ہوتا دماغ سے
پیسـہ دڪھـا رہا ھـے ڪـرتب ڪـمـال کے

مـوبائلـوں کے دور کے عـاشق ڪو کیا پتہ
رکھتےتھےخط میں کیسےکلیجہ نکال کے

یہ کہہ کے نئی روشنی روئـے گی ایک دن
اچھـے تھـے وہی لـوگــــــ پرانـے خیـال کے

جب پیار مـل گیـا تـو سبھی رتن مـل گئے
اب کیـا ڪـرو گـے اور سمندر کھنگال کـے

~ اُدَے پرتاپ سنگھ

13/08/2025

آنکھ سے آنسو نکل جائیں گے اور ٹہنی سے پھول
وقت بدلے گا تو سب قیدی رہا ہو جائیں گے

احمد مشتاق

#

10/08/2025

اوّل تو مُیسر ہی نہیں ہوتے کِسی کو...!!
خُوش بختی سے مِل جائیں تو وَافر نہیں ہوتے...!!

ہم پاؤں بھی پھیلائیں تو محتاط بہت ہیں...!!
چادر سے یا اوقات سے باہر نہیں ہوتے...!!

Address

Peshawar

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Ehd - e - Amrooz posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share