Parachinar the Land of hospitality

Parachinar the Land of hospitality Parachinar is a small town which is the capital of Kurram District in the province of Khyber Pakhtunkhwa, Pakistan.

Parachinar is situated on a neck of Pakistani territory west of Peshawar.

19/01/2025

طوری قوم نے ابھی تک امن معاہدے کی کوئی خلاف ورزی نہیں کی۔ نوجوان پر امن رہیں۔ مرکزی مشران کے فیصلے کا انتظار کریں۔

17/01/2025

پاراچنار کو خود کفیل بنانے کے لیے ایک جامع اور منظم حکمت عملی کی ضرورت ہے، جو مقامی وسائل کو بہتر انداز میں استعمال کرے اور روزگار کے مواقع پیدا کرے۔ گھی اور دیگر اشیاء خورد و نوش کی مقامی پیداوار شروع کرنے کے لیے زراعت کو فروغ دیں۔
مقامی زمین پر ایسی فصلیں اگانا جو اشیاء خورد و نوش کی تیاری میں استعمال ہوں۔ جیسے سورج مکھی کاشت کرنا تاکہ تیل نکالا جا سکے

سورج مکھی
سورج مکھی کے بیج میں 40سے 42 فیصد خوردنی تیل اور 22 فیصد پروٹین ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ وٹامن اے اور بی بھی کافی مقدار میں پائے جاتے ہیں۔پاکستان ہر سال اربوں ڈالرز خوردنی تیل کی درآمد پہ خرچ کرتا ہے اسلئے زرمبادلہ کے اخراجات کو کم کرنے کے لئے سورج مکھی کی کاشت وسیع پیمانے پر کرنے کی ضرورت ہے۔

آب وہوا:

سورج مکھی کو اگاو کے لئے کم از کم 13 تا 18 اور زیادہ سے زیادہ 35 تا 38 ڈگری سنٹی گریڈ ٹمپریچر کی ضرورت ہوتی ہے۔ مطلب فروری، مارچ سے جون تک کاشت کی جا سکتی ہے۔

زمین کی تیاری:

زمین تیار کرنے کے لئے ایک بار راجا ہل(مولڈ بولڈ پلو) چلانا چاہئے تاکہ زمین نرم ہو اور جڑ بآسانی اندر جا سکے پھر کلٹیویٹر یا روٹویٹر چلا کر سہاگہ کریں اور زمین ہموار کر لیں تا کہ زمین حالت وتر میں رہے۔ اس کے بعد اگر پٹڑیوں پر کاشت کرنا مقصود ہو تو پٹڑیاں بنا لیں یا ایسے ہی کاشت کر سکتے ہیں۔

ورائیٹیز یا اقسام:

موزوں اقسام درج ذیل ہیں
ایگوارا 4، ہائی سن 33،ایس ایف 187، امین کے ایس 278، پارسن1،اریٹار،پشاور 93 وغیرہ۔

شرح بیج:

بہترین پیداوار کے لئے اچھی روئیدگی والا صاف ستھرا بیج 2 سے 5۔2 کلوگرام بیج فی ایکڑ کے حساب سے ڈالیں۔

وقت کاشت:

خیبر پختونخوا میں فروری تا مارچ اور مارچ سے جون تک کاشت کی جا سکتی ہے۔

طریقہ کاشت:

سورج مکھی کے قطار سے قطار کا فاصلہ 2 سے 5۔2 فٹ اور پودے سے پودے کا فاصلہ 9 سے 10 انچ رکھیں۔

کھادوں کا استعمال:
وقت کاشت ایک بوری ڈی اے پی فی ایکڑ،ایک بوری یوریا،ایک بوری پوٹاش
دوسرے پانی کے ساتھ آدھی بوری فی ایکڑ یوریا
پھول بننے کے وقت آدھی بوری یوریا

آبپاشی:
آبپاشی کا دارومدار موسمی حالات پر ہوتا ہے اور بوقت ضرورت پانی دیں لیکن پھول نکلنے اور بیج بننے کے دوران پانی کی کمی نہ ہونے دیں۔

جڑی بوٹیوں کی تلفی:
کاشت کرنے کے ایک تا دو دن کے اندر ڈوآل گولڈ بحساب 800 ملی لٹر یا پینڈی میتھالین 1200 ملی لٹر فی 100 لٹر پانی میں حل کر کے سپرے کریں۔

بیماریاں:

1) روٹ راٹ یا جڑ کا سڑنا
اس کے کنٹرول کے لئے ایلئیٹ یا شنکار پانی کے ساتھ لگائیں۔

2) ہیڈراٹ یا پھول کا سڑنا
عام طور پر پرندوں کی وجہ سے پھول زخمی ہوجاتا ہے اور اس میں سڑن شروع ہوجاتی ہے اس کے کنٹرول کے لئے ٹرائی ملٹکس پلس(مینکوزیب) کا سپرے کریں۔

کیڑے مکوڑے:

1) سفید مکھی کے لئے اسیٹا مپرڈ 125 گرام 100 لٹر پانی میں ملا کر سپرے کریں۔

2) امریکن سنڈی اور لشکری سنڈی
امریکن سنڈی اور لشکری سنڈی کے کنٹرول کے لئے کلورپائریفاس،لیمبڈا سائلوتھرین، سائپرمیتھرین یا ڈیلٹامیتھرین کا سپرے کریں۔

3)جوئیں یا مائٹس
گرم اور خشک موسم میں سورج مکھی پر مائٹس کا حملہ ہو سکتا ہے اس کے کنٹرول کے لئے ڈیناڈیم، نسوران یا سالویگو کا سپرے کریں۔

پرندوں سے بچاو:
پھل پک کر تیار ہونے کے وقت پرندے حملہ کرتے ہیں اور حملہ صبح کے دو گھنٹے اور شام کے دو گھنٹے شدید ہوتا ہے اس دوران پرندوں سے بچانے کا بندوبست لازمی ہے۔

پکنے کی علامات:
پکنے کی علامات میں پھولوں کی پشت زرد یا سنہری ہونا،پھول کے کناروں کی سبز پتیوں کا بھورا ہونا،پتوں کا نصف سے زیادہ حصہ زرد ہوجانا شامل ہے۔پھول کو کاٹ کر دو یا تین دن دھوپ میں رکھیں تاکہ بیج میں نمی مناسب رہے اور خراب ہونے کا حدشہ نہ ہو۔

پیداوار:
سورج مکھی سے عموما 22 تا 24 من فی ایکڑ پیداورحاصل ہوتی ہے لیکن بہتر موسمی حالات اور جدید پیداواری ٹیکنالوجی کی بدولت 30 تا 35 من فی ایکڑ تک حاصل کی جا سکتی ہے۔
نوٹ: (مندرجہ بالا معلومات محکمہ ذراعات لیے گئیں ہیں)

Copied…

16/01/2025

اشتعال میں نہیں، حکومت کے اوپر دباؤ ڈالنے کی ضروروت ہے ۔ پاراچنار والو! آپ کی استقامت بہت جلد رنگ لانی والی ہے۔ یہ ظلم کے پہاڑ موم بن کر ریزہ ریزہ ہونے والے ہیں۔ “طاقتیں” اپنے تمام چالوں میں ناکام ہونے والے ہیں،
خبردار! اشتعال میں آکر آخری لمحہ کے اوپر اس سازش کو کامیاب نہ ہونے دیں۔
اللہ تعالٰی آپ سب کا حامی و ناصر ہو !

پاڑاچنار جانے والی کنوائی کو بگن ڈاڈ کمر اور اوچت کے مقام پر لوٹ لیا گیا اور ٹرکوں کو آگ لگا دی
16/01/2025

پاڑاچنار جانے والی کنوائی کو بگن ڈاڈ کمر اور اوچت کے مقام پر لوٹ لیا گیا اور ٹرکوں کو آگ لگا دی

پاراچناراہلتشیع کے کانوائی کےایک ٹرک میں سٹیشنری کے سامان میں 2000قرآن مجید کے ساتھ ساتھ کچھ اور اسلامی بک جو رمضان کیلئ...
16/01/2025

پاراچناراہلتشیع کے کانوائی کےایک ٹرک میں سٹیشنری کے سامان میں 2000قرآن مجید کے ساتھ ساتھ کچھ اور اسلامی بک جو رمضان کیلئے آرہے تھے جن کو بگن کے مقام پر برائے نام مسلمانوں نسل یزید لع نے جلائے
( پاراچنار کے ایک دوکاندار کا دردناک بیان )

08/01/2025

کوہاٹ میں ایکس ریٹائر پولیس بھرتی جاری تھی کسی پاراچنار والے نے کاغذات جمع نہیں کئے ہیں وہ اب ڈی پی او کرم آفس میں اپنے اسناد جمع کرلیں۔

Copied…

08/01/2025
اس آفیشل لیٹر میں حکومتی سطح پر تین باتوں کا اعتراف کیا گیا ہے۔1۔ ڈپٹی کمشنر پر حملہ بگن میں ہوا تھا۔2۔ لوئر کرم میں ٹی ...
08/01/2025

اس آفیشل لیٹر میں حکومتی سطح پر تین باتوں کا اعتراف کیا گیا ہے۔
1۔ ڈپٹی کمشنر پر حملہ بگن میں ہوا تھا۔
2۔ لوئر کرم میں ٹی ٹی پی اور ٹی ٹی اے کے د ہ شت گرد موجود ہیں۔
3۔ لوئر کرم میں د ہ شت گردوں کے پاس اینٹی ائرکرافٹ گن جیسا بھاری اسلحہ موجود ہے جس سے ہیلی کاپٹر اور جہازوں کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔
سوال یہ ہے کہ اتنے شواہد ہونے کے باوجود د ہ شت گردوں کے خلاف کارروائی کیوں نہیں ہو رہی؟
#پاراچنار

07/01/2025

A humanitarian disaster is unfolding in Kurram.

📢 : Act NOW!



Copy...

 #پاراچنار  #بگن
07/01/2025

#پاراچنار #بگن

یا اللہ تجھے ان مظلوم شہداء کا واستہ جو جو لوگ اپنے ملک کے لوگوں پر ظلم کر رہے ہیں انکے گھر میں ایسے ہی حالات پیدا کریں ...
07/01/2025

یا اللہ تجھے ان مظلوم شہداء کا واستہ جو جو لوگ اپنے ملک کے لوگوں پر ظلم کر رہے ہیں
انکے گھر میں ایسے ہی حالات پیدا کریں
کیوں کہ شہادت ہم انکو بھی چاہتے ہیں
یا اللہ ان لوگوں کو نست و نابود کریں
آمین

Address

Parachinar Street
Parachinar
0926

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Parachinar the Land of hospitality posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category