30/05/2024
ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سپر سٹار شاہ رخ خان اپنی مینیجر پوجا ددلانی کو 60 لاکھ روپے ماہانہ تنخواہ دیتے ہیں اور ان کی سالانہ آمدن 7 سے 9 کروڑ روپے ہے
بھارتی میڈیا کے مطابق پوجا ددلانی کے اثاثہ جات کی کل مالیت کا اندازہ 40 سے 50 کروڑ روپے لگایا گیا تھا جس سے پتہ چلتا ہے کہ وہ مالی طور پر مستحکم اور فلم انڈسٹری کی ایک کامیاب خاتون ہیں۔پوجا کا لائف اسٹائل ان کی کامیابی کو ظاہر کرتا ہے۔ وہ کئی لگژری کاروں کی مالک ہیں اور گزشتہ برس وہ ممبئی کے علاقے باندرہ میں واقع ’فورچیون ہائیٹس‘ میں اپنی نئی رہائشگاہ میں منتقل ہوئی تھیں جس کی قیمت ایک اندازے کے مطابق 6 سے 8 کروڑ روپے کے درمیان تھی۔ انہوں نے اپنے نئے گھر کی تصاویر انسٹاگرام پر بھی شیئر کی تھیں۔