15/07/2026
نوشہرہ
نوشہرہ: مظلوم عوامی تحریک پاکستان نے مظلوم عوامی تحریک پاکستان کے مرکزی چیئرمین حاجی صادق خان اچکزئی اوران کے بھائی سیلاب خان اچکزئی سمیت دیگر پارٹی قیادت کے خلاف من گھڑت اور بے بنیاد مقدمات کا اندراج تعصب اور بدنیتی قرار دیتے ہوئے شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مظلوم عوامی تحریک پاکستان بلوچستان کی مختلف سیاسی جماعتوں کی جانب سے جاری احتجاجی دھرنے کا بھرپور حمایت کا اعلان کرتی ہے اور بلوچستان میں قائم فارم 47حکومت کی جانب سے مظلوم عوامی تحریک پاکستان کی قیادت کے خلاف ایف آئی آر کا اندراج تعصب،نامناسب روئیے اور بدنیتی پر مبنی اقدام ہے جسکی پُرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے پارٹی قیادت اور کارکنان کے حوصلے پست نہیں ہوں گے پارٹی قیادت کو فی الفور رہا کرنے کا مطالبہ بصورت دیگر ملک بھر میں احتجاجی تحریک شروع کرنے کی دھمکی،ان خیالات کا اظہار مظلوم عوامی تحریک پاکستان نوشہرہ کے ضلعی صدر اور امیدوار برائے پی کے 88قاری عبدالرحمان خان اباخیل نے نوشہرہ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ مظلوم عوامی تحریک پاکستان نے ہمیشہ اس ملک کے مظلوم اور محروم طبقات کی حقوق کی آواز بلند کی ہے اور آئندہ بھی اپنی سیاسی جدوجہد جاری رکھے گی اور عوامی موقف کو پُرامن،آئینی اور جمہوری انداز میں بیان کرے گی انہوں نے کہا کہ اس وقت بلوچستان کو مختلف چیلنجز درپیش ہے اور بلوچستان کو درپیش مسائل و چیلنجز کے حل کے لیے سنجیدہ اور مؤثر اقدامات کی ضرورت ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ بلوچستان حکومت سیاسی کارکنوں کے خلاف سیاسی انتقامی کارروائیوں کی بجائے بلوچستان کے عوام کے مسائل کے حل پر توجہ دیں لیکن بلوچستان کی نااہل حکومت اپنی ناکام طرز حکمرانی کو چھپانے کے لیے سیاسی رہنماؤں و کارکنوں پر اوچھے ہتھکنڈے استعمال کررہی ہے جو کہ باعث افسوس اور کسی لمحہ فکریہ سے کم نہیں انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ مظلوم عوامی تحریک پاکستان کے مرکزی چیئرمین حاجی صادق خان اچکزئی کے ساتھ گذشہ رات احتجاجی دھرنے میں شرکت سے واپسی پر پولیس اے ٹی ایف کے زریعے غیر اخلاقی،غیر آئینی اور غیر جمہوری سلوک سے ملک بھر کی پارٹی قیادت و کارکنان میں مایوسی پھیل کر ان کے جذبات اور احساسات کو شدید ٹھیس پہنچا کیونکہ مظلوم عوامی تحریک انصاف کے چیئرمین حاجی صادق خان اچکزئی ان کے زاتی محافظوں اور پارٹی کارکنان کی گرفتاریاں باعثِ تشویش ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان حکومت کی جانب سے سیاسی و قبائلی عمائدین پر مسلسل دباؤ ڈالا جارہا ہے کہ وہ اپنی ذاتی سیکیورٹی ختم کریں جوکہ نہ صرف تشویشناک بلکہ جمہوری اقدار،آئینی حقوق اور سیاسی آزادیوں پر ضرب کاری ہے انہوں نے وفاقی حکومت،انسانی حقوق کی تنظیموں اور دیگر اداروں سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بلوچستان حکومت،پولیس اور اے ٹی ایف کے زریعے سیاسی رہنماؤں کو ہراساں کرنے کا سلسلہ فی الفور بندکراکر ملک کے مقبول سیاسی رہنما مظلوم عوامی تحریک پاکستان کے چیئرمین حاجی صادق خان اچکزئی کے ساتھ ناروا غیر انسانی،غیر آئینی سلوک کا نوٹس لیکر ان کو اور ان کے ساتھیوں اور ذاتی محافظوں کو رہا کریں بصورت دیگر مظلوم عوامی تحریک پاکستان ملک بھر میں احتجاجی تحریک شروع کردے گی جسکی تمام تر ذمہ داری متعلقہ حکام پر عائد ہوگی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔